Tag: shoot dead

  • صیہونی فورسز کی بربریت، 3 فلسطینی شہید

    صیہونی فورسز کی بربریت، 3 فلسطینی شہید

    غزہ: فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فورسز نے فائرنگ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

    عرب نیوز نے فلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح مغربی کنارے میں ایک آپریشن کے دوران تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سے جنگ: فلسطینیوں کی جانب سے نئے ہتھیار کا استعمال

    فلسطین کی میڈیا رپورٹس میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع جینن کے علاقے میں ایک کار پر فائرنگ کی، جس کے باعث تین افراد شہید ہوئے۔

    شہید افراد کی لاشیں جینن ہسپتال پہنچائی گئیں تو سینکڑوں کی تعداد میں رہائشی وہاں جمع ہو گئے اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں اردن کے خلاف چھ روزہ جنگ کے دوران مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا، اس کے بعد سے اس پورے علاقے میں اسرائیل نے آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔ ان اسرائیلی بستیوں میں تقریبا چار لاکھ پچہتر ہزار اسرائیلی آباد ہیں۔

  • ن لیگ کے بلدیاتی امیدوار شبیر احمد جاں بحق

    ن لیگ کے بلدیاتی امیدوار شبیر احمد جاں بحق

    عمرکوٹ : دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ن لیگ کے بلدیاتی امیدوار شبیر احمد کو قتل کردیا.

    تفصیلات کے مطابق شبیر احمد اپنی دکان پر والد کے ہمراہ موجود تھے کہ تین نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں شبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    پولیس نےتفتیش شروع کردی ہے، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے میرپور خاص روڈ بلاک کردیا۔

    مقتول امیدوار عمرکوٹ کے علاقے شادی پلی کی یوسی بریجی کے جنرل کونسل کی نشست کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے.

  • اسلام آباد: دہشتگردوں کی فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما جاں بحق

    اسلام آباد: دہشتگردوں کی فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما جاں بحق

    اسلام آٓباد: اسلام آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ نواز عرفانی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق علامہ نوازعرفانی پارہ چنار سے اسلام آباد آرہے تھے کہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے بارہ گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ عدم گرفتاری پرآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔