Tag: shoot out

  • ڈاکٹر ضیاالدین قتل کےخلاف اےاین پی کاوزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا

    ڈاکٹر ضیاالدین قتل کےخلاف اےاین پی کاوزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والے اے این پی کے ڈاکٹر ضیاالدین کے قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے، کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعلی پہنچ گئی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں نامعلوم افراد نے اے این پی ضلعی ویسٹ کے صدر ڈاکٹر ضیاالدین کو قتل کردیا جب وہ عشا کی نماز کے بعد اپنے گھر جارہے تھے،، واقعے کے خلاف اے این پی نے وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا اس کے بعد کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعلی ہاؤس کے باہر پہنچ گئی۔

     اس وقت بھی اے این پی سندھ کے رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد وزیراعلی ہاؤس کے باہر موجود ہے، پولیس نے رکاٹیں کھڑی کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس جانےوالی سڑک کو بندکردیا ہے، کارکنان نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور مذاکرات سے انکار کردیا تاہم قائم مقام ایڈیشنل آئی جی طاہر نوید اے این پی رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

  • کراچی:فائرنگ اورپرتشددواقعات، 5افرادجاں بحق

    کراچی:فائرنگ اورپرتشددواقعات، 5افرادجاں بحق

    کراچی:شہر قائد کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اورپُرتشددواقعات میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے، کامران چورنگی کےقریب دستی بم حملےمیں دو افرادزخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے گلستا ن جوہرکامران چورنگی پردستی بم حملےمیں دوافرادزخمی ہوگئے، نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سےپولیس اہلکارقلندر بخش جاں بحق اور اہلکارسرتاج زخمی ہوگیا، شاہراہ قائدین،اورنگی اسلامیہ کالونی اورماری پورمچھرکالونی میں تین افراد فائرنگ کانشانہ بنے۔

    لیاری نوالین میں گینگ وارکےحملےمیں ایک رینجرزاہلکارشہید اور دوسرا زخمی ہوگیا،رینجرزکی جوابی فائرنگ میں دوملزمان ہلاک ہوگئے،شیریں جناح کالونی میں پولیس مقابلےکے بعد دوملزمان کوگرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

  • کراچی: فائرنگ سے اےاین پی کارکن جاں بحق،دو زخمی

    کراچی: فائرنگ سے اےاین پی کارکن جاں بحق،دو زخمی

    کراچی: شہر قائد کےعلاقےاورنگی ٹاون میں اے این پی کے کارکنان پرکریکر حملہ اورفائرنگ سےایک کارکن جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے۔

    کراچی میں اورنگی ٹاؤن کےعلاقےفرنٹیئر موڑ کے قریب پارٹی جھنڈے لگا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے کارکنان پر کریکر حملے اور فائرنگ کر دیی، جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن شاہد خان جاں بحق جبکہ دو کارکنان زخمی ہوگئے۔

    اےاین پی کے رہنماؤں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کارکن کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی: پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے 3ملزمان مارے گئے

    کراچی: پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے 3ملزمان مارے گئے

    کراچی: سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے وابستہ تین ملزمان مارے گئے، دوسری جانب فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں پولیس اہلکارسمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    پولیس کے مطابق سائٹ کےعلاقےمیں مبینہ پولیس مقابلےمیں کلعدم تنظیم سے وابستہ تین ملزمان مارے گئے، ملزمان اے ایس آئی حمید خٹک سمیت پولیس اہلکاروں کےقتل،بھتے اور ڈکیتوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    گلشن اقبال میں بھی ایک ڈاکو مارا گیا، کھارادر میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار حاتم موریو جاں بحق ہوا، لانڈھی ، قائد آباد اور اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ناظم آباد میں ٹرانسپوٹر کے گھر کے باہر کریکر کا دھماکا کیا گیا۔