Tag: SHOOTOUT

  • براہ راست رپورٹنگ کے دوران بیک گراؤنڈ میں فائرنگ شروع ہوگئی

    براہ راست رپورٹنگ کے دوران بیک گراؤنڈ میں فائرنگ شروع ہوگئی

    امریکا میں ایک رپورٹر کی ٹی وی پر براہ راست رپورٹنگ کے دوران پس منظر میں گولیاں چل پڑیں، رپورٹر زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جہاں سان ڈیاگو کنونشن سینٹر کے باہر فاکس 5 ٹی وی کا رپورٹر جیف مک ایڈم انٹرٹینمنٹ ایونٹ کامک کون کے منسوخ ہونے کی خبر دے رہا تھا۔

    رپورٹنگ کے دوران اچانک گولیاں چلنے کی آواز آتی ہے تاہم رپورٹر اپنی رپورٹنگ جاری رکھتا ہے۔

    چند لمحوں تک جب فائرنگ جاری رہی تو رپورٹر کو مجبوراً کامک کون کو چھوڑ کر اپنے پس منظر پر توجہ دینی پڑی، اس نے کہا کہ یہاں پر کچھ ہو رہا ہے میرا خیال ہے کہ یہاں پولیس افسر شوٹ آؤٹ میں مصروف ہیں۔

    اس دوران کیمرا مین بھی کیمرے کو گھما کر وقوعہ کو فوکس کرتا ہے جس میں ایک شخص اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے آگے بڑھتا دکھائی دیا ہے۔

    دراصل اس شاہراہ پر پولیس نے ایک 29 سالہ شخص کو گاڑی سے اترنے کے لیے کہا تھا لیکن اس شخص نے گاڑی سے اترتے ہی گولیاں چلا دیں، جواباً پولیس نے بھی فائرنگ کی۔

    چند لمحے کی فائرنگ کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا، خوش قسمتی سے کوئی شخص واقعے میں زخمی نہیں ہوا البتہ وہاں سے گزرتا ایک راہگیر اس طرح گولی کا نشانہ بنا کہ گولی اس کی جیب میں موجود کسی شے میں اٹک گئی اور جسم تک نہ پہنچ سکی۔

    مذکورہ شخص زخمی ہونے سے محفوظ رہا البتہ اسے چیک اپ کے لیے اسپتال روانہ کردیا گیا۔

    پولیس نے واقعے کی وجہ بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے اور اس پر اقدام قتل سمیت متعدد دفعات عائد کی جاسکتی ہیں۔

  • ایرانی کردستان میں پاسدارن انقلاب اور مسلح افراد میں جھڑپ، 1 فوجی جاں بحق

    ایرانی کردستان میں پاسدارن انقلاب اور مسلح افراد میں جھڑپ، 1 فوجی جاں بحق

    تہران : ایران کے مغربی صوبہ کردستان میں منگل کے روز مسلح افراد اور پاسداران انقلاب کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ایرانی فوجی ہلاک ہوگیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح جھڑپ میں متعدد جنگجوﺅں کے مارے جانے کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایران کے صوبہ کردستان میں کرد مسلح گروپوں اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات ہے۔

    ایران کے کرد ایرانی رجیم کے امتیازی سلوک کے خلاف اور صوبائی خود مختاری کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ ایران میں کردوں کے علاوہ عرب اور بلوچ عوام بھی علیحدگی کی تحریکیں چلا رہے ہیں مگر ایران انہیں طاقت کے ذریعے کچلنے کی ظالمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح عناصر انقلاب دشمن عناصر پرمشتمل تھے۔

    انہوں نے کردستان میں کامیاران کے مقام پر پاسداران انقلاب کی ایک پارٹی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ جھڑپ ایک ایسےوقت میں ہوئی ہے جب دوسری جانب ایرانی رجیم نے زیرحراست کرد رہ نماﺅں کی سزائے موت پرعمل درآمد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ ایرانی جیلوںمیں 100 کرد رہ نما سزائےموت کے منتظر ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں ایرانی انٹیلیجنس ملٹری نے کردستان میں شر انگیزی پھیلانے والے 13 مشکوک افراد کو گرفتار کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ گرفتار افراد کا تعلق اسلامک اسٹیٹ گروپ سے ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی کردستان میں موجود کچھ افراد نے دعویٰ 100 کرد باغی اس کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے ہیں، ستمبر 2018 میں ایران نے تین کرد جوانوں کو اسلامی ملک کے خلاف مسلح جد وجہد کرنے پر پھانسی دی تھی۔

  • لیاری میں مقابلہ، مطلوب ملزم غفار ذکری ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

    لیاری میں مقابلہ، مطلوب ملزم غفار ذکری ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے لیاری کے علی محمد محلہ میں پولیس مقابلے دوران گینگ وار کا اہم ترین کارندہ غفار ذکری ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ تبادلے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کے علی محمد محلہ میں لیاری گینگ وار کا اہم ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی اور بیٹے سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپیکٹر اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم کا کہنا ہے کہ گولیوں کی زد میں آکر 3 سال کا بچہ بھی جاں بحق ہوا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ لیاری کے علی محمد محلہ میں خفیہ اداروں کی نشاندہی پر سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کیا تھا سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور دستی بم سے بھی حملہ کیا۔

    ڈی جی آئی جاوید عالم کے مطابق پولیس مقابلہ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے بعد کے لیاری گینگ وار کا اہم ترین ملزم غفار ذکری اپنے ساتھی چھوٹا زائد سمیت مارا گیا جبکہ دو ساتھی گرفتار کیے ہیں۔

    جاوید عالم نے مزید بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک سب انسپیکٹر سمیت تین اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم سب انسپیکٹر کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق ہلاک ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں سب مشین گنز (ایس ایم جی)، دستی بم، آوان بم، درجنوں گولیاں اور کئی میگزینز شامل ہیں۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ غفار ذکری کے خلاف آپریشن میں 15 سے زائد پولیس موبائلوں نے حصہ لیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مقابلے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم غفار ذکری کے خلاف قتل اور اقدام قتل، بھتے، اغوا برائے تاوان سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب تھا، غفار ذکری کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے سو سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ غفار ذکری لیاری میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا، اس کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

  • ناراض امریکی نے محبوبہ کی خاطر3 عورتوں کو گولی ماردی

    ناراض امریکی نے محبوبہ کی خاطر3 عورتوں کو گولی ماردی

    مینیسوٹا: امریکی ریاست میں ایک شخص کو سالگرہ کی تقریب میں گرل گرینڈ کے اعزاز میں گانے سے انکار کرنے پر 3 خواتین کو گولی مارنے پر 27 سال کی سزا سنادی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 20 سالہ ڈیلنٹ تھامس کو ایک مرتبہ قتل اور 3 مرتبہ اقدامِ قتل کے الزام میں 27 سال کی سزا سنائی گئی۔

    حکام کے مطابق مجرم نے سالگرہ کی پارٹی میں شرکت کرنے والی 3 خواتین کو محظ اس لئے قتل کردیا کہ وہ مرکزی مہمان کے لئے تو گانا گارہی تھیں جبکہ مجرم کی محبوبہ جس کی سالگرہ اسی دن تھی اس کے اعزاز میں گانے سے انکار کردیا تھا۔

    غصے میں آگ بگولا تھامس پارٹی چھوڑ کر گیا اورکئی منٹ بعد ایک سیمی آٹومیٹک گن کے ساتھ واپس آیا اوراس عورت کو کہ جس نے گانے سے انکار کیا 9 مرتبہ گولی ماردی۔

  • کراچی میں جرائم پیشہ افرادکےخلاف کارروائیاں جاری

    کراچی میں جرائم پیشہ افرادکےخلاف کارروائیاں جاری

    کراچی:شہر قائد کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز سے مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ بلدیہ یوسف گوٹھ میں پولیس مقابلےمیں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب حسن اسکوائر میں پولیس وین اور ٹیپو سلطان تھانے کے قریب کریکرحملوں میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

    لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز نے خفیہ اطلاع ملنے پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی، جہاں ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث گینگ وار کے تین ملزمان مارے گئے۔

    بلدیہ یوسف گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے چھینی گئی گاڑی اوراسلحہ برآمد ہوا جبکہ ایک مغوی کوبھی بازیاب کرالیا گیا۔

    دوسری جانب حسن اسکوائر میں پولیس وین اور ٹیپو سلطان تھانے کے قریب کریکر حملوں میں تین اہلکار زخمی ہوگئے، وزیرِاعلی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشتگردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے۔