Tag: Shop keeper

  • شیریں جناح آئل ٹرمینل کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

    شیریں جناح آئل ٹرمینل کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

    کراچی : شیریں جناح آئل ٹرمینل پر پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف دکاندار سڑک پر نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں جناح شاپ کیپر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر منور حسین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی جانب سے ٹرمینل منتقلی کا حکم نامہ آنے کے بعد سے پولیس نے ٹرمینل کے ساتھ واقع دکانداروں کو بھی پریشان کرنا شروع کردیا ہے۔

    کبھی سامان اٹھا کر لے جاتے ہیں کبھی دکان کھولنے ہی نہیں دیتے۔ آئل ٹرمینل منتقلی پر تحفظات کے حوالے سے کمشنر کراچی نے دو روز قبل اجلاس بلایا اس میں بھی دکانداروں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہمارے ساتھ یہ غیروں والا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس، وزیرِ بلدیات اور کمشنر کراچی آئل ٹرمینل منتقلی کے معاملات کو شفاف بنانے پر توجہ دیں اور پولیس اہلکاروں کی زیادتیوں کا نوٹس لیں۔

    اس موقع پر آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات عبداللہ ہمدرد کا کہنا تھا کہ آئل ٹرمینل منتقلی کے معاملات کو شفاف بنایا جائے اور پولیس دکانداروں کو شفافیت کے ساتھ زمینیں الاٹ ہونے تک پریشان نہ کرے۔

  • فیصل آباد:لاپتا بچی مل گئی، دکان دار نے بے ہوش کیا

    فیصل آباد:لاپتا بچی مل گئی، دکان دار نے بے ہوش کیا

    فیصل آباد:شہر میں  ٹاٹا بازار سے پیر کی شام لاپتا ہونے والی10 سالہ بچی خدیجہ تھانہ بٹالہ کالونی کے قریب فٹ پاتھ سے مل گئی,بچی نے بیان دیا ہے کہ دکان دار نے سر پر کوئی چیز مار کر بے ہوش کیا۔

    ٹاٹا بازار گنیش ملز کے رہائشی محنت کش رفیق کی چوتھی جماعت کی طالبہ بیٹی خدیجہ پیر کی شام ٹیوشن پڑھ کر گھر واپس جاتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی ۔ خدیجہ پراسرار گمشدگی کے بعد چار گھنٹے بعد ستیانہ روڈ پر پہنچ گئی جہاں تاجروں نے اس کے اسکول بیگ میں موجود کاپی سے فون نمبر لے کر اس کے والدین کو بلا کر خدیجہ کو ان کے حوالے کر دیا۔

     اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خوف زدہ بچی خدیجہ کا کہنا تھا ٹیوشن سے واپسی پر گھر کے قریب اکبر کی دکان میں چیز لینے گئی تو دکان دار نے اس کے سر پر کسی سخت چیز کا وار کر کے اسے بے ہوش کر دیا ۔ جب اسے ہوش آیا تو وہ فوارہ چوک کے قریب فٹ پاتھ پر پڑی تھی ۔ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے خدیجہ اور اس کے والدین کے بیان قلم بند کرنے کے بعد رات گئے تک مبینہ ملزم دکان دار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔