Tag: Shopian

  • بھارتی فوج نےشوپیاں میں 5 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

    بھارتی فوج نےشوپیاں میں 5 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت پراحتجاج کرنے والے شہریوں پربھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں، آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا جس کی زد میں آکر 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کررکھی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوان شہید

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک ماہ کے دوران 21 کشمیری شہید

    کشمیر میڈیا سروس نے دو روز قبل رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں جولائی کے ماہ میں 21 نہتے کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کشمیری کوزخمی کیا۔

    بھارتی فوج نے جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا اورمحاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو سری نگرجیل سے نئی دہلی کی تہار جیل منتقل کیا گیا تھا۔

  • دو کشمیریوں کا قتل، بھارتی میجرسمیت دیگراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

    دو کشمیریوں کا قتل، بھارتی میجرسمیت دیگراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں عوامی احتجاج نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا، دوکشمیریوں کے قتل کا مقدمہ بھارتی میجرسمیت دیگرفوجی اہلکاروں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں عوامی احتجاج بلآخر رنگ لے آیا، بھارتی فوج کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہوگیا، مقدمہ بھارتی فوج کی دسویں رائفل بٹالین کیخلاف درج کیا گیا ہے اور بٹالین کے میجرآدتیا کونامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    کشمیری رہنماؤں نے شوپیاں میں نہتے کشمیریوں پرفائرنگ کرنے والے بھارتی فوجیوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ شوپیاں میں بھارتی بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پرفائرنگ سے دو نوجوانوں شہید اور چار افراد کے زخمی ہوئے،  واقعے کے خلاف شدید عوامی احتجاج  کیا گیا۔


    مزید پڑھیں :  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید


    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ بھی کشمیریوں پرجاری مظالم پربولنے پر مجبورہوگئے، عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری قتل کے سلسلے کوروکنا ہوگا، ہم سب کوملکرکراس خون خرابے کوختم کرناہوگا۔

    سابق وزیراعلی نے کہا کہ شوپیاں میں 2 نوجوانوں کے قتل میں میجرسمیت دیگرفوجی اہلکارملوث ہیں توانکوائری مجسٹریٹ سے کیوں کرائی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر:  شوپیاں سے بھارتی فوجی افسر کی لاش برآمد

    مقبوضہ کشمیر: شوپیاں سے بھارتی فوجی افسر کی لاش برآمد

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر کےعلاقے شوپیاں سے بھارتی فوجی افسر کی لاش برآمد ہوئی ، فوجی افسر کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں سے بھارتی فوجی افسر کی لاش ملی، بھارتی افسر کو فائنگ کرکے ہلاک کیا گیا، لاش کی شناخت  لیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام سے ہوئی۔

    مقتول افسر کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر پولیس کے مطابق گژشتہ روز فوجی افسرعمر فیاض کسی خاندانی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں اغواء کرلیا گیا، سینئر افسر نے حال ہی میں بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    وزیر مملکت  ہنس راج اہیر نے بھارتی فوجی کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں تحقیقات میں کیا باہر آتا ہے پھر ایک بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے کیمپ پرحملہ، 3بھارتی فوجی سمیت 2 حملہ آور ہلاک


    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نہتے کشمیریوں کی جان لینا بھارتی فورسزکا معمول بن گیا، آزادی کے حصول کے لئے خواتین اورنوجوان بھی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جاری بھارتی مظالم میں اب تک 100 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔