Tag: shoping mall

  • کورونا وائرس : سعودی حکومت کی خرید فروخت سے متعلق اہم ہدایات

    کورونا وائرس : سعودی حکومت کی خرید فروخت سے متعلق اہم ہدایات

    سعودی حکومت نے تمام تجارتی مراکز میں خرید و فروخت سے متعلق دکانداروں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں، خلاف ورزی پر جرمانے اور گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے تجارتی مراکز کے اندر یا باہر ملازمین اور گاہکوں کی تعداد حد سے زیادہ بڑھ جانے پر جرمانے کی سزا مقرر کردی ہے۔

    اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کسی بھی تجارتی مرکز یا دکان کے باہر مقررہ تعداد سے زیادہ گاہکوں کی بھیڑ یا ملازمین کے اجتماع پر فی کس 5 ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا، یہ جرمانہ تجارتی مرکز کے مالک یا ذمہ دار سے لیا جائے گا اور اس کی انتہائی حد ایک لاکھ ریال تک ہوگی۔

    وزارت داخلہ کے مطابق اگر کسی کے یہاں تقریب میں مقررہ حد سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے تو بھی میزبان سے ہر ایک مہمان پر5ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا اور اگر خلاف ورزی دوسری بار کی گئی تو پھر فی کس جرمانہ دس ہزار ریال ہوگا۔

    وزارت داخلہ متنبہ کیا کہ تیسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ مزید بڑھا دیا جائے گا اور تجارتی مرکز کے ذمہ دار پر فرد جرم عائد کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائےگا۔

    اس کے علاوہ کسی تقریب میں حد سے زیادہ شرکت کرنے والوں اور میزبان پر بھی تیسری بار خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیاجائے گا۔
    وزارت داخلہ نے تنبیہ کی ہے کہ نجی ادارے کو پہلی خلاف ورزی دہرانے پر تین ماہ کے لیے بند کیا جائے گا اور تیسری بار

    خلاف ورزی پر چھ ماہ کے لیے ادارہ سیل کردیا جائے گا۔

    اگر خلاف ورزی کرنے والا غیرملکی ہوگا تو اسے سعودی عرب سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ بے دخلی سزا پر عمل درآمد کے بعد ہوگی۔

    وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ نجی اداروں یا تقریبات میں مذکورہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کریں تو ٹول فری 999 پر رابطہ کرکے اس کی اطلاع دیں، یہ نمبر تمام علاقوں کے لیے مؤثر ہے تاہم مکہ ریجن کے لیے 911 نمبر خاص ہے۔

  • سی ویو پر واقع معروف شاپنگ پلازا میں آتشزدگی

    سی ویو پر واقع معروف شاپنگ پلازا میں آتشزدگی

    کراچی : سی ویو پر واقع شاپنگ پلازا میں آتشزدگی سے بھگدڑ مچ گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ آگ پلازا میں قائم فوڈ کورٹ میں لگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر واقع ایک مشہور شاپنگ پلازا کے اندر آگ لگنے سے وہاں موجود سیکڑوں افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

    fire 1

    خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عمارت میں ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ امدادی کام کے دوران دو افراد بے ہوش ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، لوگوں کو بحفاظت عمارت سے نکال لیا۔

    fire 2

    آگ کی شدت کے وجہ سے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں،  آخری اطلاعات تک آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

     

     

  • رعایتی قیمت پر کپڑوں کی خریداری، خواتین گتھم گتھا، لاتیں اورگھونسے چل پڑے

    رعایتی قیمت پر کپڑوں کی خریداری، خواتین گتھم گتھا، لاتیں اورگھونسے چل پڑے

    لاہور : سستے کپڑوں کی خریداری کے دوران خواتین گتھم گتھا ہوگئیں، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک شاپنگ مال میں خواتین کے کپڑوں کی پچاس فیصد سیل کے اعلان نے خواتین کو بے صبرہ بنا دیا۔

    کپڑوں کی سیل خواتین کی ریسلنگ میں بدل گئی، وہ من پسند سوٹ کے حصول کیلئے آپس میں گتھم گتھا ہو گئیں، ایک دوسرے کے بال نوچتی رہیں ،چیختی رہیں اور لاتوں اور مکوں کا استعمال کرتی ہیں۔

    لڑائی کی وجہ وہ سوٹ بناجوبیک وقت دو خواتین کو پسند آیا جس کے حصول کیلئے چینا جھپٹی ہو گئی ،بعد ازاں تلخ کلامی اور اس کے بات نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

    وہاں پر موجود دکانداراور دیگر گاہک بڑی مشکل کے بعد ان پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔