Tag: shops

  • کرونا وائرس: فرانس میں ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان

    کرونا وائرس: فرانس میں ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان

    پیرس: فرانس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے تحت ریستوران اور دکانیں بند کرنے کا اعلان کردیا گیا، فرانس میں اسکول پہلے ہی بند کیے جاچکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے فرانس میں کیفے، ریستوران، سنیما، نائٹ کلبز اور دکانیں بند کی جارہی ہیں۔

    فرانس میں اب تک کرونا وائرس کے 4 ہزار 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور 91 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی گھروں سے باہر نکل رہی ہے لہٰذا مجبوراً یہ قدم اٹھانا پڑا، اس دوران فوڈ اسٹورز، فارمیسی اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ فعال رہے گی تاہم دفاتر کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے گھر سے کام کرنے کے سسٹم کو جلد سے جلد وضع کریں۔

    وزیر اعظم نے بتایا کہ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے تاہم اس دوران سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

    فرانس میں پہلے ہی اسکول بند کیے جا چکے ہیں اور 70 سال سے زائد افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اب دیگر افراد کو بھی بلا ضرورت باہر نہ نکلنے اور گھروں میں رہنے کی تاکید کردی گئی ہے۔

    فرانس کا پڑوسی ملک اٹلی اس وقت یورپ کا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 14 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 5 ہزار 835 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 533 ہوگئی ہے۔

  • اسلام آباد میں فائرنگ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق

    اسلام آباد میں فائرنگ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق

    اسلام آباد: ستارہ مارکیٹ میں نامعلوم کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنماء چوہدری نثار علی خان شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    نمائندہ اے آر وائی ذوالقرنین حیدر کے مطابق اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع ستارہ مارکیٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماء  شدید زخمی ہوئے۔

    فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے چوہدری نثار کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، اسپتال انتظامیہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کو چار گولیاں لگی تھیں۔

    تحریک انصاف کے رہنماء کی ہلاکت کے بعد ستارہ مارکیٹ کے تاجروں نے قریبی سڑک پر شدید احتجاج کیا اور سڑک پر ٹائر جلائے اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ تاجر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

    فائرنگ کے بعد تھانہ آبپارہ کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ وہاں سے ملنے والے خول اور مقتول کا موبائل فون قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، دوسری جانب تاجر برادری نے واقعے کے خلاف مارکیٹ کی تمام دکانوں کو بند کردیا ہے۔

  • چوروں نے جوبلی مارکیٹ کی دو درجن دکانوں کا صفایا کردیا

    چوروں نے جوبلی مارکیٹ کی دو درجن دکانوں کا صفایا کردیا

    کراچی : چوروں نے کپڑا مارکیٹ کی چوبیس دکانوں کا صفایا کر دیا، تفصیلات کے مطابق گارڈن میں واقع جوبلی مارکیٹ میں دو ملزمان چوبیس دکانوں کا صفایا کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق دو مسلح افراد رات گئے مارکیٹ کی دیوار کو د کر اندر داخل ہوئے اور چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد دکانوں کے تالے توڑے کپڑا اور نقد رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    دکانداروں کے مطابق اب تک لوٹی جانیوالی رقم اور سامان کا تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے تاہم اس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

    پولیس کے مطابق چوکیدار کا بیان قلمبند کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔فنگر پرنٹس حاصل کئے جارہے ہیں چوکیدار کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسلحے کہ زور پر اس کے ہاتھ پاؤں باند ھ کر لوٹ مار کی۔

    واقعے کیخلاف دکانداروں نے احتجاج بھی کیا دکانداروں کا کہنا تھا کہ ملزمان کافی دیر تک لوٹ مار کرتے رہے اور پولیس موقع پر نہیں پہنچی لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور مقد رقم ملزمان اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

  • کورنگی میں گیس سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا، 3 دکانیں تباہ

    کورنگی میں گیس سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا، 3 دکانیں تباہ

    کراچی : کورنگی نمبر ساڑھے تین میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ساڑھے تین میں رات گئے دکان میں رکھے ہوئے سیلنڈر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں جامع مسجد مدینہ کے ساتھ واقع تین دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

    واقعے میں قریب کھڑی دو گاڑیوں سمیت مسجد کی دکان کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دھماکہ غبارے پھلانے والے سیلنڈر میں ہوا۔ دھماکے کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    سیلنڈر پھٹنے سے دکانوں کے شٹر بھی دور جاگرے۔ واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔