Tag: Shorkot

  • بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، متعدد جاں بحق

    بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، متعدد جاں بحق

    شورکوٹ: پتن روڈ باہوپل کے قریب بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شورکوٹ میں حادثے کا شکار بس لاہور سے لیہ کی طرف جارہی تھی، کہ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    یاد رہے اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان لوئر میں گاڑی کھائی میں گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

    مانسہرہ : جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق

    حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر لاشیں نکالیں، جن میں 2 خواتین 5 بچے اور ایک مرد شامل ہے۔

  • ڈرائیور کو نیند آنے کا بھیانک نتیجہ، بس ٹریلر سے ٹکرا گئی

    ڈرائیور کو نیند آنے کا بھیانک نتیجہ، بس ٹریلر سے ٹکرا گئی

    شورکوٹ: پنجاب کے ضلع جھنگ کے شہر شورکوٹ میں ایک بس ڈرائیور کو نیند آنے کا بھیانک نتیجہ نکلا، تیز رفتار بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق شورکورٹ میں ایم 4 باہو انٹرچینج پر ایک بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے، حادثے کی شکار بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔

  • جنگل میں چھپے ڈاکو پکڑنے کے بجائے جنگل کو جلا دیا گیا

    جنگل میں چھپے ڈاکو پکڑنے کے بجائے جنگل کو جلا دیا گیا

    جھنگ: صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں واقع شور کوٹ کی تحصیل میں ڈاکوؤں کے جنگل میں چھپنے پر پولیس نے پورے جنگل کو جلا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے ملازمین اور گارڈ نے 4 مسلح افراد کو جنگل میں چھپتے دیکھا تھا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

    پولیس 6 گھنٹے تک ڈاکوؤں کو تلاش کرتی رہی اس کے بعد ناکامی پر جنگل کے بلاک 2 کو آگ لگا دی گئی۔

    پولیس کی جانب سے جنگل میں آگ لگانے سے 100 ایکڑ پر لگے درخت جل گئے۔

    یاد رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سنہ 2000 سے 2005 تک پاکستان کے جنگلات کی بے تحاشہ کٹائی کی گئی۔

    اس بے دریغ کٹائی کی وجہ شہروں کا تیز رفتار اور بے ہنگم پھیلاؤ اور زراعت کے لیے درختوں کو کاٹ دینا شامل ہے اور اس کے باعث گلوبل وارمنگ (درجہ حرارت میں اضافہ) ہورہی ہے۔

    مزید پڑھیں: جنگلات کی موجودگی معیشت اور ترقی کے لیے ضروری

    ماہرین کے مطابق جب کسی مقام پر موجود جنگلات کی کٹائی کی جاتی ہے تو اس مقام سمیت کئی مقامات شدید سیلابوں کے خطرے کی زد میں آجاتے ہیں۔

    وہاں پر صحرا زدگی کا عمل شروع ہوجاتا ہے یعنی وہ مقام بنجر ہونے لگتا ہے، جبکہ وہاں موجود تمام جنگلی حیات کی آبادی تیزی سے کم ہونے لگتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق قیام پاکستان سے اب تک پاکستان کے جنگلاتی رقبے میں 33 فیصد کمی آچکی ہے اور اس وقت ملک کا صرف 2.2 فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی ملک میں صحت مند ماحول اور مستحکم معیشت کے لیے اس کے 25 فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔