Tag: short circuit

  • لاہور: گھرمیں آتشزدگی، ماں اوردو بیٹے جھلس کرجاں بحق

    لاہور: گھرمیں آتشزدگی، ماں اوردو بیٹے جھلس کرجاں بحق

    لاہور : گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ماں اپنے دو جوان سالہ بیٹوں کے ساتھ جھلس کر جاں بحق جبکہ دو بیٹے دم گھٹنے سے بیہوش ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشاط کالونی کی رہائشی شکیلہ بی بی اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں سو رہی تھی کہ اسٹیبلائزر سے شارٹ سرکٹ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

    آگ اتنی شدید تھی کہ علاقہ مکینوں کی کوشش کے بعد بھی اس پر قابو نہیں پایا جاسکا، بروقت اطلاع دینے کے باوجود پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے حسب معمول آنے میں دیرکردی۔

    عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں اگر بروقت پہنچ جاتیں تو انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

    عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے سے شکیلہ اور اس کے بیٹے اویس اور سجاد جاں بحق جبکہ دوبیٹے بے ہوش ہو گئے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

  • کوہاٹ: سی این جی اسٹیشن میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،دوزخمی

    کوہاٹ: سی این جی اسٹیشن میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،دوزخمی

    کوہاٹ :راولپنڈی روڈپر سی این جی اسٹیشن میں دھماکے سےایک شخص جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔ پشاور کےعلاقے کمبو اڈہ پرآگ لگنےسےکئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں راولپنڈی روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن میں گیس دھماکے سے اسٹیشن کاملازم جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہوا۔

    دوسری جانب پشاور میں کمبو اڈہ پر گاڑیوں میں ویلڈنگ کے دوران اچانک آگ بھڑ ک اٹھی۔آگ لگنے کے باعث اڈے پر موجود دیگر گاڑیاں بھی شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں۔ فائر بریگیڈ اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، تاہم لاکھوں روپے مالیت کی متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔