Tag: Shot Dead

  • کراچی :  معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

    کراچی : معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

    کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس میں معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، شکیل اپنے گھر ناظم آباد سے فیکٹری جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈرپاس میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا جاں بحق شخص کی شناخت شکیل شیخ کے نام سے ہوئی ، مقتول معروف کمپنی کا اکاؤنٹنٹ تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے انڈرپاس میں گاڑی روک کرفائرنگ کی تاہم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    لیاقت آباد انڈر پاس میں فنانس منیجر کے قتل کے واقعے پر مقتول کےساتھی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شکیل اپنےگھرناظم آبادسے فیکٹری جارہےتھے، ابتدائی طورپر 2ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا پتا چلا ،ملزمان پیچھے سے آئے اور فائرنگ کرکے چلے گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے2 خول ملے ہیں۔

  • غلط گھر کی پارکنگ میں جانے پر لڑکی فائرنگ سے ہلاک

    غلط گھر کی پارکنگ میں جانے پر لڑکی فائرنگ سے ہلاک

    امریکا میں غلط گھر کی پارکنگ میں چلے جانے پر 20 سالہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس نے مالک مکان کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ نیویارک میں پیش آیا، 20 سالہ کیلن اپنے 3 اور دوستوں کے ساتھ ایک اور دوست کے گھر جارہی تھی۔

    گاڑی میں موجود دوست کا کہنا ہے کہ باتوں کے دوران کیلن نے گاڑی غلط جگہ موڑ لی اور ایک گھر کی پارکنگ میں چلی گئی۔

    غلطی کا احساس ہونے پر اس نے گاڑی واپس موڑی اور جب وہ لوگ گھر سے نکل رہے تھے تب اچانک اندر سے ایک معمر شخص نکلا اور بغیر کچھ کہے فائرنگ کردی۔

    ایک گولی کیلن کو لگی جس کے بعد دوسرے دوست نے گاڑی سنبھالی اور اسے اسپتال کی طرف لے کر دوڑے، علاقے میں موبائل سگنلز کمزور تھے جس کے باعث انہوں نے وہاں سے دور جا کر 911 کو کال کی۔

    911 نے راستے میں ہی گاڑی کو روک لیا اور طبی عملے نے کیلن کو امداد دی لیکن وہ دم توڑ چکی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے مذکورہ مکان پر کارروائی کی لیکن معمر مکان مالک نے گھر سے باہر آنے سے انکار کردیا، ایک گھنٹے بعد پولیس اندر داخل ہوسکی اور معمر شخص کو حراست میں لے لیا۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی اسی نوعیت کے ایک واقعے میں 16 سالہ لڑکے کو گولیاں ماری گئی تھیں جب وہ غلطی سے غلط پتے پر پہنچا اور مکان کی گھنٹی بجا دی تھی۔

    خطرہ محسوس کرتے ہوئے اندر سے مکان مالک نے فائرنگ کردی جس سے لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

  • بھارت میں کبڈی کے کھلاڑی کا لرزہ خیز قتل

    بھارت میں کبڈی کے کھلاڑی کا لرزہ خیز قتل

    نئی: بھارت میں ایک ماہ کے دوران کبڈی کے دوسرے کھلاڑی کا لرزہ خیز قتل ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران کبڈی کھلاڑی کو گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    رپورٹ کے مطابق کبڈی کے کھلاڑی کو پنجابی یونیورسٹی کے سامنے گولی مار کر قتل کیا گیا جس کی شناخت دھرمندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھرمندر سنگھ سیاست میں بھی کافی متحرک تھے، پنجاب میں ہونے والے حالیہ انتخابات سے قبل انہوں نے ’شرومانی اکالی دل‘ کو چھوڑ کر اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت: انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

    پولیس ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دھرمندر سنگھ کے گاؤں کے ایک گروہ کی قریبی گاؤں کے ایک گروہ سے لڑائی ہوئی تھی اور گذشتہ شب دھرمندر اس معاملے کوسلجھانے گئے تھے جب انہیں گولی مار دی گئی۔

    واضح رہے پچھلے ماہ جالندھر میں ہی کبڈی کے بین الاقوامی کھلاڑی سندیپ سنگھ ننگل کو چار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، پولیس نے سندیپ سنگھ کے قتل میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا اور کینیڈا میں مقیم ایک انڈین شہری کو اس کیس میں مفرور قرار دیا گیا تھا۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین  جاں بحق

    کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق صحافی سماء ٹی وی سے وابستہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔

    ایس پی گلبرگ نے طاہرنورانی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق کار سوار نے موٹرسائیکل سوارکوٹکر ماری ، جس پر موٹرسائیکل سوار نے غصےمیں آکر کار سوار پر فائرنگ کردی۔

    ایس پی گلبرگ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا، واقعے کی مزید تفصیلات لے رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان شہری سےلوٹ مارکررہے تھے کہ اطہرمتین نے واردات ناکام بنانے کیلئے گاڑی ملزمان کی موٹر سائیکل کو ماری ، جس پر ملزمان موٹرسائیکل سے گرے اور گولیاں چلا دیں، فائرنگ کے بعد ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کرشہری کی موٹر سائیکل لیکر فرارہوگئے۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 30بور کے2 خول ملےہیں ، صحافی اطہرمتین کو 3 گولیاں ماری گئیں ، جائےوقوعہ پرکرائم سین یونٹ کی ٹیم طلب کرلی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑکرگھر جارہے تھے۔

    جاں بحق صحافی سماء ٹی وی سے وابستہ تھے ، ان کی میت عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے صحافی اطہرمتین کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہرمیں جرائم پیشہ عناصربےقابوہوگئےہیں اور جرائم کےواقعات سب سےزیادہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ واقعات میں اضافہ پولیس اورانتظامیہ کےاقدامات پرسوالیہ نشان ہے، اطہرمتین کےاہل خانہ سےتعزیت کا اظہارکرتےہیں، پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائے۔

  • سانگھڑ : نامعلوم افراد  کی  فائرنگ ،  مقامی صحافی  جاں بحق

    سانگھڑ : نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مقامی صحافی جاں بحق

    سانگھڑ : ضلع سانگھڑ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کو قتل کردیا، پولیس نے صحافی میر مرتضیٰ شرکو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر جھول میں فائرنگ کا واقعہ پش آیا ، جہاں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سےمقامی صحافی کا بھانجاشدید زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بتایا فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، تفتیش کی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھول میں صحافی میرمرتضیٰ شرکوقتل کرنے والےملزم گرفتار کرلیا ہے ، ملزم علی نوازشر کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سانگھڑ میں صحافی کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ صحافیوں کی سلامتی چیلنج بن گئی ہے، مرادعلی شاہ کوصحافیوں کے معاملات پر وفاق کی تشویش سے آگاہ کیاجائے گا۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے صحافی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا بیچ شہرمیں صحافی کاقتل پولیس کیلئےشرمندگی کا مقام ہے، سندھ میں صحافیوں کاقتل معمول بن چکا ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے مقتول صحافی کے اہلخانہ سے تعزیت وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا صحافی عزیزمیمن،اجےلالوانی کے قاتل پی پی میں اہم عہدوں پرموجود ہیں۔

  • لاہور میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون ڈاکٹر کی 3 بچوں سمیت لاشیں برآمد

    لاہور میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون ڈاکٹر کی 3 بچوں سمیت لاشیں برآمد

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خاتون ڈاکٹر کو 3 بچوں سمیت قتل کردیا گیا ، مقتولہ کا ایک بیٹا دوسرے کمرے میں ہونے کے باعث بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں قتل کی لرزہ خیزواردات کا واقعہ پیش آیا، جہاں لاہور کے علاقے گجومتہ میں ایک مکان سے خاتون ڈاکٹر اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، مقتولہ کاایک بیٹادوسرے کمرےمیں موجود تھا، جس کے باعث خوش قسمتی سے بچ گیا۔ ڈاکٹرناہید گائناکالوجسٹ تھیں اور گھر کے نیچے ہی کلینک تھا۔

    حکام کا کہنا تھا مقتولہ کے شوہر سبطین نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور ڈیفنس میں رہائش پذیر ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کرتحقیقات کاآغازکردیا ہے اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مددسےواقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کوجلدازجلدگرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

    ور:وزیراعلیٰ پنجاب نے گجومتہ میں 4افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کوہرصورت انصاف فراہم کیاجائے۔

  • کراچی میں مسلح ملزمان  کی گھر میں گھس کر فائرنگ، سابق اے ایس آئی جاں بحق

    کراچی میں مسلح ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، سابق اے ایس آئی جاں بحق

    کراچی : سرجانی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے سابق اے ایس آئی کو قتل کردیا جبکہ واقعے میں مقتول کا بیٹا اور خاتون زخمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹراے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جہاں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں سابق اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے جبکہ مقتول کا بیٹا اور خاتون زخمی ہوئی ، تاہم ملزمان باآسانی فرارہوگئے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں سپرہائی وے کے قریب فلیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں اےایس آئی جاں بحق ہوگیا تھا ، پولیس نے دوسری بیوی اورسوتیلا بیٹے کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول اہلکارطارق دوسری بیوی اور سوتیلے بیٹے کے ساتھ رہتا تھا ، مقتول پولیس اہلکارکااپنی دوسری بیوی سے اکثر جھگڑاہوتا تھا تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • "مہنگے” سموسوں نے دکاندار کی جان لے لی

    "مہنگے” سموسوں نے دکاندار کی جان لے لی

    بھارت میں سموسے کی قیمت پر ہونے والا جھگڑا س قدر بڑھ گیا کہ دکاندار کی جان لے گیا، پولیس ملزم کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

    بھارتی ریاست بہار میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پھیل گئی، واقعہ بہار کے علاقے روہتناگ میں ایک کنفیکشنری دکان پر پیش آیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق 2 افراد نے سموسوں کی قیمت پر دکاندار سے بحث شروع کی، اس دوران دکان کے اندر سے دوسرا بھائی بھی نکل آیا۔

    جھگڑا اتنا بڑھا کہ خریدنے والے نے جیب سے پستول نکال کر دونوں پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے بعد 26 سالہ بھائی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے چھوٹے بھائی کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے، پولیس علاقے کا گشت بھی کر رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

  • آبدوز پر چڑھنے والی ریچھنی اور اس کے بچے کو فوجی اہلکاروں نے گولی ماردی

    آبدوز پر چڑھنے والی ریچھنی اور اس کے بچے کو فوجی اہلکاروں نے گولی ماردی

    روس کی بحری فوج کے اہلکاروں نے ایک ریچھنی اور اس کے بچے کو اس وقت گولی مار دی جب وہ ان کی ایٹمی آبدوز پر چڑھ آئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، جو واقعے کے وقت وہاں موجود عینی شاہد نے بنائی، دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھنی اور اس کا بچہ پانی میں تیرتے ہوئے ایٹمی آبدوز کے قریب آئے اور سستانے کے لیے اس کے عرشے پر چڑھ گئے۔

    بعد ازاں فوجی اہلکار ان دونوں کو گولی مار کر ہلاک کردیتے ہیں۔

    روسی بحری فوج کے ترجمان کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ ریچھنی اور اس کا بچہ نہ صرف آبدوز کے عملے بلکہ قریب موجود گاؤں کے رہائشیوں کے لیے بھی ایک خطرہ تھے۔

    ایک مقامی اخبار کے مطابق ریچھنی زخمی حالت میں تھی اور اس کی موت کا اندیشہ تھا، ماں کے بغیر ننھے ریچھ نہایت غصہ ور ہوجاتے ہیں لہٰذا اس صورتحال سے بچنے کے لیے دونوں کو گولی مار دی گئی۔

    اخبار میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ یہ ریچھ اکثر قریبی گاؤں میں گھس جاتے ہیں اور مقامی افراد ان سے پریشان تھے۔

    روس کے مذکورہ علاقے میں بھورے ریچھوں کی آبادی بہت زیادہ ہے اور ان کی تعداد لگ بھگ 14 ہزار ہے، یہ انسانوں پر صرف اسی وقت حملہ کرتے ہیں جب انہیں انسانوں سے خطرہ محسوس ہوتا ہے۔

  • بھارتی سیاست دان گاؤں والوں کے ہاتھوں قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ

    بھارتی سیاست دان گاؤں والوں کے ہاتھوں قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں معمولی تنازعے پر علاقے کے اہم سیاسی رہنما اور اس کے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں پرانی رنجش تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں چند مسلح افراد نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر چھوٹے لال دواکر اور ان کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا، مقتول کی اہلیہ گاؤں کی سردار ہیں۔

    پولیس کے مطابق گاؤں کے باہر سڑک کی تعمیر کا کام جاری تھا اور اسی معاملے پر منگل کی صبح 8 بجے لال دواکر کا گاؤں کے ایک بڑے خاندان کے افراد سے جھگڑا ہوگیا۔

    جھگڑا بڑھنے پر مذکورہ افراد نے 45 سالہ لال دواکر اور ان کے 22 سالہ بیٹے سنیل پر لگاتار فائرنگ کردی، باپ بیٹے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    موقع پر موجود افراد میں سے کسی شخص نے تمام واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردی۔

    دہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں افراتفری پھیل گئی، فوراً ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

    کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے گاؤں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان پرانی رنجش ہے۔

    مقتول سنیل کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ اس کے والد لال دواکر علاقے میں ایک اہم دلت لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔

    لال دواکر کو گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن کانگریس سے اتحاد کے بعد مذکورہ سیٹ کانگریس کے حصے میں چلی گئی تھی جس کے بعد چھوٹے لال دواکر الیکشن نہیں لڑ سکے تھے۔