Tag: Shot Dead

  • کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کوگولیاں مارکرقتل کردیا گیا، مرنے سے پہلے بھائی کوقاتل کا نام بتاگئی۔

    صیلات کے مطابق ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی تھی، گزشتہ روز وہ اپنی بھابھی کے ساتھ رکشہ میں گھر پہنچی تو پہلے سے موجود ملزم مجاہد نے فائرنگ کردی۔

    تین گولیاں لگنے کے بعد عاصمہ کو جان کنی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔

    مرنے سے پہلے بھائی کو قاتل کا نام بتاگئی، مرتے مرتے اس نے مجاہد آفریدی کا نام لیا، عاصمہ رانی نے جونام بتایا وہ پی ٹی آئی رہنما کے بھتیجے کا ہے۔

    کوہاٹ میں جاں بحق میڈیکل کی طالبہ کی موت سے پہلے کی ویڈیو میں مرتے مرتے3بار اپنے قاتل کانام لیتی رہی، عاصمہ اپنی ویڈیو میں مجاہد آفریدی کوقاتل کہتی رہی۔

    عاصمہ نے مبینہ طور پر مجاہدآفریدی کی شادی کی پیش کش ٹھکرادی تھی، جس پرطیش میں آکر اس نے گولیاں چلائیں۔

    پولیس نے مجاہد آفریدی کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن دو روز گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کرسکی، افواہیں گرم ہیں کہ ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب کوہاٹ میں میڈیکل طالبہ کے قتل کیخلاف کےپی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی، مشترکہ قرارداد خواتین ارکان کی جانب سےجمع کرائی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ طالبہ کا قتل انسانی درندگی کی مثال ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ حکومت مقتولہ عاصمہ کے قاتل کو گرفتار کرکے سزا دے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلوی خاتون امریکا میں پولیس گردی کا شکار

    آسٹریلوی خاتون امریکا میں پولیس گردی کا شکار

    نیویارک : امریکہ میں پولیس گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر امریکہ بھر میں تشویش پائی جاتی ہے، اس مرتبہ آسٹریلوی خاتون پولیس گردی کا شکار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پولیس گردی کے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اسی طرح کا ایک واقعہ منی سوٹا میں پیش آیا ، جب چالیس سالہ خاتون جسٹن ڈیمنڈ نے گزشتہ رات انہوں نے گھر کے پاس کچھ افراد کے درمیان جھگڑے کی اطلاع نائن ون ون کو دی ، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور غلطی سے اطلاع دینے والی خاتون کو ہی قتل کر ڈالا۔

    جسٹن ڈیمنڈ اپنے منگیتر کے ساتھ گزشتہ تین سال سے امریکی ریاست منی سوٹا میں رہائش پذیر تھیں اور آئندہ ماہ ان کی شادی بھی ہونے والی تھی۔


    مزید پڑھیں : امریکی پولیس اہلکار نے 15سالہ بچے کو گولیاں مار کے قتل کر دیا


    ۔پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ میں ملوث دونوں پولیس اہلکاروں نے واقعہ کے دوران وردی پر لگے کیمروں کو بند کر دیا تھا، دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

    دردناک واقعہ پر آسٹریلوی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت سے سرکاری طور پر احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تفتیش اورپولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ منی سوٹا میں اس قتل پر سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کے اصل حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • راولپنڈی، غیرت کے نام پر بیٹی اور آشنا قتل، ملزم فرار

    راولپنڈی، غیرت کے نام پر بیٹی اور آشنا قتل، ملزم فرار

    راولپنڈی: تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع افضل ٹاؤن کے علاقے میں سنگ دل باپ غیرت کے نام پر بیٹی اور اُس کے آشنا کو فائِرنگ کر کے قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں واقع افضل ٹاؤن میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کائنات اور اُس کے عاشق کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    پڑھیں: بلوچستان میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر5افراد قتل

    واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہیں تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور تفتیش شروع کی، پولیس کے مطابق مقتول رمضان اور کائنات کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: کندھ کوٹ میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور پیش امام قتل کردیا

    پولیس کی ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد کے درمیان معشقانہ تھا، جس کی بنا پر والد نے اپنی بیٹی کائنات اور نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ قرار،چالیس علما کا اجتماعی فتویٰ جاری

    مقتولین کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد اُن کی لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی، اسپتال انتظامیہ نے دونوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکے اور لڑکی کو قریب سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا گیا ہے، اسپتال منتقلی سے قبل دونوں مقتولین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے‘‘۔