Tag: shot himself

  • شوہر نے بیوی سے جھگڑے کے دوران خود کو گولی مارلی

    شوہر نے بیوی سے جھگڑے کے دوران خود کو گولی مارلی

    لاہور: شوہر نے بیوی سے جھگڑے کے دوران خود کو گولی مارلی، زخمی شہری نے پسند کی شادی کی تھی اور اور بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں شوہر نے بیوی سے جھگڑے کے دوران خود کو گولی مارلی، واقعہ تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ علی نامی زخمی کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے، زخمی شہری نے پسند کی شادی کی تھی اور بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق جب شوہر بیوی کو منا کر واپس لایا تو چھت پر جھگڑے کے بعد خود پرفائرکردیا۔

    گذشتہ سال دسمبر میں شہر قائد نے بیوی نے گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے وار کرکے اپنے پینتالیس سالہ شوہر کو زخمی کردیا تھا۔

    اس سے قبل کراچی میں سفاک بیوی نے شوپر کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے تھے اور واردات کے بعد آرام سے سو گئی تھی۔

    پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا، ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق رباب نامی خاتون نے اپنے شوہر شیخ محمد سہیل کی لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف کمروں میں پھینک دیئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے ایک اور افسر نے خودکشی کرلی

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے ایک اور افسر نے خودکشی کرلی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات مزید بڑھتے جارہے ہیں، حالات سے تنگ ایک اور فوجی افسر نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں بدھ کو ایک فوجی افسر نے مبینہ طور اپنی ہی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔ سرکاری ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

    سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گولی کی آواز سن کر کچھ فوجی جوان ان کی طرف دوڑے تو انہیں خون میں لت پت پڑے دیکھا۔ زخمی افسر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

    متوفی فوجی افسر کی شناخت سدیپ بھگت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی افسر کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یکم مارچ کو سری نگر میں ہی تعینات ایک بھارتی فوجی نے بھی خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر زخمی کرلیا تھا۔

    اس حوالے سے جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نگاہ رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز  اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بہت سی وجوہات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی

    بھارتی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔ اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے

    والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں تاہم غالب گمان یہ ہے کہ سب سے زیادہ واقعات یہیں درج ہوئے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی

    مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی

    سری نگر : جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات مزید بڑھتے جارہے ہیں، حالات سے تنگ ایک اور فوجی نے خود کو گولی مارلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں تعینات ایک فوجی جوان نے پیر کی صبح اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

    سری نگر کے بمنہ علاقے میں اسٹیٹ موٹر گیراج میں تعینات شاسترا سیما بل (ایس ایس بی) کے ایک اہلکار نے پیر کی صبح زندگی سے تنگ آکر موت کو گلے لگانے کیلئے گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    زخمی اہلکار کی شناخت گگن جاہ ولد سبودھ جاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فوجی کو علاج و معالجے کے لئے جے وی سی اسپتال بمنہ منتقل کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نگاہ رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز  اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بہت سی وجوہات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔

    بھارتی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔ اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں تاہم غالب گمان یہ ہے کہ سب سے زیادہ واقعات یہیں درج ہوئے ہیں۔

  • سری نگر میں تعینات بھارتی پولیس افسر نے خود کو گولی مارلی

    سری نگر میں تعینات بھارتی پولیس افسر نے خود کو گولی مارلی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس افسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی، پولیس اہلکاروں کے اقدام خود کشی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سری نگر کے شیر گڑھی علاقے میں بدھ کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سے وابستہ ایک افسر نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارکر شدید زخمی کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے پولیس افسر کی شناخت ایم دامودر کے نامم سے ہوئی ہے۔ بعد ازاں سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی افسر کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  مقبوضہ کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں بالخصوص سی آر پی ایف جوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات کم ہونے کے بجائے بڑھتے چلے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال 2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔

    اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے فراہم نہیں کی گئیں، تاہم سمجھا یہ جارہا ہے کہ سب سے زیادہ معاملات یہیں درج ہوئے ہوں گے۔