Tag: Shoukat Khanam Hospital

  • اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر پر وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل

    اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر پر وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج کچھ لوگ جمہوریت بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں، یہ سارے وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آج تک آگے نہ بڑھ سکا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرداری ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ آج کچھ لوگ جمہوریت بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں، یہ سارےوہ لوگ ہیں جن کی وجہ سےپاکستان آگےنہ بڑھ سکا، مشکل وقت میں قوم کو حوصلہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    پاکستانی عوام اس ملک کی ترقی کی امید ہیں، ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، معاشی مشکلات کے باوجود ثابت کرکے دکھاؤں گا کہ یہ ملک ترقی کرسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے کہ ورلڈ کپ نہیں جیت سکتا وہ بھی جیت لیا، کہتے تھے کہ اسپتال نہیں بنا سکتا وہ بھی بنا دیا، لوگ کہتے تھے کہ ملک سے دو پارٹی سسٹم ختم نہیں ہو سکتا وہ بھی کر کے دکھا دیا۔

    ایسا پاکستان سنبھالا ہے جس کے تاریخ میں سب سے مشکل حالات تھے،70سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ اور خسارہ ورثے میں ملا، اپنی عوام کوآج کہہ رہا ہوں یہ ملک ضرورترقی کرے گا۔

    وزیراعظم نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تقریب کے شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹرعاصم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    شوکت خانم اسپتال لاہورکو انٹرنیشنل سرٹیفکیشن مل چکا ہے، شوکت خانم اسپتال میں75فیصدمریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، اگلے ماہ شوکت خانم اسپتال پشاور کو بھی انٹرنیشنل سرٹیفکیشن ملےگا۔

    ہماری قوم کی سب سےبڑی طاقت فلاحی کاموں میں حصہ لینا ہے، شوکت خانم اسپتال عظیم قوم نے بنایا ہے اور وہی اسےچلارہی ہے، دنیا میں شوکت خانم جیسے اسپتال کی مثال نہیں ملتی۔

  • افغانی مریض بھی علاج کیلئے پشاور کے شوکت خانم اسپتال آرہے ہیں، عمران خان

    افغانی مریض بھی علاج کیلئے پشاور کے شوکت خانم اسپتال آرہے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ افغانستان سے بھی مریض علاج کیلئے پشاور کے شوکت خانم اسپتال کا رخ کررہے ہیں، یہ ہسپتال جدید ترین سہولیات سے مزین ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج میں نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر پشاور میں کلینیکل اینڈ ریڈی ایشن اونکالوجی کے نئے شعبے کا افتتاح کیا۔

    نیا شعبہ ٹو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں سے مزین ہے، یہ شعبہ عالمی معیار کے ہائی انرجی ویرین لینئر ایکسلریٹرز اور کل وقتی ڈی فور سی ٹی سائمولیٹر سے آراستہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں جدید آلات کی اس اہم سہولت پر فخر ہے، افغانستان سے مریض علاج کیلئے شوکت خانم اسپتال آتے ہیں۔

    مذکورہ سہولت سے شوکت خانم اسپتال کا دوسرامرحلہ مکمل ہوتا ہے، 2020 تک شعبہ سرجیکل کی سہولت فراہم کرنے کے تیسرے مرحلے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

  • شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ، شہریار منوراور مایا علی میدان میں آگئے

    شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ، شہریار منوراور مایا علی میدان میں آگئے

    کراچی : شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ کے لیے معروف اداکار شہریار منور اور مایا علی میدان میں آگئے، فنڈ ریزنگ کے لیے مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج فراہم کرنے والے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی کراچی میں بننے والے اسپتال کے فنڈز کے لئے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ مایا علی میدان میں آگئے ہیں جوکہ مختلف ممالک میں جا کر فنڈ جمع کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے قائم ہونے والا شوکت خانم میوریل کینسر اسپتال اور تحقیقی ادارہ پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج کرنے والا سب سے بڑا اسپتال ہے جو کہ ایک مستند خیراتی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

    یہ ادارہ اب تک کینسر میں مبتلا لاکھوں غریب لوگوں کا مفت علاج کر چکا ہے۔ 1994میں اس ادارے کی بنیاد رکھنے سے قبل چندہ جمع کرنے کے لئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان ،بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ہالی ووڈ اداکار میک جیگر جیسی مقبول ترین شخصیات بھی اسپتال کے لئے تقریبات میں شریک ہو چکے ہیں۔

    معروف ٹی وی فنکار مایا علی اور شہریار منور صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں کہا ہے کہ ہم خوش دلی سے یہ بات بتا رہے ہیں کہ ہم شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے لئے فرانس ،سوئیڈن اور ناروے جارہے ہیں۔

    ہم تیسرے شوکت خانم کینسر اسپتال کی کراچی میں بنیاد رکھنے جارہے ہیں جس کے لئے ہمیں آپ لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ فنڈز کے لئے پیرس میں ہونے والی تقریب 5 اپریل کو اور دوسری تقریب سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 6 اپریل کو ہوگی جب کہ تیسری تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 7 اپریل کو منعقد ہوگی۔

  • شریف خاندان نے ایسا کوئی اسپتال نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہوسکے، عمران خان

    شریف خاندان نے ایسا کوئی اسپتال نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہوسکے، عمران خان

    پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب کا علاج پاکستان میں ہوگا، میرا اور میرے والد کا علاج شوکت خانم اسپتال میں ہوا، شریف خاندان نے ایسا کوئی اسپتال نہیں بنایا جہاں ان کا علاج ہوسکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوکت خانم اسپتال کے زیر اہتمام افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ شہری اب زیادہ عطیات دے رہے ہیں، کینسر کا علاج ہوسکتا ہے، کینسر کے علاج دن بدن آسان ہوتا جارہا ہے، کینسر کی ابتدائی مراحل میں تشخیص ہوجائے تو علاج ہوسکتا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ لوگ کینسر سے مرتے ہیں، تیسرا کینسر اسپتال کراچی میں بنے گا جو لاہور اور پشاور سے بڑا ہوگا، 20 کروڑ کی عوام کے لیے تین اسپتال کافی نہیں ہیں، دنیا میں کہیں بھی 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج والا کینسر اسپتال نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ کینسر کا علاج سب سے مہنگا ہے، 90 فیصد مریض اپنا علاج نہیں کراسکتے ہیں، اوسطاً 10 لاکھ کا علاج ہوتا ہے، یورپ میں یہ علاج ایک کروڑ میں پڑتا ہے، کینسر اسپتال کے اخراجات سب سے زیادہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کا کینسر اسپتال 70 کروڑ روپے میں تعمیرا ہوا ہے، 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج کا خسارہ 6 ارب روپے ہے، اپنی قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نئے پاکستان میں وی آئی پی کو باہر علاج کے لیے فنڈز نہیں دیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسحاق ڈارنے شوکت خانم اسپتال پرحملہ کرکے گھٹیا حرکت کی، عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے آج شوکت خانم اسپتال پرحملہ کرکے گھٹیا حرکت کی ہے، ان لوگوں کو پاکستان میں غریب کے علاج کی کوئی پرواہ نہیں۔عمران خان کی بہنوں کا کہنا ہے کہ ہم نے جرم کیا ہے تو عدالت جانے کو تیار ہیں۔ 

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کینسرکے75فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے، اسپتال کا مریضوں پر کیا جانے والا سالانہ خرچہ5 بلین روپے سے زائد ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ شریف خاندان خود پاکستان سے باہرجاکر اپنا چیک اپ کراتا ہے، ان لوگوں کو پاکستان میں غریب عوام کےعلاج کی کوئی پرواہ نہیں۔

    ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت جانے کیلئے تیار ہیں، بہنیں عمران خان

    علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اورعلیمہ خان نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے کوئی جرم کیا ہے تو ہمیں قانون کےکٹہرے میں لایاجائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی الزام ہے تو عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے تیار ہیں، اگرجرم ثابت ہو جائے تو ہمیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں، عظمیٰ خان اورعلیمہ خان کا مزید کہنا ہے کہ ہم یہ سمجھنے سےقاصر ہیں کہ ہم نے ایساکون سا جرم کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: عمران خان نے اسپتال کی رقم سے جوا کھیلا: اسحٰق ڈار


    واضح رہے کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان میرے ہی بچوں کو کہتے تھے کہ اسپتال کے لیے عطیات دے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ سال 2008 تک عمران خان کو عطیات دیتا رہا، لیکن جب پتہ چلا کہ عمران خان نے عطیات کے پیسوں سے جوا کھیلا ہے تو میرا اعتماد ختم ہوگیا۔

  • شوکت خانم کے نام پر چندہ جمع کر کے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں، لیگی رہنماء

    شوکت خانم کے نام پر چندہ جمع کر کے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں، لیگی رہنماء

    اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی  نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے نام پر چندہ جمع کر کے سرمایہ کاری کی گئی اور اُس سے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں  جس کی آڈٹ رپورٹ سامنے آچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ فلاحی اسپتال کے نام پر چندہ جمع کر کے سرمایہ کاری کی گئی جس کے واضح ثبوت قوم کے سامنے آچکے ہیں اگر عمران خان نے چوری نہیں کی تو وہ تلاشی دے دیں۔

    پڑھیں:  حکومت نے دھرنا روکا تو ذمہ دار خود ہو گی،عمران خان

     انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم کی 2015 میں ہونے والے آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خیراتی رقم اسپتال کے نام پر حاصل کی گئی اور اُس سے کمپنیاں بنائی گئیں تاہم اگر عمران خان نے رقم کاروبار پر نہیں لگائی تو وہ خوف زدہ کیوں ہیں؟‘‘۔

    دانیال عزیزنے کہا کہ عمران خان کے اردگرد موجود افراد بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، جہانگیر ترین بھی ایسی ہی ایک کمپنی رکھتے ہیں وہ بھی تلاشی دیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹی او آرز سے متعلق حکومت نے اسمبلی میں بل پیش کیا ہوا ہے مگر وہ چیئرمین تحریک انصاف کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم اورعمران خان جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں،خورشید شاہ

     لیگی رہنماء محمد زبیر نے کہا کہ حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھا مگر اداروں کو الزام تراشی کر کے ملک کا مذاق بنایا جارہا ہے ، جو قابلِ افسوس ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’آئین میں کسی جگہ گنجائش نہیں کہ سرکاری دفاتر بند کروائے جائیں، حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو مرضی کا تحقیقاتی افسر مقرر کرنے کی آفر بھی کی مگر افسو س کے عمران خان ماضی کی ساری باتیں بھول جاتے ہیں‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  دو نومبر کو انسانوں کا سمندر اکھٹا ہوگا،عمران خان

     یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات اور کرپشن کے خلاف 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، عمران خان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ جب تک وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیتے وفاقی دارلحکومت کو بند رکھا جائے گا۔