Tag: shoukat yousafzai

  • بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہیں،  شوکت یوسفزئی

    بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہیں، شوکت یوسفزئی

    پشاور : پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے، دو تین ماہ میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پرامن ہوئے ہیں، ہم اپنی غلطیوں کو بھی دیکھیں گے کہ کہاں ہوئی ہے، جمہوریت عمل ہے جمہوریت مستحکم ہونی چاہئے، انشااللہ2023تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دے دیا۔

    وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔

    انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔

    شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی جگہوں پر اچھے امیدوارکھڑے کیے وہ بھی جیت نہ سکے، اگر کہیں پر ہم ہارے ہیں تو لوگوں نے غصےکا اظہارکیا ہے، شکر اللہ کا پی ٹی آئی پر ایزی لوڈ، کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

    2023الیکشن کی تیاری کرینگےجہاں غلطیاں ہوئی ان کودورکریں گے، کراچی میں چیختے رہے میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، ہار ہمارا مقدر نہیں ہمارے بہت سے لوگ آزاد بھی جیتے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل : شوکت یوسفزئی کی وزارت تبدیل کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل : شوکت یوسفزئی کی وزارت تبدیل کرنے کا فیصلہ

    پشاور: وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کی وزارت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ کے پی کے دیگر وزراء کابھی چند روزمیں ردوبدل کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،شوکت یوسفزئی کو دوسری وزارت دی جائے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ میں چند روزمیں ردوبدل کا امکان ہے، شوکت یوسفزئی کو دوسری وزارت دی جائے گی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر وزارت اطلاعات کے امور دیکھیں گے جبکہ شوکت یوسفزئی کو محکمہ صحت یا کھیل و ثقافت کی وزارت حوالے کیاجا سکتی ہے۔

    اس سلسلے میں شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سے اپنی وزارت تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے، امید ہےآئندہ چندروز میں میرا قلمدان تبدیل کردیا جائےگا، بھرپور تعاون پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • کے پی حکومت نے آٹے کے مصنوعی بحران کی سازش ناکام بنا دی، شوکت یوسفزئی

    کے پی حکومت نے آٹے کے مصنوعی بحران کی سازش ناکام بنا دی، شوکت یوسفزئی

    پشاور : وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے آٹے کے مصنوعی بحران کی سازش ناکام بنا دی، نان بائی کے روٹی کی قیمت بڑھانے کے مطالبےسے متفق نہیں۔

    یہ بات انہوں نے آٹے کے بحران سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہی، وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ کے پی میں آٹے کا بحران نہیں ہے، وزیراعلیٰ محمود خان آٹے کی قیمتوں سے متعلق متحرک ہیں۔

     شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے آٹے کی سستے داموں میں فراہمی کی ہدایت کی ہے، پنجاب کے آٹے کی دستیابی سے مقامی مارکیٹ پر نمایاں اثرات ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ملک میں آٹے کا بحران ایک سازش کا حصہ ہے، ذخیرہ اندوز ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے تھے، حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کی سازش ناکام بنادی ہے، ذخیرہ اندوزمصنوعی بحران سے عوام میں بے چینی پھیلانا چاہتے تھے۔

    صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی محمودخان کے بروقت اقدامات کو کریڈٹ جاتا ہے، وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیراعظم سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چاروں چیف سیکریٹریز کو ہدایات کی ہیں، حکومت نان بائی کے روٹی کی قیمت بڑھانے کے مطالبےسےمتفق نہیں ہے، وزیراعلیٰ نے نان بائی ایسوسی ایشن کو سستے داموں میں آٹے کی پیشکش کی ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان ملک پر رحم کریں، شوکت یوسفزئی

    مولانا فضل الرحمان ملک پر رحم کریں، شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ملک پر رحم کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے قیوم اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا دھرنا آگے آگیا، کشمیر کا مسئلہ پیچھے چلا گیا ہے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا کی اپنی سیاست ہے وہ اس پر خود نطر دوڑائیں، مولانا کا ہی کہنا تھا کہ ایک دو سال میں حکومت کی کارکردگی نہیں جانچی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مارچ کے شرکا کے لیے کے پی میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، ہمارے لیے بہتر ہے کہ ترقی کو راستہ دیں انتشار پیدا نہ کریں۔

    مزید پڑھیں: مولانا استعفے اورنئے انتخابات پر ڈٹے ہوئے ہیں ، پرویز خٹک

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی پی، ن لیگ دور میں مہنگائی عروج پر تھی، وزیراعظم جب تک زندہ ہیں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے میچ پشاور میں ہوں، کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی اور تمام سہولتیں دیں گے، دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا، اب امن سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا تھا کہ مولانا استعفے اور نئے انتخابات پر ڈٹے ہوئے ہیں، مولانا کو وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں ملے گا۔

    یاد رہے حکومت نے وقت سے قبل انتخابات کا اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کے تمام مطالبات پورے نہیں ہو سکتے، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نہیں مانا جا سکتا، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔

  • ایک سیٹ جیتنے والے بھی کہہ رہے ہیں استعفیٰ دیں، شوکت یوسفزئی

    ایک سیٹ جیتنے والے بھی کہہ رہے ہیں استعفیٰ دیں، شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایک سیٹ جیتنے والے بھی کہہ رہے ہیں استعفیٰ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیٹ جیتنے والے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں، آپ نے کہا تھا دھاندلی ہوئی یہ نہیں کہا کہاں دھاندلی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے اس پر تکلیف ہورہی ہے، ان کا ایک مقصد کشمیر کاز کو پیچھے دھکیلنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کام مودی کا خوش کرنا تھا، یہ تو کہتے تھے 15 لاکھ لوگ لے کر آئیں گے، ان سے پوچھیں کتنے لوگ لے کر آئے ہیں، معاہدے کی خلاف ورزی کریں گے تو ایکشن ہوگا۔

    مزید پڑھیں: اسلام کی خدمت سب سے زیادہ وزیر اعظم عمران خان نے کی ہے، شوکت یوسفزئی

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کا بڑا شور تھا، دھرنے کی کال کو عوام نے مسترد کردیا ہے، فضل الرحمان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے تمام راستے کھول رہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ جلسے کے اخراجات (ن) لیگ برداشت کررہی ہے، فکر نہیں ہے جے یو آئی ایک مہینہ بیٹھے، معاہدہ توڑا تو سخت ردعمل ہوگا۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کراچی سے اس لیے زیادہ لوگ آئے کہ ٹرانسپورٹ مفت تھیں، جے یو آئی ڈرے اس وقت سے جب عمران خان کارکنوں کو کال دیں۔

    انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی، اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے نکل پڑی ہے، فضل الرحمان نے کشمیر کاز کو پیچھے دھکیل دیا ہے، کشمیری ان کو بددعائے دے رہے ہیں۔

  • اسلام کی خدمت سب سے زیادہ وزیر اعظم عمران خان نے کی ہے، شوکت یوسفزئی

    اسلام کی خدمت سب سے زیادہ وزیر اعظم عمران خان نے کی ہے، شوکت یوسفزئی

    اسلام آباد : خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اسلام کی خدمت سب سے زیادہ وزیر اعظم عمران خان نے کی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جب تک قوم کا پیسہ لٹیروں سے نکلوا نہیں لیتے یہ جیلوں میں ہی رہیں گے،آزادی مارچ میں شرکت کے لیےجانے والے کسی فرد کو نہیں روکا جا رہا۔

    شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان جتنے مرضی لوگ لے جائیں؟ان کی اصل تعداد کا معلوم ہو جائے گا، آزادی مارچ میں شرکت کے لیے جانے والے کسی فرد کو نہیں روکا جا رہا، ہمیں سمجھ نہیں آتی مولانا فضل الرحمان کا کون سا مینڈیٹ تھا جو چوری ہو گیا؟ ان کو تو کبھی مینڈیٹ ملا ہی نہیں۔

    وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ آزادی مارچ میں حزب اختلاف کی تمام جماعتیں شامل ہیں اور ان کے پاس کوئی ایجنڈا ہی نہیں ہے کہ یہ کیوں آزادی مارچ کر رہے ہیں؟

    اگر یہ کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے تو جن حلقوں کی بات کریں گے ہم تو کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ حزب اختلاف اگر جمہوریت پسند ہیں تو یہ جمہوریت کا راستہ اپناتے اور ایوان میں بات کرتے یا پھر عدالت جاتے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام کی خدمت سب سے زیادہ وزیر اعظم عمران خان نے کی ہے اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دے رہے ہیں،خیبر پختونخوا میں سودی نظام کے خلاف اسمبلی میں ہم بل لے کر آئے۔

    جب تک قوم کا کھایا ہوا پیسہ سابق حکمرانوں سے نکال نہیں لیتے یہ اس وقت تک جیلوں میں رہیں گے انہوں نے اس قوم کا پیسہ لوٹا ہے۔

  • کسی ڈنڈا بردار فورس کو کے پی سے جانے کی اجازت نہیں دیں گے، شوکت یوسفزئی

    کسی ڈنڈا بردار فورس کو کے پی سے جانے کی اجازت نہیں دیں گے، شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کسی ڈنڈا بردار فورس کو کے پی سے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور موڑ پر جلسہ کریں، معاہدے کے تحت اجازت دی ہے، کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، پرامن احتجاج کی مکمل آزادی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی خیبرپختونخوا کے اندر امن و امان برقرار رکھیں، ایسی چیزوں سے گریز کیا جائے جس سے امن و امان خراب ہو، ہم سمجھتے ہیں جے یو آئی حکومت سے معاہدے کی پاسداری کرے گی۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ محکمہ داخلہ میں آزادی مارچ پر مانیٹرنگ سیل قائم ہے، گندم، آٹا صوبے سے باہر لے جانے پر پابندی ہوگی، پابندی پر عملدرآمد کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: آزادی مارچ کا طوفان اسلام آباد میں داخل ہوگا اور سب کو بہالے جائے گا، مولانا فضل الرحمان

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس گندم اور آٹے کا اسٹاک موجود ہے، صوبے میں آٹا، گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، گندم کے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، ضلعی انتظامیہ کو گوداموں پر چھاپے مارنے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نکلے تو آزادی مارچ میں 5 ہزار لوگ رہ گئے تھے، وہ انٹرچینج پر پہنچے تو 2 ہزار لوگ رہ گئے، اسلام آباد ایک لاکھ لوگ بھی لائے تو پوچھیں گے 14 لاکھ لوگ کہاں گئے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیوں استعفیٰ دیں، مہنگائی تو ان کی وجہ سے ہےجو جیلوں میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے اصل مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں، مولانا صاحب کا مسئلہ کشمیر پیچھے چھوڑنے کا مقصد کامیاب ہوگیا ہے۔

  • ’ہم چاہیں تو مولانا کو گھر سے بھی نکلنے نہ دیں‘

    ’ہم چاہیں تو مولانا کو گھر سے بھی نکلنے نہ دیں‘

    پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن ہی کافی ہیں، ہم چاہیں تو مولانا کو گھر سے بھی نہ نکلنے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سیاست کریں غنڈہ گردی نہ کریں، انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت توڑ پھوڑ اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا کے لیے پی ٹی آئی کارکن ہی بہت ہیں، ہم چاہیں تو مولانا کو گھر سے بھی نہ نکلنے دیں۔

    شوکت یوسفزئی نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیخنے کے بجائے تنظیم سازی پر توجہ دیں۔

    شانگلہ میں ہونے والے احتجاج پر شوکت یوسفزئی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ف اور ن لیگ کے رہنماؤں نے نعرے لگوائے، جنہوں نے نعرے لگوائے ان کو جانتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: وفاقی پولیس نے احتجاج کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف احتجاجی مارچ کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر سینئر ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    سات ارکان پر مشتمل کمیٹی کی سربراہی پرویز خٹک کریں گے، کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، شفقت محمود اور نور الحق قادری شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، اسد عمر بھی کمیٹی میں شامل ہیں.

    کمیٹی سیاسی انتشار سے بچنے کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی، کمیٹی کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے