Tag: shout slogan

  • قذافی اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے

    قذافی اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے

    لاہور: پی ایس ایل کے فائنل کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے، عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ نواز شریف اپنے حق میں نعرے لگوائیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل کسی حد تک سیاسی بھی ہوگیا ہے، اسٹیڈیم میں مختلف سیاسی شخصیات بھی میچ دیکھنے آئی ہیں ان میں شیخ رشید بھی موجود ہیں۔

    میچ کے دوران نجم سیٹھی جب خطاب کرنے آئے تو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردیے جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مذکوہ شائقین تحریک انصاف کے کارکنان یا ہمدرد تھے یا عام عوام تاہم پی ٹی آئی انہیں عام عوام جب کہ ن لیگ انہیں پی ٹی آئی کے کارکنان اور سپورٹر قرار دے گی۔

    قبل ازیں ہفتے کی رات کو اے آر وئی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیڈیم میں اپنے حق میں نعرے لگوانا نواز شریف کی سیاسی روایت ہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف نے سیاسی طور پر لاہور میں فائنل کرایا اور ن لیگ نے سارے ٹکٹ اپنے کارکنوں کو فروخت کردیے اب اسٹیڈیم میں نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے جائیں گے۔


    یہ پڑھیں: پی ایس ایل کا فائنل نوازشریف کا سیاسی فیصلہ ہے، عمران خان


    فی الوقت ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ ن لیگ کے حق میں کوئی نعرے لگے ہوں تاہم ن لیگ کے خلاف نعرے ضرور لگے جس کی ویڈیو مل گئی۔

  • کے پی کے اسمبلی میں‌ گو عمران گو کے نعرے

    کے پی کے اسمبلی میں‌ گو عمران گو کے نعرے

    پشاور: خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، اجلاس میں گو عمران گو کے نعرے لگ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ پشاور ظفر اقبال کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے اگلے دن آج خیبر پختون خواہ اسمبلی کا اجلاس بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔

    رپورٹر کے مطابق ہنگامہ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈرسردار اورنگزیب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اراکین میں فنڈز کی تقسیم برابری کی بنیاد پر کی جائے۔

    جواب میں رکن مشتاق غنی نے کہا کہ پہلے ذرا پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن رکن کو دیے جانے والے فنڈز کا موازنہ کیا جائے تاہم اس دوران مسلم لیگ کی جانب سے گو عمران گو کے نعرے لگائے جاتے رہے۔

    ایوان میں حکومتی ارکان کی جانب سے بھی گو نواز گو اورگو پاناما گو کے نعرے لگائے گئے۔

    بعدازاں اسپیکر نے اجلاس 20 فروری تک ملتوی کردیا۔

    یہ پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس، حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان میں‌ مار پیٹ

    یاد رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے گو نواز گو کے نعرے لگوائے تھے  جس پر لیگی ارکان سخت ناراض ہوئے بعدازاں حکومتی رکن شاہد خاقان عباسی اپوزیشن ارکان کی طرف آئے تو دونوں پارٹیوں کے ارکان لڑ پڑے اور ہاتھا پائی ہوئی۔