Tag: SHOW

  • مریم نفیس کو اپنے شوہر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ پسند ہے؟

    مریم نفیس کو اپنے شوہر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ پسند ہے؟

    معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کی سب سے بہترین خوبی یہ لگتی ہے کہ وہ آسان طبیعت کے مالک ہیں اور زیادہ تنگ نہیں کرتے۔

    معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی۔

    مریم نے بتایا کہ انہیں اپنے شوہر کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ بہت سہل طبیعت کے مالک ہیں، ان کی طرف سے کسی بات پہ کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی نہ وہ زیادہ تنگ کرتے ہیں۔

    مریم کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری خوبیاں تو اپنی جگہ ہیں ہی لیکن اگر کوئی شخص ہینڈسم ہو لیکن مشکل طبیعت کا، تنگ کرنے والا ہو تو ایسی ہینڈسم نیس کا کیا کرنا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ ابتدا میں دوست بنے پھر ان کے درمیان محبت کا تعلق قائم ہوا، لہٰذا شادی کے بعد بھی ان کا رشتہ نہایت دوستانہ ہے۔

    امان نے بتایا کہ انہیں مریم کی یہ خوبی بہت پسند ہے کہ وہ آزاد سوچ کی مالک ہیں اور ہر معاملے میں اپنی رائے رکھتی ہیں، بھیڑ چال نہیں چلتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم کے ڈرامے زیادہ نہیں دیکھے، دراصل انہیں مریم کی سماجی سرگرمیاں زیادہ پسند ہی جبکہ وہ ان کی خود اعتمادی کے بھی مداح ہیں۔

    یاد رہے کہ مریم نفیس گزشتہ دنوں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، مریم نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد اداکار ہونے کے ساتھ فلم ساز بھی ہیں۔

  • حرا مانی اپنے گھر کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟

    حرا مانی اپنے گھر کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟

    کراچی: معروف اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ وہ گھر سے دور ہوتے ہوئے بھی کس طرح گھر کا خیال رکھتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ (مانی) نے ندا یاسر کے شو میں شرکت کی اور اپنے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔

    حرا کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ سسرال گئیں تو انہوں نے بے تحاشہ صفائیاں شروع کردیں، انہیں صفائی کا ہمیشہ سے جنون تھا۔

    مانی کا کہنا تھا کہ اب بھی جب حرا گھر پر ہوتی ہے تو وہ سب کے لیے بہت پریشان کن دن ہوتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزیں کھول کھول کر دیکھتی ہے اور نوکروں کی شامت آجاتی ہے۔

    حرا نے بتایا کہ اب انہوں نے گھر پہ کیمرے بھی لگا لیے ہیں جس کی وجہ سے وہ آسانی سے ملازمین سے کام کروا سکتی ہیں۔

  • امریکا کا 500 امریکی فوجی سعوی عرب بھینجے کا اعلان، سعودیہ کا خیرمقدم

    امریکا کا 500 امریکی فوجی سعوی عرب بھینجے کا اعلان، سعودیہ کا خیرمقدم

    واشنگٹن /ریاض :امریکا کے وزیرِ دفاع نے سعودی عرب میں امریکی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، پینٹاگون نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فورسز کا استقبال ہماری صلاحیت اور قدرت کو مضبوط بنائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سعودی عرب کو لاحق خطرات سے نمنٹنے میں مدد دے گی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکہ اپنے 500 فوجی سعودی عرب بھیجنا چاہتا ہے، یہ 500 اہلکار اس دستے کا حصہ ہوں گے جو تہران اور واشنگٹن کے درمیان حالات کشیدہ ہونے کے بعد سے امریکہ گزشتہ دو ماہ میں مشرقِ وسطیٰ بھیج چکا ہے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فوجی پرنس سلطان ایئربیس پر رکیں گے جو امریکہ اس سے قبل 1991 اور 2003 میں استعمال کر چکا ہے تاہم سعودی اور امریکی حکام نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے، سعودی عرب پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ وہ خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے امریکی فوج کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ میں خلیجِ عُمان کے قریب چھ تیل بردار بحری جہازوں پر حملے ہوئے ہیں۔ امریکہ ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتا ہے جب کہ ایران ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ایران نے امریکہ کا ڈرون طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملوں کا عندیہ بھی دیا تھا، گزشتہ روز امریکہ نے بھی ایران کا ایک ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جس کی ایران نے تردید کی ہے۔

    یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران سے کشیدہ حالات کے باعث دو ہزار فوجی مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی بھیج چکی ہے جس کا مقصد خطے میں ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے جب کہ مزید فوجی بھیجنے سے مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے موجود فوج کی استعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔

    امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے جنگی طیارے اور ہوا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تنصیب بھی کرچکا ہے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر انہیں جنگ پر مجبور کیا گیا تو امریکہ ایسا جواب دے گا جو پہلے کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔

    یاد رہے کہ امریکا کے صدر سعودی عرب کو آٹھ ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کا معاہدہ بھی کر چکے ہیں، جس کی مخالفت میں امریکہ کے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں تین قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں۔

    امکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی قرار دادوں کو ویٹو کر دیں گے۔

    دوسری جانب سعودی وزارت دفاع نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین اور تمام افواج کے سپریم کمانڈر شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے مملکت میں امریکی فورسز کے خیر مقدم کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    سعودی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ اس اقدام کا مقصد خطے کے دفاع اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ عمل کی سطح کو بڑھانا ہے۔ سعودی عرب اور امریکا خطے کی سلامتی کو مضبوط بنانے کی انتہائی خواہش رکھتے ہیں۔

  • یو اے ای کی سمندری حدود میں دو تیل بردار سعودی بحری جہازوں پر حملہ

    یو اے ای کی سمندری حدود میں دو تیل بردار سعودی بحری جہازوں پر حملہ

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں سعودی تیل بردار جہازوں پر حملہ، حملے کے وقت دونوں جہاز یو اے ای کی کمرشل بحری حدود میں فجیرہ کے قریب سے گذر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی انجینئر خالد الفالح نے پیر کے روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے قریب دو سعودی جہازوں کے خلاف تخریبی کارروائی کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی ”ایس پی اے“ نے وزیر توانائی کے حوالے سے بتایا کہ 12 مئی بروز اتوار صبح چھ بجے دو سعودی تجارتی بحری جہازوں کو تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت دونوں جہاز یو اے ای کی کمرشل بحری حدود میں فجیرہ کے قریب سے گذر رہے تھے۔ ایک کمرشل جہاز راس تنورہ بندرگاہ سے سعودی تیل لے کر امریکا جا رہا تھا جہاں اس تیل کو سعودی پیٹرولیم کمپنی آرامکو کے ایجنٹوں کو فراہم کیا جانا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ تخریبی حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی متاثرہ جہازوں سے تیل رسنے کی اطلاعات ہیں، تاہم حملے میں جہاز کے ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    خالد الفالح نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد بحری نقل وحرکت اور دنیا بھر میں صارفین کو تیل کی محفوظ سپلائی کو گزند پہنچانا تھا۔

    انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بین الاقوموامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ بحری نقل وحرکت اور تیل لے جانے والے جہازوں کی حفاظت کے لئے اقدام اٹھائے کیونکہ اسے نقصان پہنچنے کی صورت میں توانائی مارکیٹ اور اس سے وابستہ اقتصادی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے پانیوں کے نزدیک چار تجارتی بحری جہاز ’تخریب کاری‘ کی کارروائی کا ہدف بنے تھے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو اس واقعے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ اس میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

    یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت خارجہ کا ایک بیان جاری کیا ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے تمام ضروری اقدامات کرلیے ہیں اور وہ مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • امریکی پابندیوں کے بعد حزب اللہ نے سڑکوں پر چندہ بکس لگا دیئے

    امریکی پابندیوں کے بعد حزب اللہ نے سڑکوں پر چندہ بکس لگا دیئے

    بیروت : امریکا کی طرف سے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مالی سوتوں کو خشک کرنے کے لیے تنظیم کے مالیاتی نیٹ ورک پر کاری ضرب لگائی ہے جس کے بعد حزب اللہ سڑکوں پر لوگوں سے چندہ مانگنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حزب اللہ کے چندے کے حصول کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کی سڑکوں پر بجلی کے کھمبوں اور دیگر مقامات پر جگہ جگہ چندہ بکس نصب کیے گئے ہیں جن پر مزاحمتی کمیٹی کی معاونت کے لیے حصہ ڈالیں کے الفاظ درج ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق حزب اللہ کو امریکی پابندیوں نے مالیاتی امور چلانے کے لیے طریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی پابندیوں ںے بھی حزب اللہ کو مالی طورپر کمزور کیا ہے اور آنے والے دنوں میں حزب اللہ کے مالی نیٹ ورک کو مزید پابندیوں میں جکڑا جا سکتا ہے۔

    امریکی پابندیوں کے بعد 9 مارچ کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ایک ریکارڈ ٹی وی بیان میں عوام سے بڑھ چڑھ کر مالی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بیروت کی سڑکوں پر جا بہ جا پھیلے چندہ بکسوں پر طرح طرح کے نعرے درج ہیں جن میں شہریوں کو حزب اللہ کے لیے چندہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

  • میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ فیشن شو میں ماڈلز کی ریمپ پر واک

    میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ فیشن شو میں ماڈلز کی ریمپ پر واک

    میکسیکو میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے،فیشن شومیں موسم بہار کے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

    میکسیکوسٹی میں جاری فیشن ویک میں موسمِ بہار کے ملبوسات کی نمائش کی گئی،ماڈلز نے مشہوراسپینش ڈیزائنرایڈولفو ڈومنگوزکے بلیک اینڈ وائٹ ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی،خواتین کے خوبصورت ملبوسات کے ساتھ مرد حضرات کے لیے اسٹائلش ڈیزائنز بھی پیش کیے گئے۔

    فیشن شو میں میکسیکن ڈیزائنر ڈیوڈ سولومن نے بھی ہپل چِک سٹائل کے نام سےمشہور ڈیزائنز متعارف کروائے،اس منٖفرد طرز کے ڈیزائنز میں تیز رنگوں کا انتخاب کیا،فیشن شو میں پیش کیے جانے والے ملبوسات کو شائقین نے بے پناہ سراہا۔