کراچی : کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والی پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین تیزی سے روبصحت ہورہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے کے بعد طبیعت میں بہتری محسوس کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تازہ پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میری طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہوگئی ہے، اب انہیں بخار کی کیفیت نہیں ہے اور کمزوری بھی زیادہ محسوس نہیں ہورہی۔
۔ اپنی صحت کی بہتری کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں ذائقہ اور خوشبو بھی محسوس ہورہی ہے، اب انہیں کھانسی کی شکایت بھی نہیں اور نہ ہی ٹھنڈ لگ رہی ہے۔
اداکارہ نادیہ حسین ذائقے اور خوشبو کے بغیر زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں کارڈ بورڈ کھا رہی ہوں۔
انہوں نے ملک کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی ویکسین لگوائیں !! اس سے مجھے بیماری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔