Tag: show cause notice

  • نیپرا کا کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    نیپرا کا کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر شہر قائد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر نیپرا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف آرڈر جاری کرنے کی تیاری کرلی، دستاویز کے مطابق نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کنکشن فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا تھا۔

    کراچی میں سولر سسٹم لگانے والے گرین میٹر سے محروم صارفین نے نیپرا سے کے الیکٹرک کی شکایت کر دی، صارفین کو نیٹ میٹرنگ کنکشن نہ دینے پر نیپرا نے نوٹس لیا۔

    دستاویز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی، کے الیکٹرک نے نیپرا احکامات پر ایک سے زائد مرتبہ اپنا جواب جمع کرایا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

    کے الیکٹرک کا موقف:

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کنیکشن کا اجراء جاری ہے، نیٹ میٹرنک پالیسی کے نفاذ سے اب تک 18000 سے زائد نیٹ میٹرنک کنیکشنز نسب کیے گئے ہیں، نیپرا اتھارٹی سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں-

  • مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں اختلافات، کئی رہنماؤں کو شوکاز جاری

    مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں اختلافات، کئی رہنماؤں کو شوکاز جاری

    ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں اختلافات کے باعث کئی رہنماؤں کو شوکاز جاری کر دیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا، ارباب خضر حیات، فرید مفکر اور ایصال خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام رہنماؤں کو پارٹی عہدوں سے بھی الگ کر دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس کے 15 دنوں میں جواب طلب کیا گیا ہے، یہ نوٹسز صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے جاری کیے ہیں۔

    تاہم دوسری طرف مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے اپنے ہی جاری کردہ شوکاز نوٹس کی تردید کر دی گئی ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کا منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، نوٹس میں ارکان کو 7 دن میں معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ، ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے شو کاز نوٹسز تیار ہے اور دستخط کر دیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں شوکازجاری کرنے کافیصلہ کیا گیا ، شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ارکان کو 7 دن میں معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے جبکہ 7 دن تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ گرین سگنل ملتے ہی شو کاز نوٹس جاری کر دئیے جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے عامر کیانی ،بابر اعوان کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کوہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ ہو۔

  • علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما  کو شوکاز نوٹس جاری

    علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائےاحتساب و ضوابط نے وفاقی وزیر علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اشرف جبار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائےاحتساب و ضوابط نے ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اشرف جبار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    اسٹینڈنگ کمیٹی برائے احتساب و ضوابط نے کہا کہ اشرف جبارنےعلی زیدی پرمن پسندافرادکوترجیح دینےکاالزام لگایا اور انھوں نے ورکرز کو احکامات کی پیروی نہ کرنے پراکسایا۔

    کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنما کو 24جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جواب جمع نہ کرانےپرکارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے پی ٹی آئی رہنما نے تنظیم سازی پرعلی زیدی کیخلاف سوشل میڈیاپربیان جاری کیا تھا۔

    گذشتہ روز حکومت کے خلاف بیان بازی پر پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے ایم این اے نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر پرویز خٹک جاری کریں گے اور ان سے حکومت کے خلاف بیان بازی پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

  • کنٹرولرمالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کو نقل کروانے والے امتحانی عملے کو شوکاز نوٹس جاری

    کنٹرولرمالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کو نقل کروانے والے امتحانی عملے کو شوکاز نوٹس جاری

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے امتحان میں کنٹرولرمالاکنڈبورڈ کے بیٹے کو نقل میں سہولت فراہم کرنیوالے امتحانی عملے کو شو کاز نوٹس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمود خان نے امتحان میں کنٹرولرمالاکنڈبورڈ کے بیٹے کی جانب سے نقل کا نوٹس لے لیا اور امیدوار کو نقل میں سہولت فراہم کرنیوالے امتحانی عملے کو شو کاز نوٹس کردیا۔

    شوکاز نوٹس میں مذکورہ عملے کو فرائض سے غفلت اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ، عملے میں ایگزامینشن سینٹرکے سپرنٹنڈنٹ ہمایون خان اور نگران رحمت علی شامل ہیں۔

    شوکاز نوٹس میں دونوں کو 15دن کے اندر تسلی بخش جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا امتحانی ہال میں عملےکی سر پرستی میں نقل کرانے کا معاملہ شرمناک ہے، اس واقعے سے محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کی بدنامی ہوئی ہے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ ملوث تمام کرداروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، معاملےمیں ملوث کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، موجودہ حکومت شفافیت، میرٹ کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

  • ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان، فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

    ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان، فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

    ڈسکہ‌: الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سلیم اور فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے پچھترڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حلقہ این اے 75 سیالکوٹ نے ق لیگ کے رہنما چوہدری سلیم اور فردوس عاشق اعوان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

    نوٹس میں کہا ہے کہ ق لیگ کےسینئروائس پریزیڈنٹ چوہدری سلیم نے9اپریل کوحلقےکادورہ کیا اور اس دوران چوہدری سلیم نے 50کروڑ کے پیکیج کا اعلان کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جبکہ فردوس عاشق نےپریس کانفرنس میں حلقے کیلئے ترقیاتی پیکیج کااعلان کیا ، این اے75کے حلقے میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تنویرالحسن نے دونوں رہنماوں کو 2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس سے قبل این اے پچھترڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور 24 گھنٹے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • این اے75ڈسکہ ضمنی انتخاب : ن لیگ کے ایم پی اے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

    این اے75ڈسکہ ضمنی انتخاب : ن لیگ کے ایم پی اے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

    ڈسکہ : الیکشن کمیشن نے این اے75ڈسکہ ضمنی انتخاب کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اےپچھترڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    نوٹس میں الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو 24 گھنٹے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق نےضمنی الیکشن کےدوران حلقے کا دورہ کیا ، ضابطہ اخلاق کے تحت ضمنی الیکشن کے دوران نمائندہ حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا۔

    ذیشان رفیق کےحلقےمیں پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنان نےانہیں روکا اور کہا آپ رکن اسمبلی ہیں، حلقے میں نہیں جاسکتے جبکہ موقع پر موجود پولیس نے ذیشان رفیق کو حلقے سے جانے کی ہدایت کی۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے این اے پچھترکی حدود میں ارکان اسمبلی کےداخلےپرپابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولنگ کےدوران حلقے میں کوئی ایم این اے اور ایم پی اے نہیں جائے گا۔

  • مسلم لیگ ن نوازشریف سے اختلاف کرنے والے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس دے کر پھنس گئی

    مسلم لیگ ن نوازشریف سے اختلاف کرنے والے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس دے کر پھنس گئی

    لاہور : مسلم لیگ ن نوازشریف سے اختلاف کرنے والے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس دے کر پھنس گئی، ارکان اسمبلی کو بھجوائے جانے والے شوکاز نوٹسز کی کوئی قانونی اورآئینی حیثیت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نوازشریف سے اختلاف کرنے والے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس دے کر مشکل میں پھنس گئی۔

    محکمہ قانون پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ نون کے جن ارکان اسمبلی کو پارٹی قیادت کی جانب سے شو کاز نوٹسسز دئیے گئے تھے ان کی کوئی آئینی اور قانونی حثیت نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرسکتا ہے، جس پر اس کی پارٹی کی جانب سے صرف سیاسی اور اخلاقی طور پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ کسی بھی رکن کو پارٹی کی رکنیت سے نااہل کرنے کےلئے تین شرائط ضروری ہیں ، جن میں عدم اعتماد ، فنانس بل اوروزیراعلی پر اعتماد کے دوران پارٹی لائن پر چلنا ضروری ہوتاہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ نون کےذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ کے سینئر رہنمائوں نے بھی آئینی صورتحال دیکھتے ہوئے معاملہ صرف شوکاز تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی رہنما لیزامہدی پرکورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصولی کا سنگین الزام ، شوکاز نوٹس جاری

    پیپلزپارٹی رہنما لیزامہدی پرکورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصولی کا سنگین الزام ، شوکاز نوٹس جاری

    کراچی : پیپلزپارٹی کی لیزامہدی کو کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے بدلے پیسے وصول کرنے کے الزام میں شوز کاز نوٹس جاری کردیا گیا، ان پر غلط عہدے کا استعمال اور متعدد شکایات بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری شعبہ اطلاعات پر کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصول کرنے کا سنگین الزام لگ گیا، صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی نے لیزہ مہدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، لیزامہدی کو نوٹس عہدے کے غلط استعمال اور متعدد شکایات پر دیا گیا۔

    شوکاز نوٹس میں شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ لیزا مہدی پر کورونا میت دلوانے کے بدلے رقم وصولی سمیت دیگر شکایات ہیں، ان کو دھوکہ دہی اور رشوت خوری پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

    صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی کی جانب سے الزامات واضح کیے گئے اور کہا گیا کہ لیزہ مہدی نے کورونا سے انتقال کرنے والےجہانگیر کی میت کے پیسے وصول کیے۔

    شوکاز نوٹس میں بتایا گیا جہانگیر کی میت دلوانے کے ڈھائی لاکھ، ادریس کی میت کے 50 ہزار لیے، دونوں افراد کےاہل خانہ سے زبردستی پیسے وصول کیے گئے جبکہ احمد جاوید نامی شخص کو ملازمت دلوانے کے 4 لاکھ 80 ہزار روپے لیے گئے اور رشوت وصول کر کےاحمدجاوید کو جعلی تقرری لیٹر تھما دیا گیا۔

    لیزامہدی کو 3دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم 3دن گزرنے کے بعد بھی لیزامہدی نے جواب جمع نہیں کرایا، لیزامہدی اور شوہر حسنین کے خلاف تیموریہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

  • سٹیزن پورٹل پرعوامی مسائل حل نہ کرنے والے متعدد افسران معطل، شوکاز نوٹس جاری

    سٹیزن پورٹل پرعوامی مسائل حل نہ کرنے والے متعدد افسران معطل، شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی ہدایت پرقائم سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات کی شنوائی نہ کرنے والے افسران کی شامت آگئی، متعدد افسران معطل اور دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کیخلاف حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا آغاز کردیا، اسلام آباد میں عوامی مسائل حل نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر کئی افسران معطل کر دیئے۔

    پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کو معطل کیا گیا اس کے علاوہ غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات، ڈی جی خان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ31اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکاز نوٹس اور بیس کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں، عوامی شکایات اور مسائل بروقت حل نہ کرنے پر اعلیٰ افسران کی سخت سرزنش بھی کی گئی ہے جبکہ بروقت ایکشن کرنے والے71اسسٹنٹ کمشنرز کو تعریفی لیٹرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سٹیزن پورٹل پر درج ہونے والی غلط شکایت بھجوانے اور انکوائری میں غفلت برتنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دو پولیس افسران کو معطل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے 28 اکتوبر 2018 کو ملکی تاریخ میں پہلی بارآن لائن عوامی شکایات کے اندراج کےلیے سیٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا، جس کے تحت درج ہونے والی شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا۔