Tag: show interest

  • ایگزون موبل کا ایل این جی سیکٹر میں دلچسپی کا اظہار

    ایگزون موبل کا ایل این جی سیکٹر میں دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : ایگزون موبل نے ایل این جی سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا، عمر ایو ب کا کہنا ہے موجودہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاری کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب کی ایگزون موبل کے ایک وفد سے ملاقات ہوئی ، ایلکس والکوو چیئرمین ایل این جی ڈویلپمنٹ ایگزون موبل وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔

    اس کے علاوہ ارتضیٰ سید ،پریزیڈنٹ ایگزون موبل نے عمرایوب وفاقی وزیر پٹرولیم اور ندیم بابر معاون خصوصی پٹرولیم کو آف شور ڈرلنگ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ای این آئی کی قیادت میں ایگزون موبل نے جنوری میں کام شروع کیا۔

    معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ سمندر میں کیکڑا ون سے توانائی وسائل کے روشن امکانات ہیں، پاکستان میں آزادانہ اور محفوظ سرمایہ کاری کی مکمل معاونت کریں گے۔

    اس کے علاوہ عمر ایوب کا کہنا تھا ایکسپلوریشن کے بعد اس جگہ پر روزگار کے بہت اچھے مواقع میسر ہوں گے۔

    ارتضی سید نے کہا کہ ایگزون موبل، آف شور ایکسپلوریشن بلاکس اور ایل این جی میں بھی دلچسپی رکھتا ہے،ایگزون موبل نے آف شور ڈریلنگ کےلئے ماحول دوست پالیسی بنانے کی بھی ترغیب دی جس کو معاون خصوصی نے سراہا۔

    اس وینچر میں ایگزون موبل ،ای این آئی کے علاوہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل بھی شامل ہیں جو کہ خاموش شراکت دار ہیں،ایگزون موبل نے 5660 میٹر گہرائی کا ہدف بنایا ہے۔13 جنوری 2019 سے اس جوائنٹ وینچر نے کیکرا ون میں ڈرلنگ شروع کی.تقریبا 4810 میٹر کی تک کھدائی مکمل ہوچکی ہے۔

    ڈریلنگ اس مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جہاں تیل /گیس کی موجودگی کے امکانات کا تعین ہو جائےگا۔

    پاکستان میں ایگزون موبل کی سرمایہ کاری سے ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹر کو اچھا سگنل جائےگا۔پٹرولیم ڈویژن، پاکستان آف شور (ایکسپلوریشن اور پروڈکشن) رولز 2019 اور ماڈل پروڈکشن شیئرنگ ایگریمنٹ 2019 پر بھی ڈرافٹ تیار کر رہا ہے جس کی توثیق کیبنٹ کرے گی۔

    آیل اور گیس سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک سے منگوائے جانے والے آلات پر لاگو ٹیکسوں اور ڈیوٹی پر رعایت بھی دی ہے۔

  • پاکستان میں  2پاور پلانٹس کی فروخت، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا گہری دلچسپی کا اظہار

    پاکستان میں 2پاور پلانٹس کی فروخت، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا گہری دلچسپی کا اظہار

    واشنگٹن :بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں دو پاور پلانٹس کی فروخت پر گہری دلچسپی کا اظہار کردیا ہے ، ان بڑے اداروں میں کریڈٹ سوئس،  جے پی مورگن، سٹی گروپ اور سی ایل ایس اے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوم برگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں نجکاری ڈیل میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، بین الاقوامی ادارے پاور پلانٹس کی فروخت کیلئے ایڈوئزری فرا ہم کرنا چاہتے ہیں۔

    امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ بڑے اداروں میں کریڈٹ سوئس، جے پی مورگن، سٹی گروپ اور سی ایل ایس اے شامل ہیں جبکہ مقامی ادروں میں پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی اور دیگر شامل ہیں، پاکستان کو مجموعی طور پر دس درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    بلوم برگ کے مطابق پاکستان ایل این جی سے چلنے والے بلوکی اور حویلی بہادر میں واقع دو پاور پلانٹس فروخت کرنا چاہتا ہے، پلانٹس کی فروخت دوارب ٖڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔

    ان پلانٹس کی پیداواری صلاحیت بارہ سوبیس میگاواٹ سے زائدہے جبکہ حکومت کی جانب سے پلانٹس کی فروخت رواں مالی سال مکمل کرلی جائےگی۔

    بلوم برگ نے کہا کہ اقدام حکومت کی جانب سےفنانسنگ گیپ کم کرنےکیلئے ہے، 2006 کے بعد سے پاکستان کی سب سے بڑی نجکاری ڈیل ہوگا۔