Tag: showbiz-celebrities

  • جشنِ آزادی ، شوبز ستاروں کا اپنے وطن سے اظہارِ محبت

    جشنِ آزادی ، شوبز ستاروں کا اپنے وطن سے اظہارِ محبت

    پاکستانی قوم آج اپنا 71 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منارہی ہے، مشہورو معروف شوبز ستارے بھی پاکستان سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 71ویں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر جہاں ہر پاکستانی وطن سے اپنی محبت کا اظہار کررہا ہے وہیں شوبز اسٹار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

    سماجی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ملک کے کئی مشہورو معروف شخصیات کی جانب سے یوم آزادی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

    فہد مصطفی

    اداکار فہد مصطفی نے انسٹاگرام پر قومی پرچم کی تصوہر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

    Youm e Azadi Mubarak 🇵🇰

    A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on

    عدنان صدیقی

    اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانسری پر ملی نغمے کی شاندار دُھن بجا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

    حمزہ علی عباسی

    اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا آج کے دن پاکستان کے لئے ایک درخت لگائیں، اپنی گلی کو صاف کریں اور ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔

    ماہرہ خان

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرائنگ 8 سال پہلے نئے پاکستان کی ہے، میں صرف ایک ہی درخواست اور دعا کرتی ہوں کہ ہمارے ملک میں ہمارے بچوں محفوظ رہیں۔

    علی ظفر

    اداکار اور گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خدا ہمارے ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔

    ماورا حسین

    معروف اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نئے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

    سجل علی

    ادکارہ سجل علی نے بھی یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ پاکستان زندہ باد

    صبا قمر

    معروف ادکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی قومی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرکے آزادی کی مبارک باد دی۔

    Happy Independence Day! #pakistanzindabad! 🇵🇰 👗 @sapphirepakistan

    A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on

    فرحان سعید

    اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے ٹوئٹر پر جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے میرے لئے آج سب سے خوشگوار آزادی کا دن ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی قسمت تبدیلی کے کنارے پر ہے.

    عروہ حسین

    اداکارہ عروہ نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا آپ سب کو 14 اگست مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔

    منیبہ مزاری

    اقوام متحدہ پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری نے گانا گا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

    ثروت گیلانی

    اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ قومی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرکے جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

    فخر عالم

    یاسر اختر

  • شوبز اور کھیلوں کی معروف شخصیات کی جانب سے رمضان المبارک کی مبارکباد

    شوبز اور کھیلوں کی معروف شخصیات کی جانب سے رمضان المبارک کی مبارکباد

    کراچی: رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کھیلوں اور شوبز کی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور دوستوں کو مبارکباد دینا شروع کردی ہے، جن میں اس ماہ مقدس کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بھی اس ماہ مقدس کو لے کر کئی امیدیں ہیں جن کا انہوں نے ٹویٹر پر اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گھر میں کھانے کی باتیں شروع ہوگئی ہیں، اللہ تعالیٰ ہم سب پر رمضان المبارک میں رحمتوں کی بارش کرے۔


    اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ تمام عالم اسلام کو رمضان کی آمد مبارک ہو، امید کرتا ہوں کہ ہم رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں‌ ایک دوسرے کو عزت دیں گے اور آپس میں‌محبت برقرار رکھیں‌گے.


    بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے کہا کہ تمام لوگوں کو رمضان المبارک مبارک ہو۔


    دیگر معروف شخصیات نے رمضان المبارک کی آمد پر مداحوں کو مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں آئیے ان پیغامات پر نظر ڈالتے ہیں۔

    

  • کوئٹہ میں بدترین دہشتگردی ، سیاستدانوں ، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات کی مذمت

    کوئٹہ میں بدترین دہشتگردی ، سیاستدانوں ، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات کی مذمت

    کوئٹہ میں سفاک دہشتگردی کے واقعہ پر سوشل میڈیا پر بھی سوگ کی فضاء ہے، کوئٹہ حملہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سیاستدان ،شوبز شخصیات اور کھلاڑیوں کی جانب سے ٹوئیٹر پر مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ٹوئیٹر پر کوئٹہ حملے پر لوگوں نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کسی نے حکمرانوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے وزیر داخلہ سے استعٖفی کا مطالبہ کیا، لوگوں نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے درد ناک تصاویر شیئر کی اور اظہار افسو س کیا۔

    گزشتہ رات کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملے میں 61اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ فورسزکی کارروائی میں 3دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    Siraj ul Haq (@SirajOfficial) October 25, 2016

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

  • امجد صابری کا قتل، فنکار برادی نے سیکیورٹی مانگ لی، پولیس کی یقین دہانی

    امجد صابری کا قتل، فنکار برادی نے سیکیورٹی مانگ لی، پولیس کی یقین دہانی

    کراچی: معروف قوال امجد صابری کے قتل کے بعد فنکار برادری نے پولیس سے سیکیورٹی طلب کرلی، پولیس افسران نے ڈیفنس میں موجود تمام پروڈکشن ہائوسز کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلم اور ٹی وی کے کئی معروف اداکار، گلوکار اور شوبز کی ماڈلز نے ڈیفنس تھانے پہنچ کر مشترکہ طور پر اپنی سیکیورٹی کے لیے درخواست دی جس میں مطالبہ کیا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے ، امجد صابری کو بھی حال ہی میں قتل کیا جاچکا، فنکار برداری کو سیکیورٹی دی جائے انہیں پروڈکشن ہائوسز کے اطراف پولیس تعینات کی جائے کیوں کہ انہیں خطرات لاحق ہیں۔

    درخواست دینے والی شخصیات میں فخر عالم، میرا، نبیل، ماریہ واسطی، فاخر، فیصل قریشی، شبیر جان اور دیگر شامل ہیں جنہوں‌ نے اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے جمعے کی صبح اپنی فوٹیج اپ لوڈ کی تھی جس میں سیکیورٹی خدشات ظاہر کرتے ہوئے تحفظ دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    تھانے کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے کہا کہ ہم سب کے لیے کھڑے ہیں، ہماری آواز عوام کی آواز ہے۔ فیصل قریشی نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا حکومت ہمیں سیکیورٹی فراہم کرے گی۔شبیر جان نے کہا کہ حکومت ہمیں سیکیورٹی فراہم کرے۔

    اس حوالے سے پولیس نے فنکاروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے ڈیفنس میں موجود تمام پروڈکشن ہائوسز کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

  • کراچی: گرفتار دہشت گردوں سے شوبز سے وابستہ 18شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد

    کراچی: گرفتار دہشت گردوں سے شوبز سے وابستہ 18شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد

    کراچی :پولیس کوگرفتار دہشت گردوں سے اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ ملی ہے، جس میں شوبز کے کئی اہم نام شامل ہیں.


    کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کیخلاف متحرک ہیں، پولیس نے کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گردوں سے شوبز کی اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد کرلی، ہٹ لسٹ میں معروف فیشن ڈیزائنرخاور ریاض، طارق امین ، ایچ ایس وائے ، نوید رشید، اطہر شہزاد بھی شامل ہیں.

    اداکار شمعون عباسی، علی سلیم ، ماڈل ایرج ، احمد بٹ، عبداللہ اعجاز، گلوکار ہما خواجہ، میک اپ آرٹسٹ ببلو اور سماجی کارکن محمد جبران ناصر کے نام بھی ہٹ لسٹ میں موجود ہیں ۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق دہشت گردوں نے ان شخصیات کو ہدف بنا کر عوام میں خوف و ہراس اور افراتفری پھیلانے کا منصوبہ بنایاہے.

    متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان شخصیات کو آگاہ کریں کہ وہ آمدورفت میں احتیاط برتیں اورانہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کریں۔