Tag: showbiz industry

  • نیلم منیر نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    نیلم منیر نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز اسٹار نیلم منیر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنے اداکاری کے کیریئر سے دستبردار نہیں ہو رہی ہیں۔

    انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بیان میں نیلم خان نے لکھا کہ میرے بارے میں بہت ساری افواہیں گردش کر رہی ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ مجھے ان تمام غلط معلومات کی وضاحت کرنی چاہیے۔

    نیلم منیر نے لکھا کہ ہاں میں نے شادی کر لی ہے اور نہیں میں شوبز نہیں چھوڑ رہا ہوں، اداکاری میرا جنون ہے اور میں ایسی چیز کو کیسے چھوڑ سکتی ہوں جو مجھے بہت پسند ہے۔

    واضح رہے کہ نیلم منیر نے سال 2025 کے آغاز میں ہی اپنی زندگی کے سب سے حسین سفر کا آغاز کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

    نیلم منیر نے دبئی میں مقیم، صوبے پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نامی شخص سے شادی کی جنکا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔

    نیلم منیز نے شادی کے بعد سے ایسی پوسٹس شیئر کیں جو انکے مذہب کی جانب بڑھتے رجحان کو بیان کر رہی ہیں، اداکارہ زمین پر بچھی جائے نماز کی تصویر بھی شیئر کر چکی ہیں۔

  • عزیکہ ڈینئل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟

    عزیکہ ڈینئل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ عزیکہ ڈینیئل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟ اس حوالے سے ان کے بیان پر مداح حیران رہ گئے۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اذیکہ ڈینئل اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟ اگر نہیں جانتے تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ اداکاری سے قبل کس شعبے میں ملازمت کرتی تھیں۔

    Azekah Daniel latest Pictures From Instagram | Reviewit.pk

    عزیکا ڈینیل نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل وہ قومی ایئرلائن( پی آئی اے) میں ملازمت کیا کرتی تھیں۔

    گزشتہ دنوں میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے قومی ایئرلائن میں ملازمت کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قومی ایئر لائن میں اندرون ملک پروازوں کے لیے کام کیا۔

    Azekah Daniel Height, Age, Boyfriend, Husband, Family, Biography & More »  StarsUnfolded -

    انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کے بعد تمام عملہ نیشنل اور انٹرنیشنل قومی پروازوں کے لیے اہل ہیں لیکن آپ کو بین الاقوامی پروازوں کے ساتھ جانے کے لیے بہت زیادہ سیاست کرنی پڑتی ہے۔

    دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کس طرح لوگ ان سے جھوٹ بول کر پیسے ادھار لیتے ہیں۔

    Azekah Daniel Height, Weight, Age, Boyfriend, Family, Facts, Biography

    عزیکا ڈینیل نے کہا کہ میری زندگی ادھار پر چل رہی ہے، ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی قرض مانگتا ہے اور میں قرض دے کر بھول جاتی ہوں، اب تک لاکھوں روپے کا قرضہ دے چکی ہوں۔

    انہوں نے ایک کہانی بھی سنائی کہ ایک بار پراجیکٹ ہیڈ نے میرے گھر کے باہر کھڑے ہو کر فون کیا اور کہا کہ بچے کے دل کا آپریشن ہے تو مجھے ادھار رقم درکار ہے۔

    Actress Azekah Daniel's kind heart SINKS her millions

    انہوں نے بتایا کہ میں نے ازراہ ہمدردی پیسے دے دیئے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ پروڈکشن ہاؤس چھوڑ کر اپنا ہنی مون منانے کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں میں چلا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے مشہور ٹی وی ڈرامہ سیریل”ڈنک”، "تیرا غم اور ہم”، "ملال یار”، "عشق ہے” اور کئی ڈراموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھائے۔

  • کیا ایمن سلیم دوبارہ شوبز انڈسٹری میں واپس آرہی ہیں؟

    کیا ایمن سلیم دوبارہ شوبز انڈسٹری میں واپس آرہی ہیں؟

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے بارے میں کچھ کنفیوژن ہے کہ آج آپ یہاں موجود ہیں تو آپ نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیوں کردیا تھا؟

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ایمن سلیم نے کہا کہ دراصل ہوا یہ تھا کہ وہ کارپوریٹ انڈسٹری سے ہیں تو جب وہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں کیونکہ شوبز انڈسٹری باقی انڈسٹری سے بہت مختلف ہے۔

    ادکارہ کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ انہیں باقی انڈسٹریز کے بارے میں معلومات ہیں؟

    جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں، جیسے کہ وہ پہلے نیویارک میں انویسٹمینٹ بینکنگ اور کنسلٹنگ کر چکی ہیں تو وہ اس حوالے سے بات کررہی ہیں کہ جب آپ مکمل طور پر ایک شعبے کو چھوڑ کر دوسرے کا انتخاب کرلیتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ایمن سلیم نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟

    انہوں نے بتایا کہ ’شوبز انڈسٹری میں آنا ان کے لیے زندگی کے بدل جانے کے مترادف تھا، مجھے شوبز انڈسٹری میں بہت پسند کیا گیا اور اس کے لیے میں بہت خوش ہوں اور شکر گزار بھی لیکن میں ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں اس لیے انہوں نے سوچنے کے لیے تھوڑا وقت لیا کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہیں اور پھر انہوں نے شوبز میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

    اداکارہ بطور ماڈل اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں، اس کے علاوہ وہ مقبول گلوکارہ اور کوئین آف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔