Tag: showbiz-personalities

  • شوبز شخصیات پر تنقید : اداکار عفان وحید بھی بول پڑے

    شوبز شخصیات پر تنقید : اداکار عفان وحید بھی بول پڑے

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور ڈرامہ سیریل دو بول اور دیگر ٹی وی ڈراموں میں زبردست اداکاری کرنے والے اداکار عفان وحید نے عوام کی جانب سے شوبز شخصیات پر کی جانے والی تنقید پرجواب دے دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ شوبز شخصیات ہر لحاظ سے مکمل پرفیکٹ دکھائی دیں، ان میں کوئی خامی نہ ہو، لوگوں کے شوبز شخصیات کی بڑھتی عمر اور ان جسمانی ساخت پر منفی تبصرے نامناسب بات ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر انہوں نے شوبز انڈسٹری سے متعلق بہت مسائل پر اظہار خیال کیا۔

    اداکار عفان وحید کا کہنا تھا کہ شائقین کے اس قسم کے پریشر میں جب کوئی مشہور اداکار کسی بھی قسم کی بیوٹی ٹریٹمنٹ لیتا ہے تو بھی اس پر تنقید کی جاتی ہے کہ اس کو قدرت کی دی ہوئی خوبصورتی پر خوش نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ انسان ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہ سکتا، جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے تبدیلیاں آتیں ہیں اور اگر لوگوں کو کسی بھی اینگل سے یہ اندازہ ہوجائے کہ کسی اداکار کی عمر بڑھ رہی ہے تو اس پر جملے کسے جاتے ہیں کہ اب آپ کا کیریئر ختم۔

    اداکار عفان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اس بات کو سمجھیں کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں جن میں آپ کی طرح ہی خامیاں اور خوبیاں ہوتیں ہیں، لہٰذا بے جا قسم کی تنقید کرنا نامناسب سی بات ہے۔

  • انتخابات 2018، معروف فنکار سیاسی میدان میں اتر گئے

    انتخابات 2018، معروف فنکار سیاسی میدان میں اتر گئے

    لاہور : پاکستان کی شوبز انڈسٹری والوں پر بھی الیکشن فیور چڑھ گیا، گلوکار ابرالحق اور جواد احمد انتخابات لڑنے اکھاڑے میں اتر گئے جبکہ پی پی نے کراچی سے تین اداکار میدان میں اتارے۔

    تفصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات میں شوبز والے بھی سیاسی میدان میں کود پڑے، گلوکار ابرار الحق کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نارووال سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے، معروف گلوکار این اے اٹھتر پر ن لیگ کے احسن اقبال سے مقابلہ کریں گے۔

    گلوکار جواد احمد تو وزارت عظمیٰ کے تین امیدواروں سے ٹکرا رہے ہیں، برابری پارٹی کے ٹکٹ پر لاہور کے این اے اور 131 اور 132 پرعمران خان اور شہباز شریف جبکہ کراچی کے این 146 پر بلاول کا مقابلہ کریں گے۔

    کراچی میں پیپلز پارٹی نے بھی تین اداکاروں کو ٹکٹ دے دیا، این اے 256سے ساجد حسن ، پی ایس 101 سے ایوب کھوسو اور پی ایس 94 سے گل رعنا تیر کے نشان پر انتخاب لڑیں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی معروف اداکار قوی خان ، کنول نعمان ، طارق عزیز ، عنایت حسین بھٹی اور مصطفیٰ قریشی بھی عام انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔