Tag: showbiz personality

  • پشاور دھماکہ : شوبز ستارے بھی افسردہ، سوشل میڈیا پر اظہار افسوس

    پشاور دھماکہ : شوبز ستارے بھی افسردہ، سوشل میڈیا پر اظہار افسوس

    اسلام آباد : پشاور کے مدرسہ جامعہ زبیریہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ پر کئی شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پشاور میں واقع مدرسے پر دہشت گرد حملے سے بہت دکھ پہنچا انہوں نے کہا کہ اس حملے نے پشاور اسکول حملے کی ہولناک یادیں تازہ کردی ہیں۔

    گلوکار سلمان احمد نے کہا کہ پشاور دھماکا اس بات کی افسوسناک یاد دہانی ہے کہ وہ بزدل لوگ جو معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کیلئے تاریکی میں چھپ جاتے ہیں وہ ان قوتوں سے ملے ہوئے ہیں جو عدم استحکام اور انتشار پیدا کرتی ہیں، وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

    اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹ کیا کہ پشاور مدرسے میں دہشت گرد حملے سے متعلق جان کر بہت دکھ ہوا، ہمارے بچوں کو دوبارہ خون آلود ہونے کے خیال نے دماغ کو سن کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ان خاندانوں کا ناقابل تلافی نقصان ہے، میری تمام دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔گلوکار فرحان سعید نے اس افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

    اداکار، میزبان اور گلوکار فخر عالم نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کو بچوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی واضح حکمت عملی ہے۔فخر عالم نے کہا کہ ایک یہ بیرونی اور اندرونی بزدلوں کی جانب سے ایک مربوط کوشش ہے لیکن قوم پرعزم کھڑی ہے اور ہمارا امن اور ترقی کا عزم نہیں رکے گا۔

  • ارشد خان (چائے والے) نے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    ارشد خان (چائے والے) نے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر نیلی آنکھوں سے مشہور ہونے والے ارشد خان چائے والے نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ نئے گانے کے ریلیز ہونے کے بعد اہل خانہ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ پر فیس بک پر تصویر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں چائے کے ڈھابے پرکام کرنے والے ارشد خان عرف ’چائے والا‘ نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں اپنی خوبصورت آنکھوں اور پرکشش شخصیت سے کافی شہرت حاصل کی۔

    ارشد کی پرکشش شخصیت نے نہ صرف پاکستانی فلمی ستاروں کو متاثر کیا بلکہ بالی ووڈ کنگ بھی ارشد کی پرکشش شخصیت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے لیکن خبر ہے کہ ارشد نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

    چائے والے کا پہلا گانا دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں 

    ذرائع کے مطابق ارشد خان کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان کے نئے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا جس کے باعث ان پر شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لیے کافی دباؤ بھی تھا۔

    مزید پڑھیں : چائے والا راتوں رات سوشل میڈیا کا سپراسٹاربن گیا

    علاوہ ازیں ارشدخان اورمسکان جے کے درمیان افیئرکی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم دونوں فنکاروں نے افواہوں کومسترد کر دیا ہے۔

  • پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ

    پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ

    کراچی : پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، اداکار فہد مصطفی، نومی انصاری اور اداکارہ انوشے اشرف بھی کراچی کنگز کو سپورٹرز کرنے اور ٹیم سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    کراچی کنگز شہرت کی بلندوں کو چھونے لگی ہیں، دنیائے کرکٹ کے سپراسٹارز کو اپنے سحر میں جکڑنے کے بعد کراچی کنگز نے شوبز شخصیات پر بھی سحرطاری کردیا ہے۔

    معروف ہوسٹ اور اداکار فہد مصطفی بھی کراچی کنگز کے سپورٹر نکلے، ٹوئٹر پر کراچی کنگز کا حامی ہونے کا اعلان کردیا۔

    شوبز کی شخصیات نومی انصاری، انوشے اشرف ، فیصل قریشی، این اے خالد، عدنان صدیقی نے بھی کراچی کنگز کو پسندیدہ ٹیم قرار دیا اور ساتھ ہی ٹیم سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    اس سے قبل پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید بھی کراچی کنگزکے رنگ میں رنگے دکھائے دئیے اور ٹوئٹر پر کراچی کنگز کی شرٹ پہن کر محبت کا اظہار کیا۔

    اس سے پہلے کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفوکی رائے شماری میں کراچی کنگز سب سے مقبول ٹیم قرارپائی تھی۔