Tag: showbiz stars

  • پی آئی اے کی جانب سے شوبز ستاروں کو مفت ٹکٹ دیے جانے کا انکشاف

    پی آئی اے کی جانب سے شوبز ستاروں کو مفت ٹکٹ دیے جانے کا انکشاف

    کراچی: قومی ایئر لائن کی جانب سے شوبز ستاروں کو مفت فضائی ٹکٹ جاری جاری کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے باعث زبوں حالی کا شکار پی آئی اے کو 28 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے پی ٹی وی کو کراچی سے اسلام آباد کے لیے 96 دو طرفہ (آنے جانے) کے ایف او سی ٹکٹ جاری کیے گئے،  تین ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود مذکورہ ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہ ہو سکے۔

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ٹی وی حکام پی آئی اے حکام کو جوب دینے کو بھی تیار نہیں، شو بز ستاروں کو مفت ٹکٹ دینے کی ہدایات مبینہ طور پر سابق وزیر اطلاعات نے دیں۔

    ٹکٹ جاری کرنے والے محکمہ فنانس کے مینیجر نے ہیڈ آفس کے متعلقہ حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کو واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے خط لکھنے کی درخواست کردی۔

    مینیجر فنانس کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میل کے مطابق رقم کی ادائیگی کے لئے پہلے بھی  پی ٹی وی کوخط لکھ جا چکا البتہ وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

    ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر شو بز ستاروں کے لئے 96 مفت ٹکٹ جاری ہوئے جن میں سے 90 استعمال ہوئے اور سات کا انتظامیہ کو علم نہیں،  مفت ٹکٹوں کے اجرا سے قومی ایئر لائن کو 28 لاکھ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق تین مہینے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود مذکورہ ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہیں ہوئے اور سرکاری ٹی وی کے حکام بھی اس ضمن میں کوئی جواب نہیں دے رہے۔

    دوسری جانب پی آئی اے ترجمان نے وضاحت دی ہے کہ سرکاری ٹی وی کے ساتھ پی آئی اے کا اسپانسر تھا ، سرکاری ٹی وی پر ٹکٹوں کی مد میں صرف ٹیکسز واجب الادا ہیں۔

    قومی ایئر لائن کے محکمہ فنانس کی جانب سے پی ٹی وی کو ارسال کی جانے والی ای میل اور ترجمان پی آئی اے کے بیان میں تضاد بھی ہے۔

    جن اداکاروں نے مفت ٹکٹوں سے سفر کیا اُن کی تفصیل

  • شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید الفطر کی مبارک باد

    شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید الفطر کی مبارک باد

    ممبئی: پاکستان سمیت بھارت میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، شوبز ستاروں نے بھی عید مبارک کے پیغامات جاری کردئیے۔

    بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ ایک پاکستانی مداح سید فراز علی نے آسٹریلین اسٹیمپ پر ان کی 1977 کی فلم کی تصویر بھیجی ہے اور کہا ہے کہ آپ کے لیے عید کا گفٹ، امیتابھ نے کہا کہ شکریہ آپ کا اور عید مبارک۔


    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے مداحوں کی عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے اہلخانہ کے لیے بہت پیار۔


    انوشکا شرما نے کہا کہ آپ اور آپ کے اہلخانہ کو عید مبارک، ہماری زندگی اچھے لمحات کے ساتھ گزرنی چاہئے۔


    اداکار رشی کپور نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید مبارک دوستوں، جہاں بھی ہو خوش رہو۔


    اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ محبت ہمیشہ آنکھوں میں ہوتی ہے، آپ سب کو عید مبارک، آپ اور آپ کے اہلخانہ ہمیشہ خوش رہیں۔


    اداکارہ سوناکشی سنہا بھی مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔


    اداکار فہد مصطفی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید مبارک دوستوں۔


    اداکارہ ماورا حسین نے بھی مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔


    اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ عید کی خوشیاں مبارک، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی اور خوشیاں دے۔


    اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ عید مبارک ٹویٹر مداحوں، مجھے عیدی میں میسی کی ہیٹ ٹرک چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔