بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی نئی فلم ’استری 2’ کا ہارر کمیڈی ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں سرکٹا نظر آئے گا۔
امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شردھا کپور، راج کمار راؤ، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔جبکہ ابھے ورما، شروری واگھ اور مونا سنگھ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
استری 2 کی ایکشن سے بھرپور مرکزی جوڑی میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہارر کامیڈی کا سیکوئل وہیں سے شروع ہو رہا ہے جہاں سے 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم استری چھوڑا گیا تھا، جس میں چندیری قصبے کو استری کے بھوت نے ستایا تھا۔
ٹریلر میں مقامی لوگوں کو دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی راج کمار، ابھیشیک، پنکج ترپاٹھی، اور اپارشکتی کھرانہ، ایک اور سر کٹے برائی سے نمٹنے کے مشن پر ہیں۔
فلم میں ٹریلر پنکج ترپاٹھی نے رودر بھیا کا کردار نبھایا ہے، جو چندیری کے شہریوں کے لیے لاحق ایک نئے خطرے کو متعارف کرواتا ہے، جسے ’سرکاٹا‘ کہا جاتا ہے۔
فلم کا ٹریلر قہقہوں کا مرکب ہے، رودر بھیا کہتے ہیں کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ سر کٹا ایک انفلنسر ہے اور وہ فالوورز بڑھانا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ بلاک بسٹر فلم ’استری ’ کا سیکوئل ’استری 2 ’ رواں سال اگست 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنے گا۔