سابق سینئر کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی شبھمن گل کی بہن کی ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارت کے کرکٹ آئکن سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کی کرکٹر شبھمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں ایک بار پھر گردش کررہی ہیں کیوں کہ سارہ ٹنڈولکر کو حال ہی میں شبھمن گل کی بہن شہنیل گل کے ساتھ دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل آؤٹنگ کی اس ویڈیو نے سارہ ٹنڈولکر اور شبھمن گل کے مبینہ تعلقات کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔
Sara and Shubman’s sister Shahneel tonight 🥰💓 #SaraTendulkar #ShubmanGill pic.twitter.com/fv37iCNXKa
— T (@Gladlyel) January 20, 2024
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر شبھمن گل کی بہن شہنیل گل کے ساتھ گاڑی میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ سارا ٹنڈولکر اور شبھمن گل کے افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس سے متعلق لب کشائی نہیں کی گئی۔
سارا ٹنڈولکر کو ورلڈ کپ 2023 میں بھی بھارتی ٹیم کے اوپنر بیٹر شبھمن گل کی بہترین کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔