Tag: shuja khanzada attack

  • شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دو اہم ملزمان فیصل آباد سے گرفتار

    شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دو اہم ملزمان فیصل آباد سے گرفتار

    فیصل آباد: سیکیورٹی اداروں نےشجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دو ملزمان شعیب اور طارق کو فیصل آباد سے گرفتارکرلیا۔

    اٹک میں وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دو ملزمان فیصل آباد سے پکڑے گئے، سیکیورٹی اداروں نے ثمن آباد کے علاقے میں چھاپہ مار ا اور رانا ثناءاللہ کے ڈیرے کے قریب روپوش شعیب چیمہ کو حراست میں لے لیا۔

    طارق نامی دوسرے ملزم کو مکوآنہ سے گرفتار کیا گیا ہے، دونوں گرفتار ملزمان کو فیصل آباد سے کاؤنٹر ٹیررارزم ڈیپارٹمنٹ لاہور منتقل کردیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ بھی ان کا ٹارگٹ تھے۔

    تحقیقاتی اداروں نے شجاع خانزادہ کے ڈیرے سے مشکوک موٹرسائیکل کو قبضے میں لے لیا ہے حملہ آوروں کے بارے میں جاننے کے لیے شجاع خانزادہ کے ذاتی ملازمین سے بھی تفتیش کی جارہی ہے، تحقیقاتی ادارے سہولت کاروں کی قیام گاہ تک بھی پہنچ گئے۔

  • صوبائی وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا

    صوبائی وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا

    لاہور: صوبائی وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا، خاتون سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار جبکہ جائے وقوع سے ملنے والے آٹھ موبائل فونز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔

    اٹک حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی، تحقیقاتی اداروں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اٹک خودکش حملے کی تحقیقات کے دائرہ مزید وسیع کردیا۔

    جے آئی ٹی نے جائے وقوع سے آٹھ موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرکے جانچ پڑتال شروع کردی ہے جبکہ اُس گھر کا بھی سراغ لگا لیا ہے جہاں دہشگردوں اور سہولت کاروں نے منصوبہ بندی کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کارروائی کے دوران خاتون سمیت پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے ۔

    جے آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کے جسمانی اعضاء کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد کیس میں مزید اہم پیش رفت متوقع ہے۔ سولہ اگست کی صبح اٹک میں دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے خودکش حملے میں صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزداہ سمیت 22افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • واشنگٹن: شجاع خانزادہ پرحملہ قابل افسوس ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: شجاع خانزادہ پرحملہ قابل افسوس ہے، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: امریکہ نے شجاع خانزادہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں شجاع خانزادہ پر حملے کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنےکیلے تیار ہے۔