Tag: shujaabad

  • ٹک ٹاکر نے تھانے کو ٹک ٹاک اسٹوڈیو بنا دیا، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاکر نے تھانے کو ٹک ٹاک اسٹوڈیو بنا دیا، ویڈیو وائرل

    شجاع آباد میں ٹک ٹاکر شہزاد حکیم کی ایس ایچ او کے ہمراہ ویڈیو سشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ٹک ٹاکر شہزاد حکیم نے تھانے  کو ٹک ٹاک اسٹوڈیو بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر شہزاد نے ویڈیوز تھانہ سٹی میں ایس ایچ او کے کمرے میں بنا کر وائرل کی، ٹک ٹاکر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شیر محمد پاشا کیساتھ ویڈیو بنا کر وائرل کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شادی کی تقریب میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو باوردی پروٹوکول اور کرنسی نوٹوں کا تھال پکڑنے والے پولیس اہلکار محمد کاشف اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا۔

    لاہور پولیس نے اس معاملہ میں پولیس کی وردی کا تمسخر اڑانے اور محکمے کو بدنام کرنے کے دو مختلف مقدمات درج کیے ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئیں۔

  • ڈکیتی کی واردات ، پولیس وردی میں ملبوس  ڈاکوؤں نے دلہن کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

    ڈکیتی کی واردات ، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے دلہن کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

    شجاع آباد : پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے ڈکیتی دوران دلہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور 5 تولےسونا سمیت سوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور 5 تولےسونا اورسوا لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    اہل خانہ نے بیان میں بتایا کہ 3ڈاکوپولیس کی وردی میں تھے اور 2گھنٹےتک اہل خانہ کو یرغمال بنا ئے رکھا، پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات دلہا گیلے وال کے علاقے سے دلہن بیاہ کر لایا تھا ، مسلح ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا اور دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی، دلہااوردلہن کواسپتال منتقل کردیاگیا، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب شادی والےگھرمیں دلہن سےم بینہ زیادتی اور ڈکیتی کے معاملے پر آر پی اوسید خرم علی کی متاثرہ خاندان سے ملاقات کرکے  واقعےکی تفصیلات معلوم کیں۔

    آرپی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا، متاثرہ خاندان کوانصاف فراہم کیاجائےگا، پولیس کومجرمان کی جلدگرفتاری کاہدف دیاہے۔