Tag: shukriya pakistan

  • شکریہ پاکستان – شکریہ اے عظیم فرزندانِ زمیں

    شکریہ پاکستان – شکریہ اے عظیم فرزندانِ زمیں

    ہم 14 اگست 2017ءکو وطن عزیز کا 70 سالہ جشن ”شکریہ پاکستان“ کے نام سے منائیں گے اور اس دوران اے آروائی نیٹ ورک ان عظیم لوگوں کو (چاہے وہ زندہ ہیں یا اس جہاں سے گزر گئے)‘ خراجِ تحسین اور خراجِ عقیدت پیش کرے گا، جنہوں نے70 سالوں میں کارہائے نمایاں کام کئے اور عوامی پذیرائی صراطِ مستقیم پر رہتے ہوئے حاصل کی۔ بالغ نظری کا تقاضا ہے کہ ان کے روشن خیالوں پر مزید روشنی ڈالی جائے اور ان کے یہ کارنامے ”شکریہ پاکستان“ کی جانب سے14 اگست کو لائیو پروگراموں میں پیش کئے جائیں گے۔

    دکھی انسانیت کے ہمدرد عبدالستار ایدھی کے لئے تو کیا خوب شاعر نے کہا ہے۔۔۔

    دنیا کی وسعتوں میں کھوگئے ہو تم
    مٹی کے نرم بستر پر سوگئے ہو تم
    وہ حسن نظر وہ محبت کی رعنائیاں
    ڈھونڈیں کہاں پردیس جو گئے ہو تم

    عبدالستار ایدھی کی تکریم میں لکھے جانے والے الفاظ بھی صف بہ صف ادب سے کھڑے نظر آتے ہیں۔ ہمارے پاس تو اتنا مواد بھی نہیں جتنی ان کی اس قوم کے لئے بپھرے ہوئے سمندر کی طرح خدمات تھیں۔ گجراتی زبان میں پانچ جماعت تعلیم حاصل کرنے والے ایدھی تو خدمت اور محبت کے شہہ سوار تھے، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ہمدردی اور غمگساری کا مجسمہ تھے۔ایدھی ایک فرد کا نام نہیں ایک ارادے کا نام تھا، وہ آج ہمارے درمیان نہیں مگر ہمارے دلوں میں ہمیشہ منور رہیں گے۔ ایدھی سینٹر میں کام کرنے والے انہیں پیار سے ”بابا“ کہتے تھے۔ وہ واقعی غریبوں اور لاچاروں کے لئے ”بابا“ کی حیثیت رکھتے تھے۔

    Shukriya Pakistan

    آزادی کے اس عظیم موقع پر ہم ڈاکٹر قدیر خان کی گراں قدر خدمات کو کیسے نظر انداز کرسکتے ہیں کہ جنہوں نے قومی سلامتی و استحکام کے لئے اس قوم کو ایٹم بم سے نوازا اور آج یہ قوم ان کی وجہ سے دنیا میں فخر سے سر اٹھا کر چلتی ہے۔

    معروف صوفی بزرگ ”بابا بلھے شاہ“ کی نگری قصور میں مددعلی کے ہاں جنم لینے والی ایک بچی جس کا نام اللہ وسائی تھا، نصف صدی سے زیادہ موسیقی کے ایوانوں کی شہزادی کہلانے والی فن موسیقی کے انمٹ نقوش دلوں پر چسپاں کرکے امر ہونے والی گلوکارہ نورجہاں کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں، جو 23 دسمبر 2000 رمضان المبارک27 ویں شب کو اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ کر اس بزم کی مہمان ہوئیں، جہاں سے کوئی واپس نہیں آیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ہمارے ملک کا سرمایہ تھیں۔

    ڈاکٹر ادیب رضوی جس نے روایات کی پاسداری کا احترام کرتے ہوئے اس قوم کی خدمت میں دن رات ایک کردیا، وہ سول اسپتال میں کڈنی ٹرانس پلانٹ 2003ءسے متواتر کررہے ہیں، جو پاکستان کے سب سے پہلے سرجن ہیں، جنہیں گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ نے ایوارڈ سے نوازا۔ ڈاکٹر ادیب رضوی کی خدمات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ بی بی سی کی اردو سروس ہمیشہ انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی رہتی ہے۔

    Shukriya Pakistan

    عمران خان کو ہم ان کے دو کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کاموں کی وجہ سے عوام کی دلی قربت ان کے ساتھ رہے گی۔ 1992ءمیں پاکستان کو ورلڈکپ کا اعزاز دلایا، اس کے بعد آج تک پاکستان پھر کرکٹ میں ورلڈکپ کا اعزاز حاصل نہ کرسکا۔ دوسرا کام انہوں نے دیانت اور تندہی سے شوکت خانم اسپتال کا اجراءکیا، جہاں غریبوں کا کینسر کا علاج بالکل مفت ہورہا ہے۔ 20 سے30 لاکھ تک کینسر کے مریضوں کی کیمو تھراپی مفت میں کی جارہی ہے، ان کی ان دونوں خدمات کو یہ قوم نظر انداز نہیں کرسکتی۔

    Shukriya Pakistan

    یاد ِرفتگاں میں ہم قدسیہ بانوں کو کیسے بھول سکتے ہیں، جن کی تحریروں کا نکتہ نظر یہ تھا کہ اسلام وہ دین ہے، جس نے بہن، بیوی، بیٹی اور ماں کو قابل احترام درجہ دیا۔ بانو قدسیہ کی تحریوں میں اتنا استقلال پایا جاتا ہے کہ انہوں نے دکھ کو روحانیت کی سیڑھی قرار دیا۔ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کو باور کرایا کہ تعلیم کے باوجود تربیت کا فقدان معاشرے اور خاندان دونوں کے توازن کو بگاڑ دیتا ہے۔

    معین اخترم (مرحوم) کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، صدارتی ایوارڈ کے علاوہ دنیا بھر کے ایوارڈ ان کی جھولی میں ڈلتے چلے گئے اور پھر عمر کے ایام میں جب وہ بیمار تھے تو بیماری کے باوجود اے آروائی کے پروگرام ”لوز ٹاک“ کرتے رہے، جو ناظرین کا من پسند پروگرام تھا، جسے نامور ادیب، مصنف اور صحافی انور مقصود نے تحریر کیا تھا۔ انور مقصود کی شخصیت بھی نہ بھولنے والی شخصیت ہے کہ انہوں نے طنز و مزاح کو اپنے قلم سے تراشا اور آج بھی وہ ایک خاص طبقے میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔

    Shukriya Pakistan

    حکیم سعید (مرحوم) اپنی مثال آپ تھے، سادگی کا یہ عالم تھا کہ جب وہ سندھ کے گورنر تھے تو روزانہ آرام باغ میں اپنے مطب میں صبح6 بجے سے لے کر8 بجے تک بغیر کسی پروٹوکول کے مریضوں کو دیکھا کرتے تھے۔ اس سے بڑی اور کیا سادگی ہوگی۔

    گلوکار مہدی حسن فنِ گلوکاری کے شہزادے تھے، ان کی تعریف و توصیف میں تو بہت بڑا آرٹیکل لکھا جاسکتا ہے۔ 35 ہزار گیت غزلیں، ٹھمری، طربیہ، المیہ، غرض ہر قسم کے انہوں نے گیت گائے مگر جب انہوں نے ایک گیت فلم ”عظمت“ کا گانا گایا، جس کے خوب صورت بول تھے۔

    زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
    میں تو مر کے بھی میری جان تجھے چاہوں گا

    اس گیت کو سننے کے بعد صفِ اول کی بھارتی گلوکارہ” لتا منگیشکر“ نے کہا تھا کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتے ہیں۔ وہ اس قوم کے ہر دل عزیز گلوکار تھے اور اللہ نے انہیں آواز کے اعزاز و اکرام سے نوازا۔

    Shukriya Pakistan

    فلم چکوری سے اپنا فنی سفر شروع کرنے والے اداکار ندیم کے کریڈٹ پر سینکڑوں کامیاب فلمیں ہیں۔ اداکار ندیم وہ اداکار ہیں جن کی پہلی فلم ”چکوری“ نے فلم انڈسٹری میں سپرہٹ بزنس کیا تھا اور پھر اس کے بعد انہوں نے کامیابی کے تناظر سے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ فلم ”آئینہ“ پاکستان کی وہ فلم ہے جو 4 سال تک نمائش پذیر رہی، فنِ اداکاری میں ندیم کی شخصیت کا اپنا ایک معیار رہا۔

    جہانگیر خان نے اسکواش میں ہمیشہ پاکستان کو سرخرو کیا اور وہ ایک طویل عرصے تک اسکواش کے چیمپئن رہے۔

    یہ وہ لیجنڈ تھے جن کے بارے میں مختصر تحریر کیا گیا اور ابھی اس ملک کے خزانے میں بہت سے لیجنڈ اور بھی ہیں جن کی تفصیل میں گئے تو ہزاروں اوراق کی ضرورت پڑے گی مگر ہم ان کا نام ضرور تحریر کریں گے تاکہ اے آروائی کے ”شکریہ پاکستان“ میں آپ اپنی رائے میں انہیں بھی شامل کرکے ووٹ کا حق دار ٹھہرادیں مثلاً۔۔۔ جاوید میاں داد، سرفراز نواز، ظہیر عباس، بشریٰ انصاری، عابدہ پروین، بابرہ شریف، موسیقار نثار بزمی اور جنید جمشید۔

    Shukriya Pakistan

    آپ ان لیجنڈ شخصیات کو نامزد کرکے خراجِ تحسین اور خراجِ عقیدت پیش کریں تو ”شکریہ پاکستان“ کے لائیو شو میں آپ کی پسندیدہ لیجنڈ شخصیات کو نمایاں اور خصوصی طور پر پیش کیا جائے گا۔ یاد رکھیں پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہم ہیں تو پھر ”شکریہ پاکستان“۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شکریہ پاکستان مہم کے تحت ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا

    شکریہ پاکستان مہم کے تحت ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا

    کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم کے تحت ہونے والا پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ واپڈا نے جیت لیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم کے تحت ہونے والے پاکستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں واپڈا نے پی آئی اے کے مقابلے میں 2 گول سے میچ جیت لیا. اس سنسنی خیز کو میچ کو دیکھنے کے لیے عوام کی کثیر تعداد عبدالستارایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں موجود تھی،شائقین نے بیس سال بعد اس اسٹیڈیم میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

    M-Post

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فاتح ٹیم واپڈا کو سندھ حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے پی آئی اے کی ٹیم کو 10 لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والی نیشل بینک کی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا انعام پیش کیا بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے ہاکی اسٹیڈیم کا چکر لگایا ایک نمائشی گول کیا،شائقین کے نعروں کا اتھ ہلا کر جواب دیا اور فاتح ٹیم کے ہمراہ فوٹو سیشن کرایا

    M-Post-2

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہاکی کے فروغ کے لیے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ہاکی کے دورِ عروج کی دوبارہ بحالی کا وعدہ لیا انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے جس کو آگے لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔


    تقریب سے اے آر وائی چینل کے چیئرمین حاجی اقبال اور گروپ ڈائریکٹر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک محبوب رؤف نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہاکی کے فروغ اور شہر کی رونقیں بحال کرنے میں اے آر وائی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

  • کراچی میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم متاثر

    کراچی میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم متاثر

    کراچی : عدالت کی جانب سے کراچی میں ہورڈنگز اتارنے کے بیان پر سرکاری اداروں نے قومی پرچم اور بینرز بھی اتاردیے، اے آر وائی نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم بھی متاثر ہوگئی۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈز کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کہا تھا کہ قومی پرچم اتارنے کاحکم نہیں دیا، لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس حکم پر توجہ نہیں دی گئی۔

    کراچی میں اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی مہم شکریہ پاکستان میں قومی پرچم لہرائے گئے ہیں لیکن انتظامیہ نے انہیں بھی اتارنا شروع کردیا، شارع فیصل پرانتظامیہ کے اقدامات کی وجہ سے یوم آزادی کی تیاریاں متاثر ہورہی ہیں۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا تھا کہ قومی پرچم لہرانے سے منع نہیں کرسکتے، عدالت کی جانب سے یوم آزادی کے بینرز اور قومی پرچم ہٹانے کے احکامات نہیں دیئے گئے تھے، تاہم سرکاری اداروں نے ماہ آزادی کا بھی خیال نہ کیا۔

    واضح رہے کہ اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی شکریہ پاکستان مہم میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے، شہرکی کئی سڑکوں اورعمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا ہے۔

  • ٹوئٹر پر "شکریہ پاکستان” کا ٹرینڈ ٹاپ پر

    ٹوئٹر پر "شکریہ پاکستان” کا ٹرینڈ ٹاپ پر

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے آزادی کا جشن اور بھی خاص بنا دیا ہے، اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے زیراہتمام ’شکریہ پاکستان‘ مہم کا آغاز ہوگیا ہے، مہم چودہ اگست تک جاری رہے گی، جس کے تحت شہر کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا جبکہ یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔

    یومِ آزادی کے موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی اس کاوش کو سراہا جارہا ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #shukriya pakistan کا ٹرینڈ ٹاپ پر ہے۔

    آئیے دیکھتے ہیں ٹوئٹر صارفین اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی مہم ” شکریہ پاکستان” کو کس طرح سراہا رہے ہیں۔

  • اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے شکریہ پاکستان مہم کا آغاز

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے شکریہ پاکستان مہم کا آغاز

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے زیراہتمام ’شکریہ پاکستان‘ مہم کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، مہم چودہ اگست تک جاری رہے گی، برانڈ انگیج ، ڈیلی ٹائمز، جوبلی انشورنس اورصائمہ گروپ، اوشین اور ایٹریم مال بلیوارڈ بھی مہم کا حصہ ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹورک نے آزادی کا جشن اور بھی خاص بنا دیا، آج سے مہم شکریہ پاکستان کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت شہر کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا جبکہ یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر شکریہ پاکستان مہم

    شکریہ پاکستان مہم کے تحت نرسری، نیشنل اسٹیڈیم روڈ سمیت شاہراہوں کو سبز اور سفید روشنیوں میں نہلادیا گیا، شہر شہر اے آر وائی کی شکریہ پاکستان مہم کے چرچے ہیں ۔

    جامعہ کراچی سمیت ملک کے کئی تعلیمی اداروں نے بھی کہا ہے شکریہ پاکستان۔

    مزید پڑھیں: شکریہ پاکستان کیلئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور پورٹ گرینڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی کاوش شکریہ پاکستان میں براند انگیج ، ڈیلی ٹائمز جوبلی انشورنس،صائمہ گروپ ،اوشین مال ،ایٹریم مال سمیت حیدر آباد اور گوجرانوالہ کے مشہور مالز نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔

  • "شکریہ پاکستان” مہم میں اے آروائی کے ساتھ ہیں، ڈی جی رینجرز

    "شکریہ پاکستان” مہم میں اے آروائی کے ساتھ ہیں، ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ "شکریہ پاکستان” مہم میں اے آروائی کے ساتھ ہیں، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یکم اگست سے شکریہ پاکستان مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین اے آر وائی حاجی محمد اقبال سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈی جی رینجر نے 8جولائی کو ایدھی چیرٹی ڈے منانے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی چیرٹی ڈے کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

    DG-rangers-post-1

    ڈی جی رینجرز نے یوم آزادی کے سلسلے میں اے آروائی کی جانب سے شکریہ پاکستان مہم کو مکمل طور پر سہراتے ہوئے کہا کہ شکریہ پاکستان کے سلسلے میں کی جانیوالی اے آروائی کی کاوشوں کے ساتھ ہیں، یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

    DG-rangers-post-2

    میجر جنرل بلال اکبر نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، یکم سے 14اگست تک ہرسطح پرجشن آزادی کی تقریبات ہوں گی، پاکستان سے محبت کرکے اور ترقی دے کر ہی شکریہ ادا کرسکتے ہیں۔

    DG-post-4

    یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے شکریہ پاکستان کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جسکے تحت شہر کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا، یکم اگست سے یوم آزادی تک جاری رہنے والی شکریہ پاکستان مہم کے تحت جشن آزادی شایان شان طریقے اور منفرد انداز میں منائی جائے گی۔

  • شکریہ پاکستان کیلئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور پورٹ گرینڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

    شکریہ پاکستان کیلئے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور پورٹ گرینڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور پورٹ گرینڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے، جسکے تحت جشن آزادی کے موقع پر ملکر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے شکریہ پاکستان کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جسکے تحت شہر کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔

    اسی حوالے سے برانڈ انگیج اور سندھ حکومت سے معاہدوں کے بعد اے آر وائی سہولت کے سی ای او عاصم قریشی اور پورٹ گرینڈ کے صدر شاہد فیروز کے درمیان بھی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔

    چیف ایگزیکیٹو آفیسر اے آر وائی سہولت عاصم قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان کے ہم سب پر بے پناہ احسانات ہیں، چودہ دنوں تک پورٹ گرینڈ میں جشن آزادی کے حوالےسے آزادی فیسٹیول ، اسپیشل پروگرامز اور آزادی کنسرٹ کا انعقاد کرکے پاکستان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔

    پورٹ گرینڈ کے صدر شاہد فیروز کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے محبت کا اظہار والہانہ اور منفرد انداز میں کیا جائے۔۔۔ پورٹ گرینڈ پر سبز پرچموں کی بہار اور جشن آزادی فیسٹیول پاکستان کو شکریہ کا ایک موقع ہوگا۔

    یکم اگست سے یوم آزادی تک جاری رہنے والی شکریہ پاکستان مہم کے تحت جشن آزادی شایان شان طریقے اور منفرد انداز میں منائی جائے گی۔

  • اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر شکریہ پاکستان مہم

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر شکریہ پاکستان مہم

    کراچی : اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر "شکریہ پاکستان” مہم کا آغاز رواں سال یکم اگست سے ملک بھر میں کیا جارہا ہے، شکریہ پاکستان مہم کا معاہدہ اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور سندھ حکومت اور برانڈ انگیج کے درمیان طے پاگیا ہے۔

    05

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر برانڈ انگیج اور سندھ حکومت کے تعاون سے "شکریہ پاکستان” کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کے تحت شہر کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا جبکہ یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکیٹیوآفیسر اور صدر سلمان اقبال اور برانڈ انگیج کے سی ای او نسیم اختر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

    03

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہم سب پر بے پناہ احسانات ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ملک سے محبت کا اظہار واضح طور پر کیا جائے۔

    04

    سی ای او برانڈ انگیج نسیم اختر کا کہنا تھا کہ "شکریہ پاکستان” مہم کے پیغام کو شہر بھر کے چوک، چوراہوں اور گلیوں میں پھیلا کر انہیں قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔

    02

    انکا مزید کہنا تھا کہ شکریہ پاکستان مہم میں فنکار اور معروف شخصیات بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

    01
    یکم اگست سے یوم آزادی تک جاری رہنے والی "شکریہ پاکستان” مہم کے تحت جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔