Tag: shumali waziristan

  • شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 9دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 9دہشت گرد ہلاک

    شوال: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرکے نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی گزشتہ شب بر مند کے علاقے میں مصدقہ اطلاعات پر کی گئی۔

    کارروائی پاک افغان بارڈر کے قریب کی گئی جس کے دوران نو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے جبکہ دہشت گردوں کےکئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

  • شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا، جنرل راحیل شریف

    شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کا ساڑھے چھ سوکلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا گیا،قبائلی عوام کامطالبہ ہے کہ تعمیرنو اوربحالی کےکاموں تک فوج علاقےمیں موجود رہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ انہوں نےشوال میں آپریشن کے آخری مرحلے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف نےکہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی اور امن پر قبائلی عوام انتہائی خوش ہیں،شمالی وزیرستان کاساڑھےچھ سو کلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا گیا۔قبائلی عوام چاہتےہیں تعمیر نواوربحالی تک فوج کو علاقے میں موجود رہے۔

    جنرل راحیل شریف نےکہا کہ شمالی وزیرستان کے دوردرازعلاقوں کی کلیئرنس آخری مرحلے میں ہے،آپریشن ضر ب عضب کے دوران بے گھر ہونے والوں کی آباد کاری جاری ہے۔ ٓ

    آرمی چیف نے یونس خان اسپورٹس کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا،افتتاحی تقریب میں سابق کپتان یونس خان بھی شریک تھا۔ یونس خان اسپورٹس کمپلکس9ماہ میں مکمل ہو گا۔

    اسپورٹس کمپلکس سے نوجوانوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات میسر آئیں گی، شمالی وزیرستان میں جدید پاکستان بازار بھی تعمیر کیا گیا ہے،آرمی چیف کواس بازار کےحوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

     

  • شمالی وزیرستان : پاک فوج کی فضائی کارروائی،17 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : پاک فوج کی فضائی کارروائی،17 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے دہشت گردوں پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تازہ ترین کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی۔

    پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائیاں کر کے 17دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کی گئی۔

    جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے دتہ خیل اور شوال میں بمباری کی ۔ کارروائی کے بعد کئی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

    دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ فضائی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد سترہ بتائی جا رہی ہے۔

  • شمالی وزیرستان : جیٹ طیاروں کی بمباری 38شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان : جیٹ طیاروں کی بمباری 38شدت پسند ہلاک

    دتہ خیل : شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی تازہ کارروائی میں اڑتیس شدت ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع کی موجودگی میں جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی ایجنسی تحصیل دتہ خیل میں کارروائی کی۔

    علاقہ مائزر اور شیرنی میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ اطلاعات کے مطابق فورسزکی فضائی کارروائی میں اڑتیس شدت پسند مارے گئے جبکہ شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

  • پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی: بائیس دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی: بائیس دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : آہریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    شمالی وزیرستان کے علاقےدتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرکے بائیس دہشت گرد ہلاک کردیئے، جبکہ دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی گزشتہ روز پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

    کارروائی میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس سے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں بمباری، 13دہشت گردہلاک، ٹھکانےتباہ

    شمالی وزیرستان میں بمباری، 13دہشت گردہلاک، ٹھکانےتباہ

    شوال : شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کوند غر میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے تیرہ شدت پسند ہلاک اور بائیس ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف گھیراتنگ کر رکھا ہے۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کوند غر میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے۔

    جس کے نتیجے میں بائیس ٹھکانے تباہ اور درجن سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان میں زیادہ تر دہشت گرد ہلاک اور کچھ فرار ہوچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں امریکہ کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی وزیرستان میں ایک گھر پر میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، جبکہ اس حملے میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ، 5 شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ، 5 شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملےمیں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئےامریکی ڈرون نے شدت پسندوں کے ہیڈ کوارٹرکونشانہ بنایا۔

    سرکاری ذرائع کےمطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں شدت پسندوں کے ہیڈ کوارٹرز پر کیا گیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • شوال: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی،18شدت پسند مارے گئے

    شوال: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی،18شدت پسند مارے گئے

    شوال: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی میں اٹھارہ شدت پسند مارے گئے۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہے۔

    فورسز کی فضائی کارروائی میں اٹھارہ شدت ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف مستقل لڑرہی ہیں۔

    عسکری ذرائع کے مطابق شوال میں تین روز سے جاری فضائی کارروائی میں اب تک ایک سو اٹھ شدت پسند مارے جاچکے ہیں

  • شمالی وزیرستان، خیبرایجنسی میں کاروائی 65 دہشت گردہلاک

    شمالی وزیرستان، خیبرایجنسی میں کاروائی 65 دہشت گردہلاک

    خیبرایجنسی: شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائیاں کی، جس میں پینسٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی،جس میں پچاس دہشت گرد مارے گئے۔

     سیکورٹی فورسز نے شوال کے علاقے گھرلا مائی میں دہشتگردوں کےٹھکانوں پرحملےکیے، جس میں دہشتگردوں کےٹھکانے اور گولہ بارود بھی تباہ ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والے پندرہ دہشت گردوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے رجگال سیکٹرمیں کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

  • پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، چالیس دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، چالیس دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرکے چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، حملےمیں  متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک کی جانے والی کاررائیوں میں سینکڑوں دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا جاچکا ہے۔ جس نے اُن کی کمر توڑ دی ہے۔

    شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل داغے۔امن کے دشمنوں پر شوال میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔

    فضائی آپریشن دوپہر کے بعد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں چالیس دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں پر زمین اور فضا دونوں سے حملے کئے جا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی ہلاکتوں اور فرار ہونے سے علاقے میں امن بحال ہو رہا ہے۔

    پاک فوج کا عزم ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا۔