Tag: shuts down

  • ایئر لفٹ کا آج سے پاکستان میں اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

    ایئر لفٹ کا آج سے پاکستان میں اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

    پاکستانی ڈیلیوری سروس ایئر لفٹ نے آج سے اپنی سروس مستقل طور پر بند کردی، ایئر لفٹ نے اگست 2021 میں 85 ملین ڈالر اکٹھے کیے تھے۔

    ایئر لفٹ ابتدائی طور پر ایک بس سروس تھی جو بعد ازاں ڈیلیوری سروس میں تبدیل کردی گئی، اس نے گزشتہ سال مقامی سطح پر کسی بھی اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ساڑھے 8 کروڑ ڈالر اکھٹا کیا۔

    تاہم ایئر لفٹ نے چند ماہ قبل فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدر آباد اور پشاور جیسے شہروں میں اپنی سروس بند کر دی تھی اور تنخواہوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے اپنے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو فارغ بھی کردیا تھا۔

    اگست 2021 میں ایئر لفٹ میں 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خیر مقدم بھی کیا تھا۔

  • انٹرنیٹ ایکسپلورر 27 سال بعد ختم، بچپن میں استعمال کرنے والے افسردہ

    انٹرنیٹ ایکسپلورر 27 سال بعد ختم، بچپن میں استعمال کرنے والے افسردہ

    انٹرنیٹ کی دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو باضابطہ طور پر بند کردیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس وقت کو یاد کرنا شروع کردیا جب وہ اس کا استعمال کرتے تھے۔

    مائیکرو سافٹ نے ابتدائی طور پر 27 سال قبل 1995 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر براؤزر متعارف کروایا تھا اور اس وقت وہی اکیلا براؤزر تھا۔

    انٹرنیٹ ایکسپلورر کئی سال تک انٹرنیٹ کی پہچان بنا رہا تاہم 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے اس کی ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔

    اگرچہ فائر فوکس براؤزر 2002 میں ہی بن چکا تھا تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004 میں متعارف کرایا گیا، فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم براؤزر کو متعارف کروا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    فائر فوکس اور گوگل کروم کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کو لوگ تقریباً بھول ہی گئے تھے تاہم مائیکرو سافٹ نے نئے براؤزر ایج کو گوگل کروم جیسا بنا کر اس حوالے سے اپنی بادشاہی واپس لینے کی کوشش کی لیکن اس کی کوششیں ناکام رہیں۔

    انٹرنیٹ ایکسپلورر تمام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں ڈیفالٹ براؤزر کے طور پر کام کرتا تھا، تاہم کمپنی نے 2020 میں اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    لیکن اب کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر ونڈوز 10 اور ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوگا اور 15 جون کے بعد براؤزر کسی بھی ڈیسک ٹاپ پر موجود نہیں ہوگا۔

    مائیکرو سافٹ نے 4 سال قبل 2016 میں ہی صارفین کو انٹرنیٹ ایکسپلورر سے جان چھڑانے کا مشورہ دے کر عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر کمپنی مذکورہ براؤزر کو بند کر دے گی۔

    کمپنی نے 2016 سے براؤزر کے پرانے ورژن کی سپورٹ بھی ختم کردی تھی تاہم ویب براؤزر کے نئے 2013 میں متعارف کروائے گئے گیارہویں ورژن کو سپورٹ فراہم کی جا رہی تھی۔

    انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مکمل طور پر بند ہوجانے کے بعد ٹویٹر صارفین نے مزاحیہ ٹوئٹس بھی کیں اور اسے 90 کی دہائی کے بچوں کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔

  • برہان مظفروانی کا چوتھا یوم شہادت ، کل مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان

    برہان مظفروانی کا چوتھا یوم شہادت ، کل مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان

    سری نگر : حریت رہنما برہان مظفروانی کے چوتھے یوم شہادت پر کل مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا گیا، برہان وانی کوبھارتی فورسزنے 2016 میں شہید کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ نوجوان کومحاصرےکےدوران شہید کیا گیا۔

    پلواما کے داخلی اورخارجی راستے بند کردیئے گئے اور بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کرتوڑپھوڑ کے ساتھ خواتین سے بدسلوکی کی۔

    دوسری جانب حریت رہنما برہان مظفروانی کے یوم شہادت پر بدھ کو مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، ہڑتال کی کال علی گیلانی اورحریت کانفرنس نے دی ہے، برہان وانی کوبھارتی فورسزنےدوہزارسولہ میں شہید کیا تھا۔

    دوسری جانب مظلوم کشمیریوں پرظلم ڈھانے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکار خودکشیاں کرنے لگے ، پلواما میں ایک بھارتی سیکیورٹی اہلکار نےافسرکوفائرنگ کرکے ہلاک کرکےخودکشی کرلی جبکہ بارہ مولامیں بھی ایک بھارتی سیکیورٹی اہلکارنے خودکشی کی۔