Tag: SHUTTLE SERVICE

  • شٹل سروس ہونے کے باوجود پیدل سفر، جامعہ کراچی کی طلبہ کی زندگی اجیرن بن گئی

    شٹل سروس ہونے کے باوجود پیدل سفر، جامعہ کراچی کی طلبہ کی زندگی اجیرن بن گئی

    کراچی : ملک کی سب سے بڑی اور نامور یونیورسٹی جامعہ کراچی کے طلباء و طالبات شٹل سروس ہونے کے باوجود لفٹ لیکر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں جامعہ کراچی کے طلباء و طالبات کی مشکلات و دشواری پر ایک رپورٹ پیش کی گئی، جس میں مستقبل کے ستارے شٹل سروس ہونے کے باوجود جامعہ کے اندر کا طویل سفر پیدل طے کررہے ہیں۔

    کراچی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو شٹل سروس ہوتے ہوئے بھی ایک ڈپارٹمنٹ سے دوسرے ڈپارٹمنٹ جانے کےلیے مجبوراً ایک دوسرے سے لفٹ لینی پڑتی ہے۔

    پاکستان کا مستقبل سنوارنے والے طلباء و طالبات کا حال مشکلات سے دوچار ہے ،اپنے بہتر مستقبل کے حصول کےلیے یہ بیچارے کئی کئی کلومیٹر کا سفر پیدل طے کررہے ہیں لیکن ارباب اختیار کو کوئی خیال نہیں۔

    یونیورسٹی کے اندر چلنے والے رکشے طلباء و طالبات سے بھاری کرایہ وصول کرتے ہیں اور ایک ڈپارٹمنٹ سے دوسرے ڈپارٹمنٹ تک جانے کےلیے تیس سے 40 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

    طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں یونیورسٹی کے اندر سفر کرنے میں بہت زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی کئی کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑتا ہے اور راستے میں کہیں کوئی شیڈ بھی موجود نہیں ہے۔

    طالبعلموں نے کہا کہ ابھی تو سردیاں ہیں کسی طرح پیدل چل لیتے ہیں یا لفٹ مل جاتی ہے لیکن گرمیوں میں یہ سفر ہماری زندگی اجیرن کردیتا ہے۔

  • پی ایس ایل فائنل پر حکومت کا شٹل سروس چلانے کا اعلان

    پی ایس ایل فائنل پر حکومت کا شٹل سروس چلانے کا اعلان

    کراچی : وزیراعلی سندھ نے پی ایس ایل کے فائنل کے دن ڈبل سواری پر پابندی کی تجویز مسترد کردی اور ساتھ ہی عوام کیلئے شٹل سروس چلانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت پی ایس ایل فائنل کے انتظامات پر اجلاس ہوا، اجلاس پی ایس ایل فائنل کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    حکومت سندھ نے پی ایس ایل کے فائنل پر شٹل سروس چلانے کااعلان کیا اور 300گاڑیوں پر مشتمل شٹل سروس چلانے کی منظوری دیدی، شٹل سروس کےسینتالیس سینٹرزہوں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں نوجوان پی ایس ایل فائنل کو انجوائے کریں، تفریح چھیننا نہیں چاہتا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کا کام کراچی شہر کے معیار مطابق ہو، پارکنگ سے اسٹیڈیم اور جہاں بند سڑکوں تک شٹل سروس کے لیے بسیں چلائی جائیں۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پارکنگ ایریازمیں واش روم، پینے کے پانی کی سہولتیں ہونی چاہیے، ضروری آلات سے لیس موبائل ایمبولینس کا بندوبست بڑی تعداد میں کیا جائے اور جیسے ہی میچ ختم ہو 30 منٹس کا میوزیکل پروگرام بھی شروع کیا جائے۔

    جام خان شورو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کی جانب جانے والے راستوں پر بڑی لائٹیں لگارہے ہیں، سی سی ٹی وی کیمراز پورے علاقوں میں نصب کیے گئے ہیں جبکہ عوامی بیت الخلاء بنائے جارہے ہیں اور پارکنگ ایریاز میں بڑی اسکرین لگوائیں تاکہ ڈرائیوز بھی میچ دیکھ سکیں۔

    انکا کہنا تھا کہ غریب نواز فوٹبال گراؤنڈ، حکیم سعید پلے گراؤنڈ، اوپن گراؤنڈ متصل وفاقی اردو یونیورسٹی میں پارکنگ بنائی جارہی ہے، کچھ پارکنگ 1کلو میٹر سے بھی زیادہ ہیں۔

    خیال رہے کہ ڈبل سواری پرپابندی کی تجویز سندھ پولیس کی جانب سے دی گئی تھی۔


    مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا پی ایس ایل فائنل کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان


    یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2018 کا سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ بروز اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وقت کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں کئی سال بعد کرکٹ کا کوئی بین الاقوامی ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صدرپارکنگ پلازہ سے فری شٹل سروس کا آغاز

    صدرپارکنگ پلازہ سے فری شٹل سروس کا آغاز

    کراچی: ٹریفک پولیس کراچی نے صدر کے علاقے میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اورسٹی گورنمنٹ کے تعمیر کردہ پارکنگ پلازہ کو مستعمل بنانے کے لئے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    شٹل سروس پارکنگ پلازہ سے صدرکے مختلف علاقوں کے لئے چلائی جائے گی اور پارکنگ پلازہ استعمال کرنے والے افراد اس سروس سے بلامعاوضہ مستفید ہوسکتے ہیں۔

    اس سلسلے میں آگاہی کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محمکہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کی جانب سے صدرمیں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شہرقائد کے مرکزی علاقے صدر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل صدرکی مختلف شاہراؤں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا تھا اورسڑک کنارے سے ریڑھیاں اورپھتارے ہٹائے گئے ہیں۔

    ایمپریس مارکیٹ سے ملحقہ کوریڈورتھری پر11 فلورزپر مشتمل پارکنگ پلازہ 650 ملین روپے کی لاگت سے 2009میں تیار کیا گیا تھا۔

    پارکنگ پلازہ میں 700 گاڑیوں اور500 موٹرسائیکلوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے اور حفاظت کے لئے کیمرہ سرویلینس کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔