Tag: shweta

  • میری بیٹی میرے بیٹے ابھیشک سے بڑھ کر ہے: جیا بچن

    میری بیٹی میرے بیٹے ابھیشک سے بڑھ کر ہے: جیا بچن

    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور انڈسٹری کے بادشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا ہے کہ میری طاقت میری بیٹی شویتا ہے اور وہ میرے بیٹے ابھیشک سے بھی بڑھ کر ہے۔

    امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندہ نے اپنی پوڈ کاسٹ سے تبدیل وڈکاسٹ میں گفتگو شیئر کی۔ جس میں انکے ساتھ انکی والدہ اور نانی جیا بچن نے شرکت کی۔

    اس وڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تینوں نے ملازمت پیشہ خواتین کو زندگی میں درپیش مختلف مسائل پر اظہار خیال کیا۔

    تینوں نے اس موقع پر خواتین میں آپس کی دوستی اور تعلقات پر بھی گفتگو کی، اس دوران جیا بچن نے کہا کہ میری بیٹی شویتا میری طاقت ہیں اور میں اس معاملے میں میری بیٹی میرے بیٹے ابھیشک سے بھی بڑھ کر ہیں۔

  • اداکارہ شیوتا تیواری کا شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

    اداکارہ شیوتا تیواری کا شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شیوتا تیواری اور اُن کے شوہر ابھیناؤ کوہلی نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شیوتا تیواری کے شوہر شوبز انڈسٹری میں ملنے والی کامیابیوں سے ناخوش نظر آتے ہیں اور اسی بات پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو کام کرنے سے کئی بار روکنے کی کوشش کی۔

    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور شوہر کے درمیان معاملات سنگین ہوگئے ہیں جس کی بنیاد پر دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم ابھیناؤ کوہلی نے علیحدگی کی خبروں پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے صاف انکار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آنے والی خبروں میں کوئی تصدیق نہیں، ہمارے معاملات ضرور خراب ہوئے تاہم بات چیت سے انہیں حل کرلیا گیا ہے، ابھی سب کچھ بہتر ہے تاہم مستقبل میں جو کچھ بھی ہوگا اُس سے ضرور آگاہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ جوڑا رواں سال جولائی میں چھٹیاں گزارنے بیرونِ ملک گیا تھا، انہوں نے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھیں جن میں آپسی جھگڑے کے آثار کہیں سے نمودار نہیں ہورہے تھے۔

    Blessed #BaalBacche

    A post shared by Abhinav Kohli (@abhinav.kohli024) on

    واضح رہے کہ پہلی شادی ختم ہونے کے بعد شیوتا اور ابھیناؤ نے 2013 میں پسند کی شادی کی تھی اور کوہلی نے اُن کی بیٹی پلک کو بھی کھلے دل سے تسلیم کیا تھا بعد ازاں نومبر 2016 میں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔