Tag: Sialkot Airport

  • سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آپریشن بحال، ائرلائنز کے شیڈول جاری

    سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آپریشن بحال، ائرلائنز کے شیڈول جاری

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، اور بحالی کے بعد پہلی بین الاقوامی پرواز کی تھوڑی دیر میں سیالکوٹ آمد متوقع ہے۔

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا، جس کے بعد شارجہ سے بین الاقوامی پرواز سیالکوٹ روانہ کردی گئی، پرواز میں 170 مسافر سوار تھے۔

    سیالکوٹ ایئرپورٹ پر رن وے، ایپرون، ٹرمنل بلڈنگ و ضروری آلات سیلاب سے مکمل محفوظ ہیں۔

    فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی تمام ائرلائنز نے فوری شیڈول جاری کردیا، ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

  • علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے، طیارہ حادثات کا خطرہ

    علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے، طیارہ حادثات کا خطرہ

    کراچی: علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے ہیں، جس سے طیارہ حادثات کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئر پورٹس کے اطراف طیاروں کے جی پی ایس سسٹم کے سگنل اچانک غائب ہونے کی وجہ سے پائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے 25 سے زائد طیارے متاثر ہوئے ہیں، ایئر پورٹس کے نزدیک بعض لوکیشنز پر سگنل میں رکاوٹ آ رہی ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون سے آنے والی پروازوں کے لیے نوٹم جاری کر دیا ہے۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹس کے نزدیک 100 کلو میٹر اور اس کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ پیش آ رہا ہے، پائلٹس کو لینڈنگ سے قبل فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پائلٹس محفوظ سفر کے لیے اقدامات کریں، کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہوتی ہے تو فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی حاصل کرے۔

    ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے 2 فروری تک 25 سے زائد طیارے متاثر ہو چکے ہیں، 150 ناٹیکل میل کے قریب جی پی ایس سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے اور سگنل غائب ہو جاتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی 2 غیر ملکی ایئر لائنوں میں بھی جی پی ایس سسٹم کے سگنل اچانک غائب ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھیں، سگنل نہ آنے کی وجہ سے طیارہ گو راؤنڈ کرنے پر مجبور ہوا تھا، اور کپتان نے طیارے کو گو راؤنڈ کرتے ہی کنٹرول ٹاور سے لینڈنگ کے لیے مدد حاصل کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کے جی پی ایس کے سگنل اچانک غائب ہونے سے کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے۔

  • کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد، اسمگلنگ میں ملوث خاندان گرفتار

    کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد، اسمگلنگ میں ملوث خاندان گرفتار

    سیالکوٹ : ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اسلم نامی مسافر اپنی فیملی کے ہمراہ بحرین کیلئے سفر کررہا تھا، مذکورہ مسافر نے بھاری مقدامیں منشیات اپنے دو بیگوں میں نہایت خفیہ طریقے سے چھپا رکھی تھی۔

    اے ایس ایف کے عملے نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامان کی تلاشی کے دوران مسافر سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    مذکورہ خاندان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا

    سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا

    کراچی: سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر 16 دنوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو پیر سے صبح 9 بجے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل بند کر دیا جائے گا، ایئرپورٹ 5 دسمبر سے 20 دسمبر تک بند رہے گا، نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔

    ایئر پورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ کے رن وے نمبر 04/22 کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کی وجہ سے اسے بند کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ ایئر پورٹ منیجر نے مزید بتایا کہ رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئر لائن کی جانب سے سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں رد و بدل بھی کیا جائے گا۔

  • کپتان کی غفلت، سیالکوٹ ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ بے قابو ہو گیا

    کپتان کی غفلت، سیالکوٹ ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ بے قابو ہو گیا

    کراچی: دبئی سے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اترنے والا غیر ملکی ایئر لائن کا ایک طیارہ اس وقت حادثے سے بال بال بچ گیا، جب وہ کپتان کے قابو سے اچانک باہر ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 12 اگست کی صبح سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ایک غیر ملکی بوئنگ 777 طیارہ لینڈنگ کے دوران کپتان کی غفلت کے باعث رن پر بے قابو ہو کر شولڈر ایریا میں چلا گیا تھا۔

    طیارہ رن وے سے شولڈر ایریا میں جانے کے ساتھ ساتھ اس نے رن وے کی دونوں لائٹیں بھی توڑ دی تھیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کی غفلت کی وجہ سے کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا، لیکن سول ایوی ایشن کی جانب سے بھی مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، اور طیارے کو گراؤنڈ کیے بغیر واپس دبئی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے شولڈر ایریا میں اترنے کے بعد اس کا مکمل معائنہ اور کپتان کا الکوہل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے، لیکن سی اے اے نے نہ ہی طیارے کی انسپیکشن کی، نہ کپتان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا۔

    دوسری طرف ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بورڈ (AAIB) نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ سیالکوٹ ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی انویسٹیگیشن بورڈ کو رن وے پر ٹوٹنے والی لائٹوں اور واقعے کی شفاف تحقیقات سے متعلق خط ارسال کیا ہے، جسے تحقیقات کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔