Tag: sialkot jalsa

  • نواز، زرداری، عمران کے لیے ہوئے قرضوں نے معیشت کو ڈبویا، سراج الحق

    نواز، زرداری، عمران کے لیے ہوئے قرضوں نے معیشت کو ڈبویا، سراج الحق

    ساہیوال : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف، زرداری اور عمران خان نے لیا جانے والا قرضہ کھا کر ملکی معیشت کو ڈبو دیا۔

    یہ بات انہوں نے ساہیوال میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز چاہتی ہے اس ملک کا بادشاہ نوازشریف بنے لیکن یہ کبھی نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک جدید اسلامی خوشحال پاکستان بنانا چاہتے ہیں ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ہر خاص وعام کیلئے انصاف، مزدوراور کسان کیلئے خوشحالی ہو، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس کا فیصلہ امریکی سفیر نہ کرے، ایسا وزیراعظم چاہتے ہیں جو دنیا بھرمیں مانگتا نہ پھرے، یہ ملک قرض لینے والا نہ ہو بلکہ دینے والا ہو۔

    سراج الحق نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے یہی لوگ کہتے تھے کہ اسحاق ڈار آئے گا اور ڈالر بھی ساتھ لائے گا، اسحاق ڈارنے دعویٰ کیا تھاوہ 200روپے تک ڈالر لائے گا لیکن اس نے غریب عوام پر مہنگائی کے بم سے حملہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت 300روپے فی لیٹر تک جائے گی، میرا ملک اس لئےغریب ہے کہ اس پر چور مسلط ہیں، نیپال، افغانستان، بنگلہ دیش جیسا ملک معاشی طور پر ہم سے آگے نکل گیا،

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز، زرداری، عمران نے لیا جانے والا قرضہ کھا کر ملکی معیشت کو ڈبو دیا، بھینس کو چارہ عوام دیتی ہے اور دودھ کوئی اور پی جاتا ہے، حیران ہوں غریب آدمی اس مہنگائی میں کیسے بجلی کےبل ادا کرے گا؟

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتا ہے میں مہنگائی کی وجہ سے کپڑے بیچ دوں گا، وزیراعظم کہاں کپڑے بیچے گا یہ تو عوام کے کپڑے نوچ رہے ہیں، حکمران اپنےاخراجات کم کرنے کیلئےتیار نہیں، 5لاکھ گاڑیاں ہیں جن میں عوام کے ٹیکس سے پٹرول ڈلوایا جاتا ہے۔

  • عوام کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف کھڑے ہوگئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، عمران خان

    عوام کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف کھڑے ہوگئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مئی کو سیالکوٹ میں بڑا جلسہ کرنے آرہا ہوں ، آج کرپشن کے خلاف ڈٹ گئے تو پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملکی حالات نازک دور سے گزر رہے ہیں، عوام کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف کھڑے ہوگئے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

    عمران خان نے سیالکوٹ جلسے تمام کارکنوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ 7مئی کو سیالکوٹ میں بڑا جلسہ کرنے آرہا ہوں، جناح اسٹیڈیم میں تاریخی جلسہ کریں گے، ہماری جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے اور اگر عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے تو انشاء اللہ بہت جلد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

     

    تحریک انصاف کا گو نواز گو تحریک کیلئے جلسوں کا شیڈول

    واضح رہے تحریک انصاف نے گو نواز گو تحریک کیلئے جلسوں کا شیڈول بھی جاری کیا تھا، شیڈول کے مطابق 5 مئی کو نوشہرہ، 7 مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ ہو گا جبکہ 12 مئی کو سرگودھا اور 14 مئی کو ایبٹ آباد میں بھی کپتان کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔