سیالکوٹ : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 14 کروڑ سے شروع ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار کی ترقیاتی منصوبوں کوٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب کرنے کی مہم جاری ہے ، سیالکوٹ میں 14کروڑ کی لاگت سے شروع ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام کردیا گیا۔
کلین گرین سیالکوٹ کے تحت شہر کے جدید سیوریج سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، سنگ بنیادشہرکے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری سے رکھوایا گیا، منصوبے پر سیاسی رہنماؤں کی بجائے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کا نام درج کیا ہے۔
سیالکوٹ میں 14 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والا ایک اور منصوبہ ٹیکس پیئر کے نام! کلین گرین سیالکوٹ کے تحت شہر کے جدید سیوریج سسٹم کا سنگ بنیاد شہر کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری سے رکھوایا گیا ہے، شہر میں 20 ارب روپے کی لاگت سے جاری ہر پراجیکٹ پر عوام کے نام کی تختی ہوگی! pic.twitter.com/LorlburvX4
— Usman Dar (@UdarOfficial) June 15, 2021
عثمان ڈارنے شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنا نام نہ لکھنے کا اعلان کررکھا ہے، معاون خصوصی نے کہا شہر میں 20ارب روپے کی لاگت سے 5میگا پراجیکٹس پرکام جاری ہے ، ہر ترقیاتی منصوبے پر علاقے کے معزز ٹیکس پیئرز کے نام کی تختی لگے گی۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک،وزیراعلی اوروزیراعظم کا خصوصی طورپرشکرگزارہوں ، سیالکوٹ کےشہری ہرسال 10ارب ٹیکس قومی خزانےمیں جمع کروارہےہیں۔
سیاستدانوں کیجانب سےمنصوبےاپنےخاندان کےنام منسوب کرنے کی روایت ختم کر دی، عوام کےپیسےسےاپنی ذاتی اورخاندانی سیاست کی تشہیرنہیں کروں گا، شہرمیں 20ارب روپےکی لاگت سےجاری ہرپراجیکٹ پرعوام کےنام کی تختی ہوگی۔