Tag: Sialkot working boundary

  • آرمی چیف  کی سیالکوٹ باؤنڈری پر تعینات جوانوں سے ملاقات

    آرمی چیف کی سیالکوٹ باؤنڈری پر تعینات جوانوں سے ملاقات

    لاہور: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی رینجرز ہیڈ کوارٹر کا مختصر دورہ جہاں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے  سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور بھارت کے ساتھ ملحقہ سرحد پر کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف کے لاہور پہنچنے پر کورکمانڈر لاہور جنرل صادق علی نے اُن کا استقبال کیا جس کے بعد چیف آف اسٹاف نے لاہور رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچے اور افسران سے ملاقات کی اور شہداء یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے رینجرز کی تیاریوں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر تعینات چاک و چوبند جوانوں سے ملاقات کر کے اُن کے حوصلے کو سراہا۔

    پڑھیں: آرمی چیف نے اسٹرائیک کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

     یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر  دراندازی اور جھوٹے سرجیکل دعووں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پاسنگ پریڈ میں شرکت کی اور جوانوں کے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’بھارت کی جانب سے سرحد پر سرجیکل کا دعویٰ کیا گیا ہے، پڑوسی ملک کسی خوش فہمی میں نہ رہے اُسے ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائےگا‘‘۔
  • سیالکوٹ: چپراڑسیکٹرمیں بلااشتعال بھارتی فائرنگ، 4شہری شہید

    سیالکوٹ: چپراڑسیکٹرمیں بلااشتعال بھارتی فائرنگ، 4شہری شہید

    سیالکوٹ : بھارتی جنگی جنون اور اشتعال انگیز ی نے سرحد پر کشیدگی بڑھا دی، بھارت کی جانب سے عید الفطر سے چند روز قبل ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی سول آبادی کا بلاشتعال فائرنگ کرکے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔

    سیالکوٹ چپراڑ سیکٹر اور راولا کوٹ نیزہ پیر سیکٹر پر بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

    بھارتی فوج سرحد پر دہشتگردی کرنے سے باز نہ آئی، بھارتی فورسز کی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، سیالکوٹ میں ورکنگ باونڈری چپراڑ سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری نے ایک بار پھر سرحد پر کشیدگی بڑھا دی، بھارتی فوج نے صالح پور سمیت کئی دیہاتوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز ( بی ایس ایف ) کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے قریب دو پاکستانی دیہاتوں مالنا اور صالح پور کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے نتیجے میں تین شہری غلا م مصطفےٰ ، راحت اور بوٹا شہید ہوگئے جبکہ پانچ شہری زخمی بھی ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر راولاکوٹ کے قریب نیزہ پیر سیکٹر پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ زرینہ بی بی شہید ہوگئی ، ورکنگ باؤنڈری پر پاکستان رینجرز اور لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا ہے اور بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔