Tag: sialkot

  • سیالکوٹ جلسہ گاہ پر پولیس کا دھاوا: عثمان ڈار و متعدد کارکنان گرفتار

    سیالکوٹ جلسہ گاہ پر پولیس کا دھاوا: عثمان ڈار و متعدد کارکنان گرفتار

    سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ کی تیاریوں میں مصروف رہنما عثمان ڈار اور کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، اسٹیج بھی توڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے انتظامات جاری تھے کہ پولیس نے  دھاوا بول دیا، صبح چھ بجے پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ میں داخل ہوگئی۔

    پولیس کے ہمراہ ٹی ایم اے کا عملہ اور مشینری بھی تھی، اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ بھی موجود تھے، پولیس کی بھاری نفری عمران خان کیلئے تیار کئے گئے اسٹیج پرچڑھ گئی۔

    پولیس کی جانب سےاسٹیج سے کرسیاں اور دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ڈی پی اوسیالکوٹ کو جلسہ پرامن کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔

    ذرائع کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے فون پر کسی سے ڈائریکشن لی اور جلسہ گاہ پر دھاوا بول دیا گیا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔،

    جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہوگئے سامان کو بچانے کیلیے کارکنان کرین کے آگے لیٹ گئے۔

    کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور متعدد کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا جنہیں بعد میں موبائل میں ڈال کر لے جایا گیا۔

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم جیلیں بھردیں گے۔

    قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ تمام حالات کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی ہے، ڈپٹی کمشنر8دن سے کہہ رہے تھے آپ جلسہ کریں، کہا جاتا ہے اوپر سے فون آرہے ہیں، یہ کون ہے اوپر؟

    انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ یہاں جلسہ نہیں کریں، جب کنٹینر لگ رہے تھے ڈپٹی کمشنر کہاں تھے؟
    پنجاب پولیس سیالکوٹ میں ماڈل ٹاون ٹو کی طرف جارہی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کوئی کرسیاں اٹھائے گا تو ہم کرسیاں چلادیں گے، درخواست دینے کے بعد ہمارے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، خواجہ وینٹی لیٹر کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کہتے ہیں جلسہ نہیں ہونے دیں گے جلسہ تو ہوگا، ہم جانے والے نہیں جلسہ ہوکر رہے گا، جینا ہوگا مرنا ہوگا جلسہ ہوگا جلسہ ہوگا۔

  • ویمنز ورلڈکپ: اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ فاتح

    ویمنز ورلڈکپ: اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ فاتح

    ایڈن پارک: دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک نیوزی لینڈ میں کھیلے جارہے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، جہاں انگلش ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    انگلش کپتان کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میڈی گرین 52 رنز بناکر نمایاں رہیں، کپتان صوفی ڈیوائن 41 رنز بناسکی، انگلش ٹیم کی جانب سے کیٹ کروس اور صوفی ایکلیکسٹون نے 3 تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    انگلینڈ نے 204 رنز ہدف کا تعاقب بہتر انداز میں کیا تاہم میچ کے آخری لمحات میں نیوزی لینڈ بولرز نے یکے بعد دیگرے وکٹ حاصل کرتے ہوئے میچ کو سنسنی خیز بنایا تاہم نیٹ اسکیور کے 61 رنز کی بدولت انگلش ٹیم اپنے ہدف کے قریب تر آگئیں، اسی دوران تجربہ کار بیٹر پویلین لوٹ گئی۔

    انگلینڈ کو آخری وکٹ پر 8 رنز درکار تھے، اس موقع پر انگلش بولر عنایا نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا، نیوزی لینڈ کی فرانسس میکے کی 4 وکٹیں بھی انہیں فتح سے ہمکنار نہ کراسکی۔

  • سیالکوٹ میں سفاکیت کی انتہا، معمر خاتون پر سرعام وحشیانہ تشدد

    سیالکوٹ میں سفاکیت کی انتہا، معمر خاتون پر سرعام وحشیانہ تشدد

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں بربریت کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں معمر خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں زمین کے تنازعے پر معمر خاتون پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، دلخراش واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سنگ دل شخص سرعام معمر خاتون پر تشدد کررہا ہے اور اسے بالوں سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹا جارہا ہے، ستم ظریفی یہ کہ سفاک شخص کے ساتھ موجود دو خواتین بھی معمر خاتون پر لاتیں اور جوتے ماررہی ہے۔

    لاتوں اور جوتوں سے ان دونوں خواتین کا دل کی بھڑاس نہ نکلی تو انہوں نے معمر خاتون پر ڈنڈے بھی برسادئیے، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ واقعے کی ویڈیو کئی لوگوں نے بنائی مگر کسی نے نہ تو تشدد کرنے والے افراد کو روکا اور خاتون کو مکمل طور پر ان درندوں کے ہاتھوں پٹنے دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے

    یہ بھی پڑھیں: قصور میں گھریلو ملازمہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

    اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں قصور کے علاقے پھول نگر کی آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ مصباح کو گوجرانوالہ میں مالکان نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

    مصباح کے والد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ بیٹی محمد عثمان کے گھر کام کرتی تھی، مالکان نے اسے تشدد کرکے مار ڈالا۔

  • سانحہ سیالکوٹ نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے: وزیر اعظم

    سانحہ سیالکوٹ نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: سانحہ سیالکوٹ پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ سیالکوٹ پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اور وفاقی حکومتوں کے قانونی ماہرین اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا روزانہ ٹرائل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا، سیکیورٹی خدشات کے تحت ملزمان کے جیل ٹرائل کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر مثالی سزائیں ملنی چاہیئں، پراسیکیوشن شواہد جمع کر کے بھرپور تیاری سے عدالت میں جائے، ملزمان کی قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔

    یاد رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں وزیر آباد روڈ پر قائم لیدر فیکٹری میں فیکٹری ورکرز نے سری لنکن مینیجر پریانتھا کمارا کو توہین مذہب کے الزام میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور پھر لاش کو نذر آتش کردیا تھا۔

    پنجاب پولیس نے واقعے میں ملوث 12 مرکزی ملزمان سمیت 100 سے زائد ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا ہے۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پریانتھا کے جسم کے تمام حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے، غیر انسانی تشدد سے پریانتھا کے ایک پاؤں کےعلاوہ جسم کی تمام ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔

    مقتول کے جسم کا 99 فیصد مکمل طور پر جل چکا تھا جبکہ تشدد سے پریانتھا کا دل اور پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے، موت کی وجہ کھوپڑی اور جبڑا ٹوٹنا بتائی گئی جبکہ رپورٹ میں دماغ باہر آجانے کی بھی تصدیق ہوئی۔

    مقتول سری لنکن شہری کے جسم کی باقیات آج اس کے وطن روانہ کردی گئی ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں جھگڑا مشینوں پر لگے اسٹیکر ہٹانے پر شروع ہوا جو مینیجر نے صفائی کی غرض سے ہٹانے کا کہا۔

    گرفتار فیکٹری ورکرزکا دعویٰ ہے کہ اسٹیکر پر مذہبی تحریر تھی، بادی النظرمیں اسٹیکر کو بہانہ بنا کر ورکرز نے مینیجر پرحملہ کیا، ورکرز پہلے ہی مینیجر کے ڈسپلن اور کام لینے پر غصے میں تھے، واقعے سے قبل کچھ ورکرز کو کام چوری اور ڈسپلن توڑنے پر فارغ بھی کیا گیا تھا۔

  • سانحہ سیالکوٹ: یقین ہے عمران خان ذمےداروں کوکٹہرے میں لائیں گے، سری لنکن وزیراعظم

    سانحہ سیالکوٹ: یقین ہے عمران خان ذمےداروں کوکٹہرے میں لائیں گے، سری لنکن وزیراعظم

    اسلام آباد: سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کےپاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے۔

    وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کےعوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔

    یاد رہے کہ آج صبح سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں قائم فیکٹری کے غیرملکی منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے، جس کے بعد جنونی ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔

    فیکٹری انتظامیہ کے مطابق پرانتھاکمارا کا تعلق سری لنکا سے تھا جبکہ وہ گزشتہ 9سال سے لیدر فیکٹری میں بطور جنرل مینیجر اپنے امور انجام دے رہے تھے۔

  • سیالکوٹ: فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینیجرہلاک، لاش کو آگ لگادی

    سیالکوٹ: فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینیجرہلاک، لاش کو آگ لگادی

    سیالکوٹ: سیالکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں نجی فیکٹری ملازمین نےغیر ملکی فیکٹری منیجر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ وزیر آباد روڈپر پیش آیا، جہاں غیر ملکی فیکٹری منیجر پر فیکٹری ملازمین نے انسانیت سوز تشدد کیا، غیر ملکی مینیجر پر لاٹھیوں، ڈنڈوں سے وار کئے گئے اور اسے لہولہان کیا گیا۔

    مشتعل افراد کو پھر بھی رحم نہ آیا اور انہوں نے شدید زخمی غیر ملکی مینیجر کو آگ لگادی، جس کے باعث وہ جھلس کر ہلاک ہوگیا، واقعے کے بعد ملازمین نے فیکٹری کے باہر بھی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، اس موقع پر پولیس خاموش تماشاہی بنی رہی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ کی فیکٹری میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سےفوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سخت ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پولیس قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کریں۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بھی افسوسناک واقعے کا نوٹس لیا ہے اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی اور آر پی او گوجرانوالہ کو فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ موقع پرموجود ڈی پی او سیالکوٹ و دیگر تمام پہلوؤں سےواقعے کی انکوائری کریں۔

  • سیالکوٹ : خاتون کو سڑک سے اٹھا کر اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین ہوگیا

    سیالکوٹ : خاتون کو سڑک سے اٹھا کر اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین ہوگیا

    لاہور : سیالکوٹ میں سڑک سے اٹھا کر خاتون سے اغواء کے بعد زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ، خاتون کے شوہر نے 5افراد کیخلاف من گھڑت مقدمہ درج کروایا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 2 روز قبل سڑک سے اٹھا کر خاتون کے اغوا اور زیادتی کا معاملہ جھوٹا نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہرنے5افراد کیخلاف من گھڑت مقدمہ درج کروایا، خاتون نے عدالت میں بھی بیان دیا کہ اس کیساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔

    پولیس نے کہا کہ خاتون اوراس کے شوہر نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا واقعہ بتایا۔

    یاد رہے سیالکوٹ کے تھانہ صدر کی حدود میں خاتون کو سڑک سے اٹھا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، ایف آئی آر کے مطابق شوہر خاتون کو سڑک کنارے کھڑا کرکے قریبی پیٹرول پمپ گیا چند منٹ بعد واپس آیا تو پانچ ملزمان خاتون کو اغوا کرکے لے گئے۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان نے شراب پلا کر زیادتی کی، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کا میڈیکل کروارہے ہیں، واقعہ مشکوک ہے، تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

  • دبئی جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    دبئی جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: دبئی جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بڑی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مسافروں کے لیے ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی۔

    نجی لیبارٹری کی جانب سے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے، ایئر پورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت والا پہلا پاکستانی ایئر پورٹ بن گیا ہے۔

    ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کو پرواز سے 5 گھنٹے قبل ایئر پورٹ آنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، ایئر پورٹ منیجر نثار احمد کا کہنا تھا کہ ریائشی ویزے، کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور کیو آر کوڈ کے حامل پاکستانی سیالکوٹ سے دبئی کا سفر کر سکیں گے۔

    یہ سہولت آج رات سے میسر ہوگی، ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کے بعد فلائی دبئی، ایئر عربیہ کی دبئی اور شارجہ کے لیے مسافروں کی بکنگ شروع ہو چکی ہے۔

    حکام کے مطابق 10 اگست کو فلائی دبئی اور 11 اگست کو ایمریٹس کی پروازیں سیالکوٹ سے مسافروں کو دبئی لے کر روانہ ہوں گی، دبئی کے لیے لازمی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 6 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی۔

  • کورونا کی شدت میں تیزی: لاہور،راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کی شدت میں تیزی: لاہور،راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، جن میں لاہور کے 13، سیالکوٹ کے 6 اور راولپنڈی کے 15 علاقے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ، خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کے 13،سیالکوٹ کے 6اور راولپنڈی کے مزید 15علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ، جن میں لاہور کا جوہرٹاون اے بلاک، جی بلاک، مکمل واپڈا ٹاون، سبزہ زار ای، ایچ اور ایل بلاک شامل ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا گارڈن ٹاون طارق بلاک، ابوبکر بلاک، گلبرگ 3E1،فیصل ٹاون بی بلاک، ماڈل ٹاون ایچ اور جی بلاکس میں لاک ڈاون کا نفاذ ہوگا جبکہ علامہ اقبال ٹاون راوی بلاک،کریم بلاک ،موہنی روڈ بلال گنج پر بھی لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں علامہ اقبال ٹاون راوی بلاک،کریم بلاک ،موہنی روڈ بلال گنج ، سیالکوٹ میں مدنی مسجد شیرکوٹ ہیڈمرالہ،ڈھلے والی مرالہ،جوڈیشل کالونی،ناکھووال کوٹلی لوہاراں اورگلی نمبر8 کینٹ وویوکالونی اور سٹی ہاؤسنگ سکیم بینک روڈ ڈسکہ شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں ڑھوک پراچہ،صادق آباد،افشاں کالونی،مصریال روڈ،لالہ زار تلسہ روڈ ،گلریز کالونی سکیم۔نمبر5 اورسی بی1231 نزد قصر ابو طالب عزیز آباد ، گلی نمبر27 علامہ اقبال کالونی،گلی نمبر 2سے7ڈھوک چودریاں،گلی نمبر24،36،39محلہ امیرپور پر سمارٹ لاک ڈاون کانفاذ ہوگا جبکہ بحریہ ٹاون فیز8،سیٹلائٹ ٹاون اے بلاک،خیابان سرسید2،4،لہتراراور لالہ رخ کے علاقے شامل ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے، علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل اسٹور ، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے اور ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

    ترجمان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے، متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔

  • اے آر وائی کی خبر پر ایکشن : غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سیل

    اے آر وائی کی خبر پر ایکشن : غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سیل

    سیالکوٹ : اے آر وائی نیوز کی خبر پر غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سیل کردی گئی، الرحمان گارڈن کےنام پر فائلیں فروخت کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے اے آر وائی نیوز پر نشر کی جانے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے غیرقانونی ہاؤسنگ کالونی کے خلاف کارروائی کی۔

    بغیر این او سی ہاؤسنگ کالونی کی تشہیر اور رقبے کی فروخت پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف نے مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو سربمہر کردیا۔

    اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ کالونی الرحمان گارڈن کے نام پرفائلیں فروخت کی گئیں، نقشے کے لئے ہیون کالونی کے نام پردرخواست دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر زمین کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

    سونیا صدف نے بتایا کہ بغیراین او سی کے تشہیر  پر کارروائی کی گئی ہے، یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز نے غیرقانونی ہاؤسنگ کالونی سے متعلق خبر نشر کی تھی،  الرحمان گارڈن کے نام سے بغیراین اوسی75فیصد اراضی کی فروخت کی گئی۔