Tag: sialkot

  • آج میرا احتساب ہورہا ہے تو کل کسی اورکا بھی ہوگا، نوازشریف

    آج میرا احتساب ہورہا ہے تو کل کسی اورکا بھی ہوگا، نوازشریف

    سیالکوٹ: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج میرا احتساب ہورہا ہے تو کل کسی اور کا بھی ہوگا، ہم سازشوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، دھرنوں اور ٹانگیں کھینچنے والی سازشیں نہ ہوتیں تو آج ملک میں زیادہ ترقی ہوتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ4سال تک ہماری ٹانگیں کھینچی گئیں اس کے باوجود ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے۔

    مخالفین چور دروازہ اختیار کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام انہیں چوردروازے سے آنے نہیں دینگے، مخالفین کو اسی بات کا غصہ ہے کہ پاکستان اندھیروں سےنکل رہا ہے، اگر یہ لوگ غداری نہ کرتے تو آج پاکستان اور زیادہ ترقی کرچکا ہوتا۔

    وزیر اعظم نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے آپ کی حرکتوں کے باعث پاکستان پیچھے رہ گیا،1999ء کے بعد خلل نہ پڑتا تو آج دنیا کے صف اول کے ممالک میں پاکستان کا شمار ہوتا، مخالفین سوچتے ہیں کہ ہم ووٹوں سے تو جیت نہیں سکتے، تمہیں عوام نے ووٹ ہی نہیں دیا توکس بات کے وزیراعظم؟

    انہوں نے اپنے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے ا ن کے لئے شعر کا ایک مصرعہ بھی پڑھا کہ ۔

    کعبے کس منہ جاؤ گے غالب شرم تم کومگر نہیں آتی

    ہمارےحوصلے کو داد دو کیونکہ ہم تمہیں تمہاری باتوں کا جواب نہیں دیتے، ہمارا جواب پوری قوم تم کو2018 کے انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے دےگی۔

    انہوں نے کہا کہ56 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ دو سالوں سے پاکستان میں ہو رہی ہے اور اس کی تاریخ میں نظیرنہیں ملتی، ہم دن رات کام کرکے پاکستان صف اول کے ممالک میں جلد شامل کروائیں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہماری تین نسلوں کا احتساب ہورہا ہے ،آج میرا احتساب ہورہا ہے تو کل کسی اور کا بھی ہوگا، نواشریف کا احتساب کرو لیکن بتاؤ کس چیز کااحتساب کررہے ہو؟ مجھے احتساب کی فکرنہیں لیکن بتاؤ تو سہی آخر مجھ پر مقدمہ کون سا ہے؟

    ان کا کہنا تھا کہ بھٹو دور میں ہماری فیکڑیاں قومیائی گئیں، لوٹ کر ہم سے ہی منی ٹریل کا پوچھتے تھے، منی ٹریل کا تم بتاؤ، پیسہ لوٹ کر کہاں لے گئے تھے، بات بات پر ہم سے پوچھتے ہیں، تم یہ تو بتاؤ کہ ہم نے کس کا کیا لوٹا ہے؟ بتاؤ کیا ہم نے موٹر وے بنانے میں کمیشن کھایا۔

    انہوں نے بتایا کہ قوم کا درد دل میں نہ ہوتا تو بل کلنٹن سے5ارب ڈالر لے کر ایٹمی دھماکے نہ کرتا، میرے دل میں پاکستانی عوام کیلئےدرد ہے، کسی کو ہماری حب الوطنی پر شک نہیں ہونا چاہئیے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک مولوی صاحب باہر سے آکر روزانہ الزامات لگانے والے کو جھپی ڈالتے ہیں اور کنٹینر پر چڑھ جاتے ہیں۔

    ان سے کہتا ہوں کہ پاکستان کی ترقی کو نہ روکیں، ملک کی ترقی روکنا غداری ہے، ہمارے خلاف دھرنوں اور ٹانگیں کھینچنے والی سازشیں نہ ہوتیں تو آج ملک میں زیادہ ترقی ہوتی۔

  • خواجہ آصف کی آمد، اسٹیڈیم میں‌ گو نواز گو کے نعرے

    خواجہ آصف کی آمد، اسٹیڈیم میں‌ گو نواز گو کے نعرے

    سیالکوٹ : وفاقی وزیر خواجہ آصف کی موجودگی میں بھی کرکٹ گراؤنڈ میں گو نواز گو کے نعرے لگ گئے، وزیر دفاع سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم سے میچ ختم ہو نے سے پہلے ہی چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اوروفاقی وزیر کی موجودگی میں وزیراعظم مخالف نعرے لگ گئے، سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم میں نائٹ کرکٹ میچ کے دوران تماشائیوں نے خواجہ آصف کو دیکھا توآسمان سر پراٹھا لیا۔

    حاضرین نے انہیں دیکھ کر گو نواز گو کے نعرے لگائے، ویڈیو بنانے والے سیالکوٹی تماشائی نے لائیو کمنٹری بھی کی اور کمنٹری کے دوران حکومت پر مزاحیہ انداز میں تنقید بھی کی۔

    صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے خواجہ آصف میچ ختم ہونے سے پہلے ہی اسٹیڈیم سے اٹھ کر چلے گئے۔


    مزید پڑھیں : اسلام آباد : لیگی وزراء کی موجودگی، فٹبالاسٹیڈیم میں گو نواز گو کے نعرے


    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی موجودگی میں اسلام آباد کا فٹبال گراؤنڈ بھی گو نوازگو کے نعروں سےگونجا تھا۔

    علاوہ ازیں لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دیکھ کر گو نواز گو کےنعرے لگانے والے ایک ایتھلیٹس کو پولیس نے اپنا مہمان بنا کر ڈرائنگ روم کی سیر بھی کروائی تھی۔

  • سیالکوٹ :ٹریکٹر اور کار میں تصادم ‘2افراد جاں بحق

    سیالکوٹ :ٹریکٹر اور کار میں تصادم ‘2افراد جاں بحق

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کےشہر سیالکوٹ میں ٹریکٹر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں ڈسکہ روڈ تیزرفتار کار اورٹریکٹر میں تصادم کے باعث2افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق امدادی ٹیموں کےاہلکاروں نے زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق حادثے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا گیاہے۔


    لوئردیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے4افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ دو روز قبل خیبرپختونخوا کےضلع لوئردیر میں مسافرپک اپ گہری کھائی میں گرگئی جس کےنتیجےمیں دوبچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 14افراد شدید زخمی ہوگئےتھے۔

    پولیس کےمطابق حادثہ کی شکار مسافر پک اپ اسبنڑ سے گل آباد جارہی تھی کہ راستہ میں تیز رفتاری کے دوران موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔


    آزاد کشمیر:مسافربس کھائی میں گرنے سے8افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ روز آزادکشمیر کے ضلع حویلی میں مسافروین کھائی میں گرنے سے7خواتین سمیت 8افراد جان کی بازی ہارگئےتھےجبکہ 4خواتین شدید زخمی ہوگئی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی سمیت لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی سمیت لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے  چوہدری اخلاق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ جلسے سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مقامی رہنماء عمر ڈار کی فیکٹری پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چودھری اخلاق، شیخ عتیق اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پرچیئرمین تحریک انصاف سے سابق اولمپئن اور ہاکی کے مایہ ناز پلیئر آصف باجوہ نے بھی ملاقات کی ۔

    ملاقات کے بعد تمام افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جس کے بعد عمران خان سیالکوٹ سے شامل ہونے والے احباب کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔

    یاد رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی قد آور سیاسی شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشہ ماہ غلام مصطفیٰ کھر، سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی سمیت دیگر شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

  • نوازشریف کے ہوتے ہوئے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، عمران خان

    نوازشریف کے ہوتے ہوئے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، عمران خان

    سیالکوٹ : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر کرپشن کیخلاف ایکشن لیں گے گے تو خود پکڑے جائیں گے ،ان کے رہتے کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔

    نواز شریف نے کہا تھا کہ ہم کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالیں گے تو ترقی نہیں ہوگی، عمران خان نے کہا کہ سنگا پور کے لیڈر نے کرپشن ختم کرکے عدل وانصاف دیا،اداروں کومضبوط کیا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیالکوٹ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ والوں کا جلسہ میں شرکت اور شانداراستقبال پرشکریہ ادا کرتاہوں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جوملک کرپشن کوختم کرتےہیں وہ خوشحال ہوتےہیں جبکہ ہماراوزیراعظم کہتا ہے کہ کرپشن کرنے والوں پرہاتھ ڈالیں گےتو ملک میں ترقی نہیں ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ سنگاپورکو ایک لیڈرملا اور آج وہ پاکستان سے بہت آگے ہے، سنگاپور کے لیڈر نے عدل وانصاف دیا، اداروں کو مضبوط کیا، سنگاپور کے لیڈرنے کرپشن پرہاتھ ڈالا اور وہاں ترقی ہوئی۔

    جو ملک اداروں کو مضبوط کرتے ہیں وہاں ترقی ہوتی ہے۔ عرب کے پاس عدل وانصاف تھا اسی لیے دنیا پر حکمرانی کرتے رہے، دوسری قوموں نے مسلمانوں کےانصاف کےنظام کواپنایا، مدینہ میں ایک وقت آیاجب زکواۃ کےلیےکوئی شخص نہیں ملتاتھا، پاکستان مثالی اسلامی فلاحی ریاست بننےکیلئےبنایا گیا تھا۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانو ں کا ایک چھوٹا سا ٹولہ منی لانڈرنگ کرکے عوام کو غریب کررہاہے، کرپشن صرف نواز شریف کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں ہوتی ہے، فیکٹریاں اور فلیٹس بنتے ہیں لیکن غریب اور غریب ہوجاتا ہے۔

    حکمران جن لوگوں سے قرضے لےرہے ہیں وہ ہم پر اپنا حکم بھی مسلط کررہے ہیں، قرضےحکمران وصول کرتےہیں اور اس کا سود عوام دے رہے ہوتےہیں.

    آئی ایم ایف نےاسحاق ڈارکو کہاہے40ارب کے مزید ٹیکس لگائیں، قرضہ دینے والے ایران سے گیس لینے کی اجازت نہیں دیتےتھے، قوم فیصلہ کرے کہ کیا ہم نےایسے ہی قرضے لیتےرہنا ہے؟ کیا ہم نےایسے ہی مسلسل مقروض ہوتے رہنا ہے؟

  • مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے اور خواجہ آصف کے قریبی ساتھی پی ٹی آئی میں شامل

    مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے اور خواجہ آصف کے قریبی ساتھی پی ٹی آئی میں شامل

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرادی، سیالکوٹ میں خواجہ آصف کا قریبی ساتھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری اخلاق نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، ملاقات کے دوران جہانگیر ترین، عثمان ڈار اور عمر ڈار بھی شریک تھے۔

    اس موقع پر چوہدری اخلاق کا کہنا تھا کہ وہ غیر مشروط طور پر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور وہ پارٹی کی مضبو طی کے لئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے ۔

    خیال رہے کہ چوہدری اخلاق پچیس سال سے مسلم لیگ نواز کا حصہ تھے اور سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے قریبی ساتھی تصور کئے جاتے ہیں، چوہدری اخلاق 2008 کے الیکشن میں سیالکوٹ پی پی 122 سے مسلم، لیگ ن کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔


    مزید پڑھین : لیگی رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو پی پی میں شامل


    اس سے قبل گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے اسماعیل راہو سندھ اسمبلی سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے اور وہ آج بدین کے جلسے میں باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

    مسلم لیگ نواز کی مرکزی قیادت نے نواز لیگ سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی کوششوں کے بعد عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ صدر ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ بابو سرفراز جتوئی ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا نیا صدر مقرر کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما امداد چانڈیو اور  سینئیر رہنما عبدالحکیم بلوچ بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں، امداد چانڈیو کا مسلم لیگ ن سندھ کے انتہائی سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتا تھا۔

  • تمام ججز نے نواز شریف کو کرپٹ اور جھوٹا قراردیا ہے، پرویز الٰہی

    تمام ججز نے نواز شریف کو کرپٹ اور جھوٹا قراردیا ہے، پرویز الٰہی

    سیالکوٹ : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف عرصہ دراز سے چوری کر رہے تھے اب پکڑے گئے، سپریم کورٹ کے تمام ججز نے نواز شریف کو کرپٹ اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ عدالت نے پاناما کیس کے فیصلے میں نواز شریف کی چوری کی تصدیق کرنے کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے۔

    وزیر اعظم کے خلاف فیصلے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ ایک جج نے تو پانامہ کیس میں یہ لکھا کہ نواز شریف گاڈ فادر ہے اور کرپٹ مافیا کا سردار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بد دعائیں لگیں اورنواز شریف پکڑا گیا، پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف استعفی دینے کی بجائے آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں، کرپٹ وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان سے تعلقات نہیں بڑھائے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مکینیکل تندور، آشیانہ اسکیم اور دانش اسکول کے اربوں روپے کھا گئے۔

    شہباز شریف کے دور میں دس ہزار سرکاری اسکول بند اور دس ہزار اسکول ٹھیکے پر دے دیئے گئے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بتائیں چنیوٹ سے نکلنے والا اربوں روپے کا سونا کہاں گیا۔

  • تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر 80دنبےہلاک

    تیزرفتارڈمپرکی زد میں آکر 80دنبےہلاک

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کےشہرسیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپر کی زد میں آکر 80دنبے ہلاک جبکہ 100سےزائدزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں تیزرفتار ڈمپردنبوں پرچڑھ دوڑا جس کےنتیجے میں 80دنبے ہلاک اور 100سےزائد زخمی ہوگئے۔حادثے کےباعث ٹریفک جام ہوگیا جس کوکلیئر کروانے کےلیےپولیس نے کرین منگوالی ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق ڈمپرریس کےدوران بے قابو ہوا اور اس نے 80دنبوں کوکچل دیا۔پولیس نے ڈرائیور کوگرفتار کرلیاہے۔


    ڈمپر اور کار میں تصادم، 5افرادجاں بحق، 6زخمی


    یاد رہےکہ دوروز قبل کراچی میں آئی سی آئی پل پرتیز رفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور6 زخمی ہو گئےتھے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اندھیرے اور ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


    جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں صوبہ سندھ کے شہردادو میں بھان سعید آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔


    بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےصوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • سیالکوٹ سے داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار

    سیالکوٹ سے داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار

    سیالکوٹ : سی ٹی ڈی پنجاب نے سیالکوٹ سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، پرائم کارڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق داعش سے ہے اور ان کے نام گلفام خان اور عثمان انصر ہیں اور وہ سیکیورٹی افسران کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد سیکیورٹی افسران کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔


    مزید پڑھیں : پنجاب سے داعش کے 9دہشتگرد گرفتار


    واضح رہے کہ  پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں داعش کے چھ دہشتگردوں کو گرفتار  کیا تھا جبکہ گوجرانوالہ سے داعش کے تین اراکین گرفتار کئے گئے تھے، ملزمان کے قبضے سے ہتھیار، دھماکاخیز مواد، لیپ ٹاپ اور سی ڈیز برآمد کی گئیں، جن میں داعش کا تشہیری مواد موجود تھی۔

  • خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد کرنے والا شخص گرفتار

    خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد کرنے والا شخص گرفتار

    سیالکوٹ: خواجہ سرا پر بھتے کے لیے بہیمانہ تشدد کرنے والے پانچ مبینہ ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہواجس میں ایک شخص مبینہ طور پر بھتے کے لیے خواجہ سرا پر بہیمانہ تشدد کررہا تھا، کلپ کے وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور ویڈیو میں موجود شخص کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    اس بھتہ خور گروہ کے ظلم کا شکار ہونے والے لاچار اور بیکس خواجہ سراؤں نے پولیس کی موجودگی میں انہیں تھپڑ مارے اور بددعائیں دیں۔

    بھتہ خور گینگ کے گرفتار افراد میں اعجاز اور ججی بٹ شامل ہیں۔

    متاثرین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خوری کے اس گھناؤنے کاروبار اور خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے کے معاملے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزادی جائے۔