Tag: sialkot

  • سیالکوٹ:2اشتہاری ڈاکو ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے ہلاک

    سیالکوٹ:2اشتہاری ڈاکو ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے ہلاک

    سیالکوٹ : دو خطرناک اشتہاری ڈاکو بجلی کا ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے اپنے انجام کو پہنچ گئے، دونوں ڈاکوئوں پر متعدد تھانوں میں جرائم کی مختلف وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ مراد پور کے نواحی گاؤں میں چھپ کر رات بسر کرنے والے دو خطرناک اشتہاری ڈاکو اصغر حسین عرف ککری اور عمران عرف ہرنی مکان کی چھت سے گزرنے والی گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے۔

    اطلاعات کے مطابق ڈاکو موقع پر ہی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے بعدازاں پولیس نے ان کی لاشیں اسپتال منتقل کیں، ڈاکوئوں کو کرنٹ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

    متعلقہ تھانے کی پولیس کے مطابق دونوں ڈکیتی راہزنی اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،عدالت انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ دونوں ڈاکوئوں پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن میں سے  اصغر حسین عرف ککری پر دس سے زائد جبکہ عمران عرف ہرنی پر اکتیس مقدمات درج ہیں۔

  • جیش محمد سیالکوٹ کے مدرسے پر چھاپہ، جہادی لٹریچر برآمد

    جیش محمد سیالکوٹ کے مدرسے پر چھاپہ، جہادی لٹریچر برآمد

    سیالکوٹ : جیش محمد کے مدرسے پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد جہادی لٹریچر اور کتابیں بر آمد کرلی گئیں.

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقےمنڈیکی گورایا میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے مدرسے پر سرچ آپریشن کر جہادی لٹریچر اور کتابیں بر آمد کر لی گئیں.

    قانون نا فذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے وہاں موجود 20سے 25مشتبہ افراد کو ایک ہال میں جمع کردیا، اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے.

  • پنجاب سے داعش کے 9دہشتگرد گرفتار

    پنجاب سے داعش کے 9دہشتگرد گرفتار

    سیالکوٹ : پنجاب میں داعش کے نو دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا، وزیرداخلہ چوہدری نثارنے زوردے کرکئی بارکہا کہ ملک میں داعش کا وجود نہیں۔

    پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں داعش کے چھ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ گوجرانوالہ سے داعش کے تین اراکین گرفتار کئے گئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے ہتھیار، دھماکاخیز مواد، لیپ ٹاپ اور سی ڈیز برآمد کی گئیں، جن میں داعش کا تشہیری مواد موجود ہے۔

    تحقیقاتی افسران کا کہنا ہے کہ ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف بروقت حکمت عملی تیار نہ کی گئی تو کہیں معاملہ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔

  • سیالکوٹ:لیگی رکن اسمبلی کے بیٹے کی ڈی پی اوآفس کے باہر فائرنگ

    سیالکوٹ:لیگی رکن اسمبلی کے بیٹے کی ڈی پی اوآفس کے باہر فائرنگ

    سیالکوٹ : لیگی ایم این اے کے وکیل بیٹے نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے دفترکے باہر فائرنگ کردی، پولیس نے شراب کے نشے میں دھت ملزم کو پکڑ کرمقدمہ درج کرلیا ہے.

    سیالکوٹ میں رانا رحیم ایڈووکیٹ نے شراب کے نشے میں دھت ڈی پی او آفس کے باہر گولیاں برسا دیں ،کوئی گولی کھڑکی پر لگی تو کوئی ہوا میں گم ہوگئی لیکن جلد ہی پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔

    ن لیگی ایم این اے رانا شمیم کے بیٹے اور ایم پی اے رانا عبدالستار کے بھائی ہونے کے ناطے پولیس ملزم سے نہایت شفقت سے پیش آئی، پولیس نے ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ کامقدمہ درج کرلیا ہے.

  • حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا، نواز شریف

    حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا، نواز شریف

    سیالکوٹ: وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ، اگلے دو سال میں ملک میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں، مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی۔

    انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ کسانوں سے محبت کے دعویدار انہیں نیک کام سے کیوں روکتے ہیں، لوگ کنٹینر پر کھڑے ہوکر اپنی ریٹنگ بڑھاتے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی ریٹنگ بڑھنے نہیں دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کراچی میں امن و امان اور شہر کی روشنیاں بحال ہوئیں، گزشتہ 15 سال سے کسی نے بھی بجلی کی پیداوار کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے، ہماری حکومت بجلی کے بحران کا مسئلہ انشاءاللہ ہمیشی کیلئے ختم کردے گی۔

    نواز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دے رہے ہیں، اپنے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے لودھراں کے دورے پر اعتراض کرنے والوں کو اپنی شکست کا اندازہ ہے، اس لئے وہ ترقی کی راہوں مین روڑے اٹکا رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ میں چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

    سیالکوٹ میں چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

    سیالکوٹ: شہر کے نواحی علاقے ملکے کلاں میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اوربیٹی ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    امدادی کاروائی کے دوران ایک محلے دار بھی ملبے سے لاشیں نکالتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال پہنچ گیا۔

    امدادی کاروائیں میں مصروف ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گھر کی ایک چھت کو مرمت کرنے کیلئے اس کی مٹی جب دوسری چھت پرڈالی گئی تو وزن زیادہ ہونے کے باعث چھت گرگئی جس سے ماں کوثر بتول اور ڈیڑھ سالہ بیٹی گڑیا موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ صائمہ بتول شدید زخمی ہوگئی۔

    گورنمنٹ علامہ اقبال اسپتال میں حادثے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی  بلااشتعال فائرنگ

    ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ: بھارت باز نہ آیا شکرگڑھ کے قریب ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی دوسرے روز بھی بلااشتعال فائرنگ پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔

    بھارتی جنگی جنون کم ہونے میں نہیں آرہا ہے، شکر گڑھ کے قریب ورکنگ باونڈری کے قریب بھورے چک گاؤں پر بھارتی فورسز کی جانب سے مستقل دوسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

    پنجاب رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا بھارت کی فورسز کی فائرنگ سے سرحدی دیہاتوں کے مکینوں میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے، گزشتہ روز بھی بھارتی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا تھا۔

  • بھارتی فورسزکی ورکنگ باونڈری پر فائرنگ، پاک رینجرز کا منہ توڑ جواب

    بھارتی فورسزکی ورکنگ باونڈری پر فائرنگ، پاک رینجرز کا منہ توڑ جواب

    سیالکوٹ : بھارت باز نہ آیا شکرگڑھ کے قریب ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، چناب رینجرز نے بھارتی فوج کو اس کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کم ہونے میں نہیں آرہا ہے۔ شکر گڑھ کے قریب ورکنگ باونڈری بھوپال پور چیک پوسٹ پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

    چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے ۔

    اس سے قبل باونڈری لائن پر واقع دیہاتوں میں بھارتی جارحیت کے باعث کئی افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں ۔

  • سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک سپاہی شہید

    سیالکوٹ: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک سپاہی شہید

    سیالکوٹ:لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ میں ایک پاکستانی فوجی زخمی ہوگیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی تصدیق کی گئی ہے۔

    یہ افسوسناک واقع لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع بٹل سیکٹر میں پیش آیا ہے، شہید ہونے والے سپاہی کی عمر 20 سال اور تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جارہاہے۔

    واضح رہے کہ محض چاردن قبل ہی پاکستان اوربھارت کی سرحدی سیکیورٹی فورسزکے درمیان سرحدوں پرجاری کشیدگی میں کمی پر آمادگی ظاہر کی گئی تھی جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔

    یاد رہے کہ انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرز کی گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں طے کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔

    اس موقع پر بھارتی وزارتِ داخلہ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے سربراہان نے فائربندی پراتفاق کیا تھا۔

  • سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ : بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی سورماؤں نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے سیالکوٹ بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

      تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،  بھارتی فائرنگ پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور جس سے بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے، جس میں بتدریج تیزی آرہی ہے۔

    جبکہ اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔