Tag: sialkot

  • سیکیورٹی فورسزکی مختلف شہروں میں اہم کاروائیاں، گولہ بارود برآمد

    سیکیورٹی فورسزکی مختلف شہروں میں اہم کاروائیاں، گولہ بارود برآمد

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز لاہور اور ژوب میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے بڑے منصوبوں کو ناکامی سے ہمکنار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے سکندر عباس نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جارہاہے، دہشت گرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کا نقشہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    گرفتار شدہ دہشت گرد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسزکی ژوب میں انٹیلی جنس اطلاع پرکارروائی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے خودکش جیکٹ سمیت بھاری مقدارمیں گولہ بارودبرآمد کیا گیا

    دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر ژوب میں کاروائی کی جہاں سے خوکش جیکٹوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

    دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے رحمان کول میں خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے دیسی ساختہ بم بنانے کی فیکٹری دریافت کی ہے۔ یہاں سے بھی بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

  • بھارتی فورسز بلااشتعال فائرنگ، 12سالہ بچے سمیت 2شہری شہید

    بھارتی فورسز بلااشتعال فائرنگ، 12سالہ بچے سمیت 2شہری شہید

    سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی سیالکوٹ کی سرحد پر بلااشتعال فائرنگ سے بارہ سالہ بچے سمیت دو شہری شہید ہوگئے جبکہ پندرہ شہری زخمی بھی ہوئے۔

    بھارتی فورسز کا جنگی جنون جاری ہے، سیالکوٹ کےعلاقے میں عالمی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بی ایس ایف نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئےایک بار پھر بجوات سیکٹر پر واقع آبادی کو نشانہ بنایا،  فائرنگ کی زد میں آکر کچھی ماند گاؤں میں بائیس سالہ عدنان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    سُکھیائل گاؤں میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ شہید ہوا جبکہ دس شہری زخمی ہوئے۔

      چناب رینجرز نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کروائیں، مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد رواں برس بھارتی فورسز نے پینتیس سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس میں متعدد پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

    سیالکوٹ: پاکستان اوربھارت کیلئےاقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے ورکنگ بائونڈری پرواقع متاثرہ دیہات کادورہ کیا۔

    اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سیالکوٹ کے قریب متاثرہ علاقوں صالح پور،ملانے چپراڑ سیکٹرکادورہ کیا۔

     اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اورشیلنگ سے زخمی ہونیوالےافراد سے ملاقات کی۔

    گروپ نے بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری پرآبادسول آبادی پرڈھائے جانیوالے مظالم سے متعلق شہادتیں بھی قلمبند کیں۔

    فوجی مبصرین جلد بھارتی جارحیت سے متعلق رپورٹ تیار کر کے جلد اقوام متحدہ کے حوالے کردیں گے۔

  • دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا

    دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا

    لاہور: دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا، سکھر میں محمکہ آبپاشی کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    سیالکوٹ میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ ستر ہزار کیوسک سے بھی اوپر چلا گیا، جس کے بعد قریبی آبادیوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے، چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج تین لاکھ بیس ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

    بلوچستان کے شہر صحبت پور میں مانجھ وتی کینال کا بند ٹوٹنے سے ڈھائی سو ایکڑ پرکھڑی دھان کی فصل زیرِ آب آگئی۔ دریائےکابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ نواسی ہزار تین سوکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، سکھر، گڈو بیراج میں بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا، انتظامیہ نے محکمہ آبپاشی کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں۔

  • ڈسکہ واقع پر سیاسی رہنماوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا

    ڈسکہ واقع پر سیاسی رہنماوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا

    ڈسکہ: پولیس کے ہاتھوں دووکلاء کی ہلاکت پر سیاسی قائدین نے غم و غصے کا اظہار کیا،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے واقع پر اظہار مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب پر شدید تنقید کی،ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام شریف گلوؤں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

     ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کا قتل ناقابل قبول ہے، قانون پسندشہریوں پر گولیاں چلانے کے بجائے ان کی جان ومال کی حفاظت کی جائے۔

    چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نے ڈسکہ میں وکلاء کے قتل پر اظہار مذمت کیا۔

    پنجاب اسمبلی میں بھی سیالکوٹ واقعہ پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، سیکرٹری انفارمیشن فنکنشل لیگ پنجاب بلال گورایہ نے کہا کے ڈسکہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور انکے ساتھی کے قتل پر وزیراعلی پنجاب کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

    ‎ ترجمان پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پولیس کو شہریوں کو مارنے کا لائسنس دے رکھا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی ڈسکہ میں وکلا کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

  • پولیس کی مبینہ فائرنگ: صدرڈسکہ بار، وکیل جاں بحق، چارزخمی

    پولیس کی مبینہ فائرنگ: صدرڈسکہ بار، وکیل جاں بحق، چارزخمی

    ڈسکہ: وکلاء برادری کے احتجاج پرپولیس کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں صدرڈسکہ بارجاں بحق جبکہ متعدد وکیل زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں وکلاء ٹاون میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) کے خلاف مقدمہ درج نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں صدر ڈسکہ بار رانا خالد اور ان کے ہمراہ ایک وکیل عرفان چوہان موقع پرہی گولیاں لگنے کے سبب جاں بحق ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے میں مزید چار وکیل گولیاں لگنے کے سبب زخمی ہوئے۔ مقتولین کی میتیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران پولیس اور احتجاج کرنے کے والے وکلاء کے درمیان تصادم کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

     وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    پولیس کی جانب سےایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک اور وکیل محمد سمیع  زخمی ہوگئے۔

  • بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ: ہرپال سیکٹراور نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فائرنگ کا واقعہ ہرپال سیکٹر میں پیش آیا جس کے بعد چناب رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کاسلسلہ شام سےجاری ہے، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • سیالکوٹ: بارش سے مکان کی چھت گرگئی،ایک شخص ہلاک،16زخمی

    سیالکوٹ: بارش سے مکان کی چھت گرگئی،ایک شخص ہلاک،16زخمی

    سیالکوٹ : بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے سولہ افراد زخمی اور ایک دم توڑگیا۔

    سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی آرائیاں میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، مختلف شہروں سے سیالکوٹ میں رہنے والے مزدوروں کے مکان کی چھت تیز بارش کی وجہ سے گرگئی، جس میں متعدد افراد زخمی اور ایک شخص دم توڑ گیا۔

    ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب مکان میں موجود تمام مزدور سو رہےتھے کہ تیز بارش کی وجہ سے اچانک مکان کی چھت گر گئی۔

    اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے میں دبے لوگوں کو نکالا، جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی، حارث سہیل

    بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی، حارث سہیل

    ویلنگٹن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا میچ اہم ہے،جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہر میچ اہم ہے، کوئی ٹیم آسان نہیں ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

     ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، ویسٹ انڈیز اچھی ٹیم ہے ویسٹ انڈیز سے پاکستان کا مقابلہ سخت ہوگا۔

     حارث سہیل کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیم کی جیت سے بڑ کر ان کے لئے کچھ نہیں ہے۔

  • حساس اداروں کی کارروائی: داعش سے تعلق کے الزام میں دو افراد گرفتار

    حساس اداروں کی کارروائی: داعش سے تعلق کے الزام میں دو افراد گرفتار

    اسلام آباد: حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    حراست میں لے گئے دونوں افراد کو پہلے سے گرفتار ایک ملزم کی نشاندہی پرحراست میں لیا گیا ہے۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ پہلے سے گرفتار افراد ایف بی آر کا ملازم ہے جس سے ایک لیپ ٹاپ اور کچھ داعش کے حوالے سے دستاویزات برآمد ہوئے تھے۔

    جبکہ لاہور پولیس نے کئی روزقبل گرفتار کئے گئے غیر ملکی دہشتگرد کی گرفتاری ظاہر کر دی تھی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق یوسف سلفی کا دعویٰ ہے کہ وہ داعش کا مقامی کمانڈر ہے، یوسف سلفی کو طالبان کا نام استعمال کرکےاسکول میں دھماکہ کرنا تھا۔