Tag: siasi bohran

  • مسائل خودحل کرلیں توکوئی اورنہیں آئےگا، سراج الحق

    مسائل خودحل کرلیں توکوئی اورنہیں آئےگا، سراج الحق

    اسلام آباد :جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم اس وقت دھرنوں اور محاصرے کی زد میں ہے، تمام معاملات بند گلی میں جاچکے ہیں،آئین کا خاتمہ ہوا تو پھر سب کو اکٹھا کرنا ناممکن ہوجائے گا۔

    اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندگان کا اجلاس ہوا جو تین گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ان کا سابق صدر زرداری اور شاہ محمود قریشی سے رابطہ ہوا ہے، اگر موجود ہ حالات برقراررہے تو سیاست اور آئین کا خاتمہ ہوجائے گا، ہم بحران کے حل کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج رات نو بجے وہ عمران خان اور طاہر القادری سے ملاقات کریں گے، فریقین کو چاہیے کہ پارٹی مفادات ایک طرف رکھتے ہوئے قومی مفادات کو پیش نظررکھیں ۔

    اس موقع پر سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں، پارلیمنٹ میں بیٹھے افراد تمام افراد درد دل رکھتے ہیں،حکومت کی جانب سے وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ نے اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی بریفنگ دے دی ہے، عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر فریقین میں ڈیڈلاک ختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    رحمان ملک نے کہا کہ آج رات عمران خان اور طاہر القادری سے ہونے والی ملاقات سے قوم کو زیادہ امید نہیں لگانی چاہیے، چینی صدر کا پاکستان نہ آنا ایک دھچکا ہوگا،حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کے پانچ مطالبات پورے ہوچکے ہیں۔

  • میاں نوازشریف کے طرزسیاست سے مطمئن نہیں،سراج الحق

    میاں نوازشریف کے طرزسیاست سے مطمئن نہیں،سراج الحق

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم میاں نوازشریف کے طرزسیاست سے مطمئن نہیں ،ہم ہر طرح کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں چاہے وہ ریاست کی طرف سےہو یا کسی اور کی طرف سے،جن معاشروں میں تشدد کی روایت قائم ہوجائے تو وہ ملک قائم نہیں رہتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میں آل پارٹیزکانفرنس کے بعد صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک آئین سے محروم ہوا تو وفاق خطرے میں پڑ جائے گا، آئین اورجمہوریت کی بنیاد پرعوام کے فیصلے کا احترام لازم ہے۔

    قومی قیادت تماشا کرنے کی بجائے حقیقی قیادت کرے،ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی متفق تھیں کہ دھاندلی کا سد باب ہونا چاہیئے،ملکی معیشت تباہی کی جانب جا رہی ہے اور ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہا ہے، لہٰذا آپس میں سر ٹکرانے کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عدالت کی جانب سے موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئےکی گئی پیشکش خوش آئند ہے،ہم اس کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہیں، کیو نکہ مہذب معاشرے میں ثالث کا کردار عدالتیں ہی ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ موجودہ نظام میں خرابیاں موجود ہیں لیکن تمام جماعتیں مل کر ہی سیاسی بحران کو حل کر سکتی ہیں۔

  • سیاسی کشیدگی کے حل کیلئے سیاسی قائدین نےسرجوڑلئے

    سیاسی کشیدگی کے حل کیلئے سیاسی قائدین نےسرجوڑلئے

      اسلام آباد: بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال کےحل اورمؤثرحکمت بنانے کیلئے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی دعوت پرسیاسی قائدین نےسرجوڑ لئے،اسلام آباد کی کشیدہ صورتحال کا سیاسی حل نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    جمہوریت پسند قوتیں آج ایک بارپھرسرجوڑ کر بیٹھ گئیں،اہم اجلاس میں خورشید شاہ، اکرم درانی سمیع الحق،زاہد خان اوردیگر شریک تھے،جماعت اسلامی کی جانب سے میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی.۔

    کانفرنس میں سراج الحق، خورشید شاہ، اکرام درانی سمیع الحق، زاہد خان ،لیاقت بلوچ، فرید پراچہ سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہوئے ۔اجلاس میں ملکی صورتحال پرحکمت عملی طے کی گئی ۔

    سیاسی رہنماؤں نےصورتحال کی سنگینی کوسیاسی طور پرحل کرنےسےمتعلق تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کےمطابق کانفرنس میں ن لیگ،پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ: تین سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ: تین سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ

    کراچی: آزادی اور انقلاب مارچ کے پر امن آغاز کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سکون کی لہر ، اسٹاک مارکیٹ میں تین سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔آج بھی مالیاتی اداروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سےانڈیکس ٹریڈنگ کے دوران اٹھائیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس سے بھی تجاوز کر گیا ۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی منظر نامے پر جاری ہلچل کے باعث ہفتے کےآغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیرہ سو سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی تھی جو تاریخ کی بدترین مندی تھی، تاہم اس کے بعد سے حکومتی ہدایت پر مالیاتی ادارے مارکیٹ میں سرگرم ہوگئے۔

  • سیاسی بحران:معیشت کو اب تک چارسو ارب روپےکانقصان

    سیاسی بحران:معیشت کو اب تک چارسو ارب روپےکانقصان

    کراچی: ملک میں ایک ہفتےسےجاری مفلوج کردینےوالےسیاسی بحران سے صنعتی وتجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں۔سیاسی عدم استحکام  کے باعث معیشت کو اب تک چارسو ارب روپےکانقصان پہنچایاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سےجاری مفلوج کردینےوالےسیاسی بحران نےستر فیصد پاکستان میں تجارتی و صنعتی سرگرمیاں ٹھپ کرکےرکھ دیں۔

    سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کو مجموعی طور پرچار سو ارب روپےکانقصان پہنچاگیا۔۔گڈزکیرئیرٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کےمطابق کراچی کےپانچ ہزار کنٹینرز پنجاب میں پھنس گئے۔پانچ روز سےکراچی سےپنجاب کوسامان کی ترسیل بندہے۔کراچی سےیومیہ 8سوکنٹینرز پنجاب اور کے پی کےجاتے ہیں جن کا پہیہ رکارہا۔خام مال نہ پہنچنے سےصنعتیں بند اور پیداواررک گئی۔

    تاجر رہنمائوں کےمطابق صرف صنعتی پیداوار رکنےسےاربوں کا نقصان ہوا۔ریونیو اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہنےسےہونےوالااربوں روپےکانقصان اس کےعلاوہ ہے۔کراچی اور پنجاب کی گڈزکیرئیر ایسوسی ایشنز نےہزاروں کنٹینرز پکڑنےسے ہونےوالےنقصانات کا ازالہ نہ ہونےپر ملک گیرہڑتال کی دھمکی الگ دےرکھی ہے۔

    ٹرانسپورٹرزکےمطابق ہزاروں کنٹینرز میں رکھا سامان خراب ہوگیا،جان بچانےوالی ادویات کی قلت ہوگئی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دو روز میں بائیس سو پوائنٹس کی تاریخی مندی سے تین ارب ڈالرزکانقصان ہوا۔صدر ایف پی سی سی آئی ذکریا عثمان کے مطابق اس صورتحال میں برآمدی اور ٹیکس وصولی کےاہداف حاصل ہونامشکل ہے۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کےصدر عبداللہ ذکی کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال سےدنیا میں پاکستان کاامیج خراب اور معاشی دھچکہ لگاہے۔تاجر رہنماؤں نےاے آر وائی نیوز کو بتایاکہ پچاس کروڑ ڈالر کےبرآمدی آرڈرز رک گئےہیں۔