Tag: siasi jirga

  • حکومت اور پیپلزپارٹی سیاسی جرگے کے نکات پر متفق

    حکومت اور پیپلزپارٹی سیاسی جرگے کے نکات پر متفق

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( نواز ) عمران خان کی جانب سے عدا لتی کمیشن بنانے کے مطالبے پر سیاسی جرگے کے نکات پر متفق ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سینیٹر رحمٰن ملک سے ملاقات کی ۔ملاقات میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اعتراض نہ ہو تو حکومت کو سیاسی جرگے کے نکات قبول ہیں۔

    اس موقع پر رحمٰن ملک نے کہا کہ وہ جلد پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات میں سیاسی جرگہ کی سفارشات پر ان کی رائے لیں گے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے جرگہ کی سفارشات قبول کرنے پر حکومت کو سراہا اور کہا کہ اگر پی ٹی آئی ان سفارشات پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتی ہے توجلد جوڈیشنل کمیشن قائم کردیا جائے گا۔

  • الطاف حسین نے سندھ کودولخت کرنے کی بات نہیں کی،رحمان ملک

    الطاف حسین نے سندھ کودولخت کرنے کی بات نہیں کی،رحمان ملک

    کراچی: سابق وفاقی وزیرِداخلہ اورپیپلزپارٹی کے سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ جرگے کی تجاویز پرسنجیدگی سےغورکریں۔

    یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ،عمران خان اور طاہرالقادری سیاسی جرگے کی تجاویزپرغور کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کبھی سندھ کو دو لخت کرنے کی بات نہیں کی انتظامی یونٹس کی بات کرنا الطاف حسین کاحق ہے۔

    کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ رینجرزاورپولیس نےمل کرکراچی سےدہشت گردی کاخاتمہ کیا۔ امیدہےنئی ٹیم کراچی کوٹارگٹ کلرز،بھتہ مافیاسےنجات دلائےگی۔