Tag: sibbi

  • بلوچستان : کالعدم تنظیموں کے123فراریوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

    بلوچستان : کالعدم تنظیموں کے123فراریوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

    سبی : کالعدم بلوچ تنظیموں کے123فراریوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال کر امن کا پرچم تھام لیا، ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں سیاسی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سول و فوجی افسران بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں امن کی جیت ہوگئی، دشمنوں کے ہاتھوں کھیلنے والے اب قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں، پہاڑوں سے اُتر کر درجنوں فراریوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، فراریوں نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی جمع کرایا، ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا۔

    قومی دھارے میں شامل ہونے والے کالعدم بلوچ تنظمیوں کے123فراری افراد کی بحالی کے حوالے سے پرُامن بلوچستان پالیسی کے تحت محب وطن بھائیوں کی مالی امداد دینے کے سلسلے میں سبی کے جرگہ ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    اس تقریب کے مہمان خصوصی رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ میر گہرام بگٹی تھے، تقریب میں بلوچستان کی سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سول و فوجی افسران  بھی شریک تھے۔

    سبی سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ناشاد بلوچ کے مطابق تقریب سے سردار زادہ میرحیربیار ڈومکی ، بریگیڈئیر ذوالفقار باجوہ اور میر فرید رئیسانی نے بھی خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر مہماناں گرامی نے خوشحال پاکستان پرُامن بلوچستان کی پالیسی کے تحت123افراد میں امدادی رقوم تقسیم کیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری سیاسی مفاہمت کی پالیسی کے تحت اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد فراری اپنے ہتھیار صوبائی حکام کو پیش کرکے قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

  • سات فٹ اونچے اورپچیس من وزنی سبی کے بادشاہ کی کراچی آمد

    سات فٹ اونچے اورپچیس من وزنی سبی کے بادشاہ کی کراچی آمد

    کراچی : مویشی منڈی میں سبی کے بیل نے میلہ لوٹ لیا، سات فٹ اونچا اور پچیس من وزنی بیل کی قیمت مالک نے 35 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مویشی منڈی میں ملک کے مختلف حصوں سے یوں تو بہت سے جانور لائے گئے ہیں لیکن سبی کے بادشاہ کی بات ہی نرالی ہے جو سات فٹ اونچا اور پچیس من وزنی ہے۔

    اس کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ بیل دودھ دھی اورگھی پر پالا گیا ہے اور اس کی قیمت صرف35لاکھ روپے ہے، لمبے تڑنگے اور خوبصورت جانور کو جس نے دیکھا اور دیکھتا ہی رہ گیا۔

    چال میں اکڑ سے لگتا ہے کہ بادشاہ خود کو سچ مچ بادشاہ سلامت سمجھتا ہے، سات فٹ اونچے پچیس من بھاری بادشاہ کو وہی لے کرجائے گا جس کی جیب بھی بھاری ہوگی۔

    عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل کراچی کی مویشی منڈی میں ابھی اور بھی کئی بادشاہ اورملکائیں آئیں گی کیونکہ ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے۔

  • سبی کے ریپرعابد بروہی نے اپنے گانے سے دھوم مچادی

    سبی کے ریپرعابد بروہی نے اپنے گانے سے دھوم مچادی

    کراچی : سبی کے ریپرعابد بروہی نے اپنے گانے سے دھوم مچا دی، ریپر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے گرم ترین شہر سبی کے نوجوان عابد بروہی نے اپنے ریپ اسٹائل میں گانے گا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، سبی کا یہ نوجوان لکھنا پڑھنا تو نہیں جانتا لیکن گانا خوب گاتا ہے۔

    گاؤں کی گلیوں میں بلوچ اور سندھی گانوں کو انگریزی انداز میں ریپنگ کرتا عابد راتوں رات سوشل میڈیا کا ہیرو بن گیا، انوکھے انداز کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع درکار تھا۔ پاکستان کا آڈیو اسٹریمنگ گروپ اس چھپے رستم کو سامنے لے آیا۔


    Rapper Abid Brohi appears in News@9 by arynews

    سبی کے راک اسٹار نے منچلوں کو اپنا دیوانہ بنادیا۔ عابد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اے آر وائی نیوز کے ۔دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے عابد بروہی کا کہنا تھا کہ مجھے بچپن سے شوق تھا، شادیوں میں گاتا اور رقص کرتا تھا۔

    اسی دوران سبی میلے میں پرفارمنس کے دوران آڈیو اسٹریمنگ گروپ نے میرے گانے کو پسند کیا اور پھر مجھے اپنے ساتھ لاہور لے گئے، انہوں نے کہا کہ لوگ اس طرح کے گانوں کو بہت پسند کرتے ہیں یہی وجہ میری مشہوری کا باعث بنی۔

    ایک سوال کے جواب میں عابد بروہی نے بتایا کہ اس طرح کے گانے دوسری زبانوں میں ہیں لیکن سندھی میں نہیں تو میں نے سندھی زبان میں گایا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے کسی سے نہیں سیکھا بس گھر میں شوقیہ طور پر ایک تھال لے کر اس کو بجایا کرتا تھا اور اسی پر پریکٹس کرتا تھا۔

  • سکیورٹی فورسزکی کارروائی، بی ایل اے کمانڈراسلم عرف اچھوسمیت چھ ہلاک

    سکیورٹی فورسزکی کارروائی، بی ایل اے کمانڈراسلم عرف اچھوسمیت چھ ہلاک

    کوئٹہ : سبی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اسلم عرف اچھو کو ہلاک کردیا، مقابلے میں اسلم عرف اچھو کے 6سے زائد ساتھی بھی مارے گئے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سبی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا. آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سےسکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس سے 2سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈراسلم اچھو بھی شامل ہے جبکہ آپریسن کے دوران بھاری مقدارمیں دھماکہ خیزمواد اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    اسلم عرف اچھو پی ایم ڈی سی کے مزدوروں کے قتل میں بھی ملوث تھا، بلوچستان کی حکومت کےترجمان انوار الحق کاکڑ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسلم اچھو صوبے میں تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے سر کی قیمت 60لاکھ روپےمقرر تھی۔ وہ بی ایل اے میں حر بیار مری کا نائب تھا۔اس کے خلاف دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    اسلم عرف اچھو ،میرک بلوچ کےنام سےصحافیوں کوکارروائیوں سے آگاہ کرتاتھا، اسلم عرف اچھو کےسر کی قیمت 60لاکھ روپے مقرر تھی۔

    ذرائع کے مطابق اسلم عرف اچھو کاحیربیارمری سےبراہ راست رابطہ تھا، اس کوحیربیار کا جانشین بھی کہاجاتا تھا۔

     

  • سبی : چاکرروڈ پرموٹرسائیکل بم دھماکہ،4افراد جان سے گئے

    سبی : چاکرروڈ پرموٹرسائیکل بم دھماکہ،4افراد جان سے گئے

    سبی : چاکر روڈ پر زوردار بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے میں چاکر روڈ پر موٹرسائیکل بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔

    مذکورہ دھماکہ  روڈ کے کنارے ایک موچی کی دکان کے پاس  کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ  آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    زخمیوں کو سہون اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں دو کی حالت انتہائی تشویشناک تھی جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

  • بلوچستان میں بجلی کے ٹاورتباہ، 11 اضلاع کی بجلی بند

    بلوچستان میں بجلی کے ٹاورتباہ، 11 اضلاع کی بجلی بند

    کوئٹہ: سبی میں بجلی ترسیل کرنے والے ٹاوروں کو دھماکے سے اڑادیاگیا، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے گیارہ اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گڈو سبی میں ٹرانسمیشن لائن چھتر کے قریب نامعلوم افراد نے ٹاور نمبر چارسو ایک تا چارسو پندرہ کے درمیان دو ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سترہ اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

    واپڈا حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ متاثرہ ٹاورکی مرمت کا کام آج شروع کیا جائے گا تاہم جزوی طور پرکچھ پاور پلانٹس سے سبی سمیت کوئٹہ کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

    بلوچستان میں اس قسم کی کاروائیاں پہلے بھی ہوتی رہیں ہیں جن میں شرپسند عناصر گیس پائپ لائنوں اور ٹرین کی پٹریوں کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔

  • سبی : ریلوے ٹریک پردھماکا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    سبی : ریلوے ٹریک پردھماکا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    سبی: پیر و کنری اور مشکاف کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

    لیویز کے مطابق منگل کی صبح نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے ذریعے ریلوے ٹریک کو اڑایا، جس کے نتیجے میں ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

    ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے تاہم متاثرہ ٹریک پر کام جاری ہے اور ایک گھنٹے میں ٹریک کو بحال کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بھی بحال ہوجائے گی۔

  • سبی میں دھماکہ نیشنل پارٹی کے رہنما سمیت 8 افراد زخمی

    سبی میں دھماکہ نیشنل پارٹی کے رہنما سمیت 8 افراد زخمی

    سبی : موٹر سائیکل دھماکے میں نیشنل پارٹی کے ضلع صدر سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

    سبی کے ترین چوک پر بی این پی عوامی کے دفتر کے قریب بارد سے بھری موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی،جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر یارمحمد بنگلزئی ،بی این پی عوامی کے شاہد بلوچ بھی شامل ہیں۔ جبکہ دو زخمی بچوں کوبھی اسپتال پہنچایا گیاہے، ،پویس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔