Tag: Siberia

  • سابیریا میں روسی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک

    سابیریا میں روسی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک

    ماسکو : سائبیریا میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہر سائبیریا کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں آئیگارکا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10:20 پر روس کا مسافر بردار ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث گر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    روس کی ایمرجنسی منسٹری کا کہنا تھا کہ متاثرہ ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 افراد سمیت 18 افراد سوار  تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد سائبیریا میں واقع تیل کی کمپنی میں کام کرتے تھے۔

    روس کی ایمرجنسی منسٹری کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرواز کرتے ہی حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کا پیٹرول ٹینک بھی بھرا ہوا تھا جس کے باعث ہیلی کاپٹر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

    روسی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ایک کارگو ہیلی کاپٹر پرواز کررہا تھا جس میں رکھا ہوا سامان ہیلی کاپٹر سے باہر نکلا ہوا تھا جس کے باعث حادثے سے چند لمحے قبل متاثرہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کا پَر سامان سے ٹکرایا تھا۔

    روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ پَر ٹکرانے کے باوجود بھی کارگو ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا تاہم احتیات کے طور پر عملے نے فضا سے ہی اضافی سامان زمین پر گرا دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    تفتیش کاروں کا مؤقف ہے کہ پائلٹ کی غفلت اور ٹیکنیکل خرابی حادثے کا باعث بنی، تفتیشی ٹیم نے ایم آئی 8 کا بلیک باکس برآمد کرلیا ہے تاہم اس کی آتشزدگی کے باعث بلیک باکس کی حالت مناسب نہیں ہے۔

    روس کی ایمرجنسی منسٹری کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ہنگامی خدمات انجام دینے والے 80 افراد اور 4 ایئرکرافٹ پہنچ گئے تھے، تاکہ ہلاک شدگان کی باقیات اور نعشیں جمع کی جاسکیں۔

  • سائبیریا: روسی فوجی بیرک کی چھت گرنے سے 23فوجی ہلاک

    سائبیریا: روسی فوجی بیرک کی چھت گرنے سے 23فوجی ہلاک

    سائبیریا: ایک روسی فوجی بیرک کی چھت گرنے سے تیئس فوجی ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے ہیں۔

    چھت کے ملبے تلے دب جانے والے فوجیوں کی تلاش کا کام گھنٹوں جاری رہا۔ منہدم ہونے والی بیرک روس کے چھاتہ بردار دستوں کی تربیت گاہ کی عمارت کا حصہ تھی، حکام کے مطابق اس واقعے میں شدید زخمی ہونے والے دس فوجیوں کو ماسکو منتقل کیا گیا ہے۔

    روسی صدر ولادیمر پوٹن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی جب کہ  حفاظتی اقدامات  کی نگرانی  کے لئے قائم  خصوصی کمیٹی نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    روسی وزارت دفاع کے مطابق منہدم ہونے والی یہ بیرک روس کے چھاتہ بردار دستوں کی تربیت گاہ کی عمارت کا حصہ تھی جو کہ  1975 میں تعمیر کئی گئی تھی جب کہ اس کی دوبارہ تزین و آرائش سن 2013 میں کی گئی تھی۔

  • گاڑیوں کے بعد اب جہاز کو بھی دھکا لگنے لگا

    گاڑیوں کے بعد اب جہاز کو بھی دھکا لگنے لگا

    کراچی:  (ویب ڈیسک) آپ نے موٹر سائیکل ، کار اور بس کو تو دھکا لگا کر اسٹار ٹ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن سائبیریا میں مسافروں نے برف میں پھنسے جہاز کو دھکا لگا کر اڑان بھرنے کے قابل کردیا۔

    سائبیریا سے اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں نے جان کی پرواہ کئے بغیر منفی باون درجہ حرارت میں مسافروں نے جہاز کو دھکہ لگا کہ سب کو حیران کردیا، سائبیریا کے اگارکا ایئر پورٹ پر طیارہ برف باری کے باعث رن وے پر پھنس گیا اور اسٹار ٹ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا، کچھ دیر کے انتظار کے بعد مسافروں نے جہاز کو دھکا لگانے کی ٹھان لی اور ہاتھوں پر دستانے پہنے جہاز کو چلانے کی کوشش میں دھکے دیئےاور جہاز اسٹارٹ ہوگیا۔