Tag: Siberian winds

  • کراچی میں سائبیرین ہوائیں ، درجہ حرارت 9 ڈگری تک گرگیا

    کراچی میں سائبیرین ہوائیں ، درجہ حرارت 9 ڈگری تک گرگیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے اثرات کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ، رات بھرخنکی چھائی رہی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع جزوی ابرآلود جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صبح و شام ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    دوسری جانب پنجاب میں دھند کا راج برقرار ہے ، شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم2ٹھوکرنیازبیگ سے شیخوپورہ تک ، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے۔

    ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 شیرشاہ سے شام کوٹ ، موٹر وے ایم 5 جلالپور سے شیرشاہ اورموٹر وے ایم11محمود بوٹی میاں ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند ہے۔

  • کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی: شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرد کردیا ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں سائبیریا کی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں صبح کے وقت سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور صبح کے وقت درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سائبیریا کی ہوائیں چلنےسےسردی بڑھے گی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے تیز ہوائوں کے باعث اسموگ میں کمی اور موسم میں تبدیلی آئی ہے ۔ بدلتے موسم کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے درجہ حرارت 16ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہےگا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت5، قلات میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ، بارکھان میں کم سے کم درجہ حرارت 13، دالبندین میں 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں آج موسم خشک اور سرد رہے گا، اسلام آباد اور پشاور میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا جبکہ قلات میں درجہ حرارت صفر ہونےکا امکان ہے اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود،موسم خشک اور سرد رہے گا۔

  • کراچی میں کل سے سائبیریا کی ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی میں کل سے سائبیریا کی ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی :شہر قائد والے تیار ہوجائیں، کراچی میں کل سے سائبیریا کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہر میں ہفتے تک سردی کی لہر جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مزید سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے ، کل سےکراچی میں سائبیریا کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہر میں ہفتے تک سردی کی لہر جاری رہے گی۔

    کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہپ کل سائبیریا سے چلنے والی ہوائیں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کریگی، سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ آئندہ ہفتہ تک برقرار رہے گا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں سردی کے ڈیرے ہیں ، بالائی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سرد کردیا ہے۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی7، قلات اور زیارت میں منفی 9سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  24 گھنٹےکےدوران صوبے کےمختلف علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔

    ایبٹ آباد، گلیات, نتھیا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، دو روز میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے، برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند متعدد سیاح پھنس گئے۔

    ملکہ کوہسار نے بھی پرفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ہے، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    اسلام آبادمیں صبح سویرے بارش سے ٹھنڈ بڑھ گئی، اسکردو میں پارہ منفی سات تک ڈگری گرگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹے میں بالائی خیبرپختونخوامیں بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے ، بالائی فاٹا میں بھی چندمقامات پربارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،  راولپنڈی اوراسلام آباد میں مزیدبارش کا امکان ہے جبکہ لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور سندھ اوربلوچستان میں سردی میں اضافہ متوقع ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔