Tag: Siddhant Chaturvedi

  • سارہ ٹنڈولکر کس بھارتی اداکار کو ڈیٹ کررہی ہیں؟

    سارہ ٹنڈولکر کس بھارتی اداکار کو ڈیٹ کررہی ہیں؟

    سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی سے تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

    چند برسوں سے ان افواہوں کا طوفان برپا تھا کہ شبمن گِل لیجنڈری ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    آئی پی ایل کے رواں سیزن کے دوران کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل سے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا تھا، جس پر وہ حیران رہ گئے تھے اور کوئی جواب دیئے بغیر ہی آگے بڑھ گئے تھے۔

    اسی سیزن کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔

    اس حوالے سے فلم فیئر میگزین نے ایک تفصیلی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھارتی اداکارسدھانت چترویدی کو ڈیٹ کررہی ہیں جبکہ ایک قریبی دوست کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سدھانت چترویدی امیتابھ بچن کی پوتی نویہ نویلی نندا کے ساتھ بھی تعلقات میں رہ چکے ہیں تاہم اب دونوں کے درمیان بریک اپ ہوچکا ہے۔

    سارہ سب سے زیادہ اپنے والد سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہونے کے باعث پہچانی جاتی ہیں، 1997 میں پیدا ہونے والی سارہ نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے تعلیم حاصل کی، جبکہ یونیورسٹی کالج لندن سے ایم ایس سی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

    رومیسہ خان نے صرف لڑکیوں سے دوستی کی وجہ بتادی

    سارہ نے 2021 میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا، جہاں انہوں نے ایک مقامی برانڈ کے لیے ایک اشتہاری مہم میں شرکت کی۔سارہ سوشل میڈیا پر خاصی فعال ہیں، جہاں وہ اپنی تعلیمی، پیشہ ورانہ، اور ذاتی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں۔

    ان کی پوسٹس میں فیشن، سفر اور مختلف برانڈز کے ساتھ اشتراک شامل ہوتا ہے۔

  • پی آر گیم نے بالی ووڈ کو کیسے نقصان پہنچایا؟ دھانت چترویدی نے بتادیا

    پی آر گیم نے بالی ووڈ کو کیسے نقصان پہنچایا؟ دھانت چترویدی نے بتادیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار دھانت چترویدی نے بالی ووڈ انڈسٹری میں پی آر ٹیم پر تنقید کی اور کہا کہ معاوضے کے ذریعے فلم کی پروموشن کرنے کی وجہ سے بالی ووڈ کو نقصان پہنچا ہے۔

    اداکار سدھانت چترویدی اپنی آنے والی فلم ’یودھرا‘ کی ریلیز کے لیے تیاری کر رہے ہیں، حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔

    اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں معاوضہ دے کر پروموشن کروانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان بالی ووڈ انڈسٹری کو ہورہا ہے، کیوں کہ پی آر گیم سے حقیقی ٹیلنٹ کو چھپا دیا جاتا ہے۔

    فلم گلی بوائے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے کہاکہ میں انڈسٹری میں پی آر گیم کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں، پی آر ٹیم کی طرف سے بنائی گئی امیج سے شاندار کارکردگی کو آسانی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

    اداکار سدھانت چترویدی کا کہنا تھا کہ اگر ایک فلم میں آپ کا کردار چھوٹا لیکن جاندار ہے تو اسے بھی پی آر ٹیم پیچھے چھوڑ سکتی ہے، اسی وجہ سے بالی ووڈ کو نقصان پہنچا ہے کیوں کہ یہاں کنٹینٹ اور ٹیلینٹ کو پی آر گیم سے چھپایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کی آنے والی فلم یدھرا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، سدھانت چترویدی ان دنوں اپنی آنے والی فلم یدھر ا کو لے کرخبروں میں ہیں۔

    ایکسل انٹر ٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم یدھرا میں سدھانت چترویدی بھر پورا ایکشن میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایت کار روی ادیاور ہیں جب کہ کہانی سرید ھر راگھون نے لکھی ہے۔

  • کرن جوہر نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

    کرن جوہر نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

    معروف بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے 2018 کی محبت کی کہانی ’دھڑک‘ کے سیکوئل کا اعلان کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ‘دھڑک 2’ کا اعلان کیا ہے، شازیہ اقبال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ اداکارہ ترپتی دمری مرکزی کردار ادا کریں گی۔

    کرن جوہر نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ہندی میں لکھا کہ ’ ‘ایک بار ایک بادشاہ تھا اور ایک ملکہ تھی، وہ دونوں مختلف ذات سے تھے اور یہیں کہانی ختم ہوئی‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

    کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ شازیہ اقبال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سدھانت چترویدی اور ترپتی دمری مرکزی کردار ادا کریں گے، یہ فلم 22 نومبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دھڑک‘ ایشان کھتر اور جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم اب دھڑک 2 میں ترپتی اور سدھانت اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ ترپتی دمری نے فلم ’لیلا مجنوں‘ ’بلبل‘ جیسے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم اینیمل کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا جبکہ اداکار سدھانت چترویدی آخری بار فلم ’کھو گئے ہم کہاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔