Tag: siddique al farooq

  • عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹا دیا

    عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹا دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے صدیق الفاروق کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کےعہدے سے ہٹاتے ہوئے نئے چیئرمین کی تقرری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کٹاس راج کیس کی سماعت کی۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صدیق الفاروق سے متعلق ریکارڈ پیش کیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ متروکہ وقف املاک چیئرمین کی تقرری کی مدت کتنی ہے؟

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی چیئرمین شپ کی مدت تین سال ہے جو اب ختم ہو چکی ہے، نئے چیئرمین کی سمری جلد بھیج دی جائے گی۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جلد سمری بھیجیں اور صدیق الفاروق کو فارغ کریں، عدالت نے ہدایت کی کہ حکومت قانون کے مطابق نئے چیئرمین کا تقرر کرے۔


    مزید پڑھیں: تین ماہ میں ننکانہ ٹاؤن پلاننگ کو حتمی شکل دیدی جائے گی، صدیق الفاروق


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • تین ماہ میں ننکانہ ٹاﺅن پلاننگ کو حتمی شکل دیدی جائے گی، صدیق الفاروق

    تین ماہ میں ننکانہ ٹاﺅن پلاننگ کو حتمی شکل دیدی جائے گی، صدیق الفاروق

    لاہور : متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ تین ماہ کے اندر اندر ننکانہ ٹاﺅن پلاننگ کو حتمی شکل دے دی جائے گی.

    انہوں نے کہا کہ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان انتہائی کرپٹ اور نااہل افسر تھا، انکوائری کروائی جائے تو کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہوگی۔

    گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس محکمہ اوقاف کی مدد کرنے کی پابند ہے۔

    قبضہ مافیا کے خلاف ہر صورت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف بورڈ کی زمین ہمارے پاس امانت ہے اور ماضی گواہ ہے کہ ہم نے کبھی امانت میں خیانت نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ ننکانہ پرتشدد واقعات پر وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جو میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر انہیں پیش کی جائے گی ۔

    اوقاف بورڈ کی زمین کے بارے قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ محکمہ اوقاف کی زمین پر بنائے گئے 3200 سے زائد چھوٹے گھروں کو محکمہ کا کرایہ دار بنایا جائے جس سے نہ صرف رہائشیوں کو فائدہ ہو گا بلکہ محکمہ کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔

     

  • شیخ رشید سرکاری زمین پر قابض ہیں، صدیق الفاروق

    شیخ رشید سرکاری زمین پر قابض ہیں، صدیق الفاروق

    اسلام آباد : سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید نے لال حویلی کے ساتھ متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    سینٹرحاجی حمیداللہ کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس منعقد ہوا ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایاکہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں لال حویلی سے ملحقہ پانچ مرلہ کے پلاٹ پر قبضہ کر رکھا ہے۔

    صدیق الفاروق کاکہناتھاکہ ملک بھر میں متروکہ وقف املاک کی کتنی زمینوں پر قبضہ ہے اس کا مکمل ریکارڈ ہی مو جود نہیں،جو از خود زمین واپس کر دے اس سے اب تک کا کرایہ وصول نہیں کریں گے۔

    قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ چھ سالوں میں دو لاکھ اکہتر ہزار سے زائد یاتری پاکستان آئے راجہ رنجیت سنگھ کی برسی سمیت چھ تہوارو ں پر سکھوں اور ہندؤں کو پاکستا ن آنے کی اجازت ہے۔

    پنجہ صاحب میں شمشان گھاٹ بنایا جائے گاجبکہ کراچی میں گردوارے کیلئے زمین بھی الاٹ کی جارہی ہے ، کمیٹی نے سفارش کی متروکہ وقف املاک کی لیز پر دی جانے والی زمینوں کا کرایہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق بڑھا یا جائے۔

  • جلسے سے کچھ برآمد نہیں ہو گا، صدیق الفاروق

    جلسے سے کچھ برآمد نہیں ہو گا، صدیق الفاروق

    سکھر: چیئرمین محکمہ اوقاف صد یق الفاروق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ کر کے اپنا شوق پورا کر لیں۔ آج کے جلسے سے کچھ برآمد نہیں ہو گا ۔

    چیئر مین محکمہ اوقاف صدیق الفاروق نے سر کٹ ہا ﺅس سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر خا لد محمود سومرو کا قتل سنگین واقعہ ہے جس پر افسوس ہے،ان کی ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت اور تمام ادروں کے لئے چیلنج ہے ۔

    ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ پر بہت حد تک قابو پالے گی لیکن گرڈ اسٹیشن اتنے پرا نے ہو گئے ہیں کہ لوڈ ہی نہیں اٹھا سکتے۔