Tag: side match

  • دورہ انگلینڈ میں شامل سائیڈ میچ میں محمد عامر کی تباہ کن بولنگ

    دورہ انگلینڈ میں شامل سائیڈ میچ میں محمد عامر کی تباہ کن بولنگ

    لندن : دورہٌ انگلینڈ میں شامل سائیڈ میچ میں پاکستانی بولر محمد عامر نے میدان میں اترتے ہی تباہی مچادی۔ سمرسیٹ کی ٹیم ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، دوسری اننگز میں پاکستان نے چار وکٹ پر ایک سو چالیس رنز بنالیے۔

    POST 1

    تفصیلات کے مطابق پانچ سال کی پابندی کے بعد محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تہلکہ مچادیا، عامر نے دورہ انگلینڈ میں پہلی وکٹ سابق انگلش اوپنر مارکس ٹیرس کوتھک کی اڑائی، سمرسیٹ کیخلاف ٹور میچ میں عامر کی تباہ کن بولنگ نے حریف بلے بازوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کردیا۔

    POST 2

    عامر نے شانداراسپیل کی بدولت ابتدائی چار میں سے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور سمرسیٹ کی کمر توڑ دی، سہیل خان بھی بھرپور فارم میں تھے، عامر کا ساتھ دیا اور تین وکٹیں لے اڑئیں، راحت علی اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، سمرسیٹ کی پوری ٹیم ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    POST 3

    اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز آٹھ کھلاڑی آؤٹ تین سوانسٹھ رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی، یونس خان نے سنچری بنائی اورایک سو چاررنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں بنائی۔

  • پاکستان اے بمقابلہ آسٹریلیا سائیڈ میچ، آسٹریلیا کے 8 وکٹوں پر273رنز

    پاکستان اے بمقابلہ آسٹریلیا سائیڈ میچ، آسٹریلیا کے 8 وکٹوں پر273رنز

    شارجہ :آسٹریلیا نے پاکستان اے کیخلاف سائیڈ میچ کے دوسرے روز آٹھ وکٹوں پر دو سو تہتر رنز بنالئے ہیں، پاکستان اے کی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے کیلئے مزید بتیس رنز درکار ہیں۔

    شارجہ میں کھیلے جارہے چار روزہ سائیڈ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے بغیر کوئی گیند کھیلے تین سو پانچ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔

    آسٹریلیا کو اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور تین کھلاڑی اٹھاون رنز پر آؤٹ ہوگئے، ایلکس ڈولان کی سنچری اور اسٹیون اسمتھ کے اٹھاون رنز نے آسٹریلوی ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔

    دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں پر دو سو تہتر رنز بنالئے ہیں، بریڈ ہیڈن اڑتیس اور پیٹر سڈل چار رنز کیساتھ تیسرے روز کا آغاز کرینگے۔