Tag: Sidhu Moosewala

  • سدھو موسے والا کے قتل میں کون سا بھارتی سیاست دان ملوث ہے؟

    سدھو موسے والا کے قتل میں کون سا بھارتی سیاست دان ملوث ہے؟

    نئی دہلی: بھارت کے مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں بھارتی سیاست دان بھی ملوث ہیں۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز کے مطابق سدھو موسے والا کے والد بلکار سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں قریبی دوست اور کچھ سیاست دان ملوث ہیں۔

    بلکار سنگھ نے کہا ہے کہ بہت جلد اپنے بیٹے کے قتل میں ملوث اس کے قریبی دوستوں اور سیاست دانوں کے نام منظر عام پر لاؤں گا۔

    انھوں نے کہا کچھ لوگ چاہتے تھے کہ سدھو اپنے کیریئر میں تمام معاہدے ان کے ذریعے کرے، لیکن میرا بیٹا آزاد انسان تھا اور اس کی یہی بات لوگوں کو پسند نہیں تھی۔

    سدھو موسے والا کے لیے مہلک ثابت ہونے والی گولیاں کس قاتل نے چلائیں؟ دہلی پولیس کا سنسنی خیز انکشاف

    بلکار سنگھ نے انکشاف کیا کہ مجھے بھی قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن مجھے دھمکیوں کا کوئی خوف نہیں ہے اور میں اپنے بیٹے کے لیے انصاف حاصل کر کے رہوں گا۔

  • پاکستان میں گاڑیوں پر سدھو موسے والا کے اسٹیکر

    پاکستان میں گاڑیوں پر سدھو موسے والا کے اسٹیکر

    لاہور: مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پاکستان میں بھی مقبولیت رکھتے ہیں، ان کی موت کے بعد پاکستان میں ان کے مداحوں نے کاروں اور ٹرکوں پر اسٹیکر اور پینٹ کروانا شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقتول انڈین پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پاکستان میں بھی کار اسٹکرز کا مقبول موضوع بن گئے ہیں، بھارتی مداحوں کی طرح پاکستانی مداح بھی مختلف طور سے انھیں یاد کر رہے ہیں۔

    پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک آٹو ڈیکوریٹر نے متعدد گاڑیوں پر سِدھو موسے والا کے اسٹکر لگا کر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر شئیر کی ہیں۔

    مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں سدھو موسے والا کو لیجنڈ قرار دیا جا رہا ہے، رانا حسن نامی شہری نے اپنے پسندیدہ سنگر کی یاد منانے کے لیے کار پر ان کی تصاویر کے اسٹکر چسپاں کیے۔

    پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جا رہی ہیں، جن میں فنکار کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، ٹویٹر پر افی کے ہینڈل سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں ٹرک کے پیچھے سدھو موسے والا کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

    اس ٹویٹ پر فریحہ نے لکھا کہ سدھو تو فوت ہوگیا ہے لیکن پنجابیوں کو ایک کر گیا ہے، پہلی بار لگا کہ بارڈر ہیں ہی نہیں، کسی بارڈر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کومل ڈھلوں نے موسے والا کو ’لیجنڈ‘ قرار دیا، اس سے قبل پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں سدھو موسے والا کے مداحوں نے ان کے قتل پر مذمتی پوسٹر لگایا تھا۔

    خیال رہے کہ انڈین پنجاب کی فلم اور میوزک انڈسٹری کے لیے پاکستان بڑی مارکیٹ مانا جاتا ہے، جہاں پنجابی فلمیں اور گانوں کے شائقین کی خاصی بڑی تعداد ہے، ایک کنسرٹ میں موسے والا نے خود سے پاکستانی فینز کے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور پہلے لاہور پھر اسلام آباد جائیں گے، لیکن ان کا یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔

  • سدھو موسے والا کا قتل، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    سدھو موسے والا کا قتل، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    گجرات : گزشتہ دنوں قتل کیے جانے والے بھارتی گلوکار شبدیپ سنگھ سدھو موسے والا کے قاتل کو پولیس نے گجرات سے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پونے پولیس نے2021 کے قتل کیس میں نامزد شوٹر سنتوش جادھو کو سدھو موسے والے کے قتل میں بھی ملوث ہونے پر گرفتار کیا ہے، سنتوش جادھو گزشتہ ایک سال سے فرار تھا تاہم اس بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

    دہلی اور پنجاب کی پولیس ٹیمیں ملزمان کو گرفتار کرنے اور کیس میں جلد سے جلد نتائج تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گینگسٹر لارنس بشنوئی کو قرار دیا تھا تاہم بشنوئی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    لارنس بشنوئی ایک سال سے دہلی کی تہاڑ جیل میں اسمگلنگ کیس کی وجہ سے قید ہے، جس سے پولیس تفتیش کر رہی ہے اور اسی کا لنک کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار سے ملتا ہے جس نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے سدھو موسے والے کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں 30 گولیاں لگی تھیں جو ایک آٹو میٹک رائفل سے فائر کی گئی تھیں۔

    یاد رہے سدھو موسے والا کی ایک دن قبل ہی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ انہیں پنجاب کے ڈسٹرکٹ مان سا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

    پنجابی سنگر نے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

  • ’تباہ ہو گیا ہوں‘ سدھو موسے والا کی آخری رسومات پر دکھی باپ رو پڑے

    ’تباہ ہو گیا ہوں‘ سدھو موسے والا کی آخری رسومات پر دکھی باپ رو پڑے

    امرتسر: گینگسٹر کے ہاتھوں قتل ہونے والے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی آخری رسومات کے موقع پر ان کے غم زدہ والد پھوٹ پھوٹ کر رو دیے۔

    میڈیا نیوز کے مطابق گزشتہ روز بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، بدھ کو غلہ منڈی مانسہ میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ان کے دکھی باپ نے روتے ہوئے دہائی دی کہ میرے بیٹے کا کیا قصور تھا، میں ‘تباہ ہو گیا ہوں’۔

    موسے والا کے والد بلکور سنگھ سدھو نے روتے ہوئے کہا ‘بیٹے کی موت کے بعد ٹوٹ پھوٹ اور دل شکستگی کا شکار ہو گیا ہوں، میرے بیٹے کا کیا قصور تھا، میرا بیٹا میرے گلے لگ کر رویا کرتا اور پوچھتا کہ ہر چیز کا الزام اس پر کیوں لگتا ہے؟’

    انھوں نے کہا ‘میں اس سے پوچھتا کہ کیا اس نے کوئی غلط کام کیا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات والدین کو اپنے بچوں کے بارے میں علم نہیں ہوتا لیکن مجھے اپنے بیٹے کا پتا تھا، کبھی کوئی اس کے خلاف شکایت لے کر نہیں آیا، لہٰذا میں اسے کہتا تھا کہ اسے کسی بات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔’

    تقریب میں شریک سیاست دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا برائے مہربانی پنجاب کو اس آگ سے نکالیں، آج میں برباد ہو گیا ہوں، نہیں چاہتا کسی اور کی زندگی اس طرح برباد ہو۔’

    موسے والا کے والد نے گینگ وار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا بیٹا غلط تھا، تو وہ گاڑی میں کبھی تنہا سفر نہ کرتا، اس نے پرائیویٹ گن مینوں کی خدمات حاصل کی ہوتی، لیکن ہم نے کبھی خطرے کا احساس نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو کار میں سفر کے دوران گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

  • سدھو موسے والا قتل کیس میں شارپ شوٹر گرفتار

    سدھو موسے والا قتل کیس میں شارپ شوٹر گرفتار

    ممبئی: سدھو موسے والا قتل کیس میں ایک اور اہم ترین گرفتاری عمل میں آئی ہے، پولیس نے شارپ شوٹر سورو مہا کال کو پونے میں گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر میں پونے دیہی پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بدھ کو پنجاب کے مشہور گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے سلسلے میں شارپ شوٹر سورو مہا کال کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سورو مہا کال موسے والا کے قتل کے سلسلے میں پونے ضلع کے 2 بدنام زمانہ مجرموں میں سے ایک ہے، جب کہ اس کا ساتھی سنتوش جادھو ابھی تک مفرور ہے۔

    یاد رہے کہ سدھو موسے والا 29 مئی کو پنجاب کے مانسا ضلع کے ایک گاؤں سے اپنی کار میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جا رہا تھا کہ بدمعاشوں نے ان کا پیچھا کیا اور گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    اس حوالے سے پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا تھا کہ دہلی کے لارنس بشنوئی گینگ نے اپنے ساتھی کے قتل کا بدلہ لینے کی کوشش کی تھی، پنجاب پولیس اس سے قبل 3 افراد کو گرفتار کر چکی ہے، اور پونے دیہی پولیس جادھو اور مہاکال کی تلاش میں تھی، وہ اس سے قبل بھی ایک قتل میں ملوث تھا۔

    پولیس نے مہاکال کو گرفتار کر کے بدھ کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے مہا کال کو 20 جون تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

  • سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    نئی دہلی: پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں پولیس نے اہم گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے دن دیہاڑے قتل پر پولیس مجرمان کی گرفتاری کے لئے سرگرم عمل ہے اور تابڑ توڑ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسی ہی ایک کارروائی شملہ بائی پاس نیا گاؤں چوکی کے قریب کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ ایس ٹی ایف اور پنجاب ایس ٹی ایف نے ہیم کُنڈ صاحب یاترا سے واپس پنجاب جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی کو روکا جس میں پانچ افراد سوار تھے، ان میں سے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سدھو موسے والا کے مرکزی ملزم کو گاڑی اور پناہ دی تھی، گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے کون تھا ؟ اعتراف سامنے آگیا

    واضح رہے کہ بھارتی نژاد کینیڈین شہری گولڈی برار مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے، گینگسٹر گولڈی برار کا اصل نام ستیندر سنگھ ہے، وہ بھارت میں کئی دیگر مجرمانہ مقدمات میں مطلوب ہے۔

    گولڈی اس وقت کینیڈا میں مقیم ہے، پنجاب کے فیروز پور کی ایک عدالت نے یوتھ کانگریس کے ضلع صدر گرلال سنگھ پہلوان کے قتل کے الزام میں گولڈی برار کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

    گولڈی برار نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ شہہ سرخیوں میں آئے۔

  • سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے کون تھا ؟ اعتراف سامنے آگیا

    سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے کون تھا ؟ اعتراف سامنے آگیا

    بھارتی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری کینیڈین گینگسٹر نے قبول کرلی، ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ ہمارے خلاف کام کر رہا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کینیڈا میں مقیم گینگسٹر ستیندر سنگھ عرف گولڈی برار نے اس واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے بیان میں برار نے کہا کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ کے ساتھ مل کر گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا ذمہ دار ہے۔

    برار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کا نام ہمارے بھائی وکی مڈوکھیرا گرلال برار کے قتل کیس میں تھا لیکن پولیس نے اس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی، ہمارے بھائی انکیت بھاڈو کے انکاؤنٹر کے پیچھے بھی اسی کا ہاتھ تھا۔

    اس کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے گلوکار کا نام میڈیا کے سامنے رکھا تھا لیکن پھر بھی وہ اپنی طاقت کا استعمال کر کے سزا سے بچ گیا تھا اور اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی تھی وہ ہمارے خلاف کام کررہا تھا۔

    دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹر پر مقتول کے لواحقین کو یقین دلایا کہ موسے والا کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : مشہور نوجوان بھارتی گلوکار کو قتل کردیا گیا

    انہوں نے کہا کہ سدھو موسی والا کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ میں نے ابھی پنجاب کے وزیراعلیٰ سے بات کی ہے۔ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پرسکون رہیں اور امن کو برقرار رکھیں، خدا سدھو موسی والا کی روح کو سکون دے۔